Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم:معاشی دہشت گردی، ذمہ دار کون؟
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم:معاشی دہشت گردی، ذمہ دار کون؟

ایڈیٹرجنوری 10, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ احساس بھی عجب چیز ہے جو گوشت کے لوتھڑے کو دل اور بے حس کو صاحبِ دل بناتا ہے۔ احساس الفاظ میں ڈھلے تو تحریر اور خیال میں ڈھلے تو تعبیر بن جاتا ہے۔ کہا یہی جاتا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں تو یہاں زیادہ کارگُزاری گویا دماغ کی ہے۔ سو آج کی تحریر صاحب دل سیاست دانوں کے لیے ہے۔
میر پور خاص میں سستے آٹے کی دوڑ میں جان کی بازی ہارنے والے ہور سنگ کولہی کو کیا خبر ہے کہ پاکستان کس معاشی بحران سے گُزر رہا ہے اُس کو تو صرف اتنا پتہ ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے جہاں گندم وافر اُگتی ہے اور سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے بقول گندم کی کوئی قلت نہیں۔ کولہی کو کیا خبر کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہو چکی ہے اُس کو تو دو وقت کی روٹی کی تلاش ہے جو اس قدر دُشوار ہے کہ اس کے لیے جان کی بازی لگانا پڑتی ہے۔
دنیا معاشی بحران کا شکار ہے مگر ہم ہر طرح کے بحران سے دوچار ہیں۔ پاکستان کے ایک کونے گلگت بلتستان سے لے کر دوسرے کونے گوادر سمیت باجوڑ اور قبائلی علاقوں میں احتجاج ہی احتجاج ہے۔ سخت سرد موسم میں عوام سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو ناکام بنانے کے لیے عوام عملاً سڑکوں پر ہیں۔ ریاست دنیا بھر کی سرمایہ کاروں کی آماجگاہ گوادر کے چند لاکھ لوگوں کے ضروری مطالبے پورے کرنے میں نا کام دکھائی دیتی ہے۔
یہ طوائف الملوکیت نہیں تو کیا ہے؟ قومی میڈیا مگر پنجاب اسمبلی میں جاری سرکس پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور ریاست کے آنکھ اور کان سیاسی جوڑ توڑ کو موضوع بنائے ہوئے اہم معاملات سے نظریں چُرا رہے ہیں۔
زمینی حقائق یہ ہیں کہ دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام سیاسی راہنماؤں کو چیلنج کر رہی ہیں جبکہ انتہا پسندی سیاسی رنگ اختیار کرتے ہوئے بظاہر صاحب عقل لوگوں میں حلول ہو رہی ہے۔
معاشی دہشت گردی کس نے کی اور سیاسی انتہا پسندی کا مؤجب کون بنا؟ اشرافیہ ایسے سوالات کے جواب جاننے میں چنداں دلچسپی نہیں رکھتی جبکہ غربت کی چکی میں پسنے والے عوام روزی روٹی کے گھن چکر سے نکلیں تو سوچیں۔ پیٹ کی بھوک گویا سوچ اور فکر کو نگل رہی ہے۔
پاکستان کم ترین زرمبادلہ ذخائر کے ڈھیر پر کھڑا سوچ رہا ہے کہ دیوالیہ پن سے اور کتنے ماہ دور؟ بلوم برگ لاکھ کہے کہ چھ ماہ تک پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات نہیں مگر کیا کریں کہ عوام سوشل میڈیا پر بکنے والے جھوٹ کو سچ نہ مانیں یا اپنی پھٹی جیبوں سے ریت کی طرح پھسلتے بے قدرے روپے کو بے چارگی سے نا دیکھیں۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ دعوے بے دم اور وعدے بے وزن ہو گئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو طرز حکمرانی بہتر کرنے کے لیے کون سے پیمانے چاہییں؟ مہنگائی میں کمی نہیں تو ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کو کنڑول کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟ آئی ایم ایف سے ڈیل کی کامیابی ناکامی اپنی جگہ ڈالر کی سمگلنگ روکنے میں دقّت کیا ہے؟ معاشی اعشاریوں کی تنزلی اپنی جگہ مگر معاشی دہشت گردی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے سے کون روک رہا ہے؟
اب جب جنرل باجوہ ملک کی معیشت کے جنازے پر ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا رہے ہیں اور عمران خان ہر بُرائی کی ذمہ داری جنرل باجوہ کے کاندھوں ڈال رہے ہیں تو کون سی عدالت یہ طے کرے گی کہ پاکستان کی معیشت اور امن کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا ہے؟ معیشت کے جنازے پر بین کرنے والے ایک صفحے کی حکومت کے تمام کردار کس حد تک ذمہ دار ہیں؟
کون سے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بھینٹ چڑھایا گیا ہے؟ صبح شام پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ کر اطمینان حاصل کرنے والوں کا ایجنڈا کیا ہے؟ حالات پریشان کُن ضرور ہیں مگر کیا ایسا پہلی بار ہوا ہے؟
صاحب دل فوجی و سیاسی راہنماؤں کے لیے یہ چند سطریں کہ یہ ملک دوستوں کی امداد اور عالمی اداروں کی نظرِ عنایت پر کب تک چلے گا؟ اس وقت ضرورت ایک معاشی منصوبے کی ہے جس کے لیے ریاست اور عوام کو اندرونی طور پر کمپرومائزز کرنا ہوں گے تاکہ بین الاقوامی دباؤ سے بچا جا سکے ورنہ کتنے کولہی دس کلو تھیلے کے لیے جان کی بازی ہاریں گے اور کتنے اپنے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں میں ڈالیں گے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتوہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Article رضی الدین رضی کی 23ویں کتاب ”کالم ہوتل باباکے“منظرعام پرآگئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.