Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سوات میں ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر آ گئے
اہم خبریں

سوات میں ہزاروں افراد دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر آ گئے

ایڈیٹراکتوبر 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sawat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوات : ‘ایشیا کے سوئٹزرلینڈ کو ہماری ریاست جہنم بنانے کی پالیسیاں اپنا چکی ہے۔ ہم ریاست سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس شناختی کارڈ ہے، ہم آئین مانتے ہیں، قانون مانتے ہیں، پاکستان مانتے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پاکستان ہم کو مانے۔‘
سوات کے علاقے مینگورہ میں آج پورا دن لوگوں کا جمِ غفیر موجود رہا ہے اور یہاں لوگ حالیہ کچھ عرصے کے دوران دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ایک عام شہری نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ سے بات کی تو ان کے جذبات عیاں تھے۔انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آئین میں جو حقوق لاہور کے لیے ہیں، راولپنڈی کے لیے ہیں، جو جرنیل کے لیے ہیں، جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے ہیں، وہ سوات کے ہر شہری کے لیے ہیں۔‘
اور ایسے ہی تاثرات ان جیسے دیگر عام شہریوں کے بھی تھے۔ امن کے قیام کا مطالبہ کرنے والا پلے کارڈ اٹھائے ایک طالبعلم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب امن کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ 2010 نہیں ہے کہ آپ کو دیکھ کر ہم بھاگ جائیں گے۔
’ہم سب کو واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ ہم اپنا شہر، اپنا ملک، اپنی مٹی نہیں چھوڑیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل سوات کے علاقہ چارباغ میں ایک سکول وین پر حملہ ہوا تھا جس کے باعث وین کا ڈرائیور ہلاک اور دو بچے زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پہلے مینگورہ بائی پاس پر دو افراد ہلاک ہوئے تھے جنھیں سکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا حصہ جبکہ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ یہ لین دین کا معاملہ تھا جس کے بیچ میں سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی تھی۔
اس سے قبل سوات امن لشکر کے سابق سربراہ اور اپنے علاقے کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ادریس خان ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔مینگورہ میں ہونے والے احتجاج میں سیاسی و سماجی کارکنان بھی موجود تھے جو یہاں موجود افراد سے خطاب کر رہے تھے۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے اس موقع سٹیج سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپنا مؤقف درہراتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ 20 سالوں سے جو ظلم، جبر اور بربریت جاری ہے، یہاں پہلے بد امنی پیدا کی جاتی ہے اور پھر سکیورٹی کے نام پر ظلم جبر ہو رہا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ سب ان واقعات کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور یہ دہشتگردی کی نئی لہر جو یہاں پر شروع کر دی گئی ہے، یہ ہمارے ذہنوں میں ’ڈالری‘ جنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور ہمیں بہت زیادہ افسوس ہے کہ بچوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جو انتہائی سفاکی ہے۔ ہم اپنی سرزمین پر کسی بھی صورت یہ جنگیں اور دہشتگردی برداشت نہیں کر سکتے۔‘
مظاہرے میں موجود عام شہریوں نے بی بی سی کو بتایا کہ سوات کی معیشت بیٹھ چکی ہے، کل کا واقع آپ لوگوں نے دیکھا ہے، بچے سکول کے لیے نہیں جا سکتے اس کو راستے میں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ سویلین لوگوں پر اس وقت سخت خوف و دہشت بنی ہوئی ہے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس مظاہرے میں جو چیز خاصی عیاں ہے وہ یہ کہ سنہ 2009 کے تجربے سے سبق سیکھنے کے بعد عام لوگ سامنے آئے ہیں، اور وہ نہیں چاہتے کہ اس قسم کے واقعات دوبارہ سوات میں ہوں جس کی وجہ سے ان کی معیشت کو نقصان پہنچے، سیاحت کو نقصان پہنچے جس پر سوات زیادہ انحصار کرتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس لیے یہ لوگ اس دور کو واپس آتا نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت اور ریاست انھیں سکیورٹی فراہم کرے تاکہ اس طرح کے واقعات یہاں پر نہ ہوں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا کالم : اعتبار ساجد کا ملتان کیسا ہے ؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : آڈیو لیکس تحقیقات پر رانا ثناللہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.