Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہو گا:خواجہ آصف
اہم خبریں

پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہو گا:خواجہ آصف

ایڈیٹرنومبر 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwaja asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوگیا، دو سے تین روز میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہوجائے گا۔
خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس میں سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ سمری میں جو5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آجائیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائے گا۔ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد میں لیکر فیصلہ ہوگا۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیا والے خود بھی بے چین ہیں اور پوری قوم کو بھی بے چین کیا ہوا ہے، اہم تقرری کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے جس کے تقدس کو برقرار رکھا جائے گا، اہم تقرریوں کا معاملہ جاری ہے اور یہ عمل دو سے تین روز میں مکمل ہوجائے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک ادارہ برملا کہہ رہا ہے کہ ہم اپنا سیاسی کردار ترک کرکے آئینی کردار ادا کر رہے ہیں، اس کردار میں ہماری افواج پاکستان نے واپس جانے کا باقاعدہ اعلان کیا، اس غیر جانب داری کو عمران خان نے طعنہ بنادیا، یہ سلسلہ 75 سال بعد ایسے موڑ پر آچکا ہے جس پر ہم کہہ سکتے ہیں تمام ادارے آئینی کردار میں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں نے چار سال غیر مشروط طور پر عمران خان کو سپورٹ کیا، باوجود ان کی سپورٹ کے اگر وہ اس ملک میں کچھ نہیں کرسکے تو آج ان اداروں پر حملہ نہ کریں بلکہ شرمندہ ہوں کہ ان کے تعاون کے باوجود آپ کچھ نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ آج وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط موصول ہوا جو جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، ایک دو یا تین روز میں سارا مرحلہ تکمیل کو پہنچ جائے گا اس کے بعد عمران خان کے ساتھ بھی دو دو ہاتھ کرنے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میں ایک پروگرام میں گیا جہاں بتایا گیا کہ عمران خان کے پاس ایک گولڈ میڈل تھا وہ بھی اس نے بیچ دیا، یہ بات نہیں کہ توشہ خانہ سے پہلے بھی لوگوں نے تحفے نہیں لیے مگر تحفے بیچنے والا بندہ یہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا کہ یہ امریکی سازش تھا پھر خیال آیا کہ امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، امپورٹڈ حکومت، بیرونی سازش، حقیقی آزادی کہاں گئیَ؟ امریکہ بری الزمہ ہوگیا؟ دوسراالزام فوج پر تھا میری برطرفی کم از کم روک تو سکتے تھے ناں، مطلب آئینی اقدام کو روکنے کیلئے عمران خان دعوت گناہ دے رہے تھے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ 75 سال میں شاید جنہیں توقعات کے ساتھ ایوان میں بھیجا گیا وہ توقعات پوری نہیں ہوئیں، بیورو کریسی کو بھی اس کی ذمہ داری لینی ہوگی جو پاکستان میں آج ہورہا ہے، صبح سے ہیجان ہے کہ سمری آگئی سمری چلی گئی کسی نے ویری فائی کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے افواج کے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ ہے انہیں سپورٹ کریں، جو آئین اور قانون نے انہیں فرض دیا وہ اس کو نبھا سکیں، مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اور پنڈی ایک پیج پر ہیں؟ میں نے جواب دیا پیج صرف آئین و قانون کا ہے،عمران خان کی طرح مفادات کا پیج نہیں ہے، تمام اداروں کو اس پیج پر ایک ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی تاریخ بھی ہماری طرح کوئی قابل فخر نہیں ہے، عدلیہ کی تاریخ میں بھی ایسے لمحات آئے جنہیں یاد نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔بجلی کی قلت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل نہیں ہیں، بجلی کا شارٹ فال ہے، یہاں رات کے بارہ بجے تک بازار کھلتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں صبح دکانیں دھوپ کی روشنی میں بند پڑی رہتی ہیں پھر ہم کہتے ہیں کہ بجلی کی قلت ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#army cheif #army cheif of pakistan #defence minister #defence minister of pakistan #genral qamar javed bajwa #ghq #girdopesh #khawaja asif #new army cheif #new army cheif of pakistan #pakistan #tosha khana #wrist watch imran khan
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :کون بنے گا نیا آرمی چیف ؟
Next Article دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوا تو بھارت ،امریکہ،افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات بناؤں گا:عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.