پنڈدادنخان۔ ( نمائندہ گرد وپیش ) بار ایسوسی ایشن پنڈدادن خان سال 2023_24 کے الیکشن میں ایک دن باقی رہ گیا ۔ راجہ لاء چیمبر کے چیف صدارتی امیدوار راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنی سابقہ کارگردگی اور اپنے گروپ کی شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے فیورٹ دکھائی دیتے ہیں ۔
انھوں نے جمعرات 12 جنوری کو شو آف پاور کیلۓ پوری بار کے وکلاء کو دوپہر کے وقت بار روم میں کھانے پر مدعو کیا اس دوران سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل کے حمایت یافتہ گروپ کے لیڈر ایڈووکیٹ اصغر خان بلوچ جو راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ کے خلاف صدارتی امیدوار ہیں کے پینل سے جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلۓ اپنے مد مقابل کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے والے ایڈووکیٹ صاحبزادہ شوکت حیات نے بھی ڈائیس پر آکر جمعہ کے روز حیات ہوٹل میں کھانے پر تمام وکلاء برادری کو مدعو کر لیا تاہم تجزیہ نگار اپنی محتاط راۓ کے مطابق راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ کی تیسری بار کامیابی کو یقینی قرار دے رہے ہیں واضح رہے کہ راجہ ظہیر احمد بشیر ایڈووکیٹ اپنے بھائی راجہ ضمیر احمد بشیر کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے اورانکی الیکشن مہم کو کامیابی کے آخر مراحل تک پہنچانے کیلۓ دیار غیر سے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ ہفتہ 14 جنوری 2023 کو بار ایسوسی ایشن پنڈدادن خان کی صدارت کیلۓ میدان سجے گا
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

