Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دوسرا ٹی20: بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی
کھیل

دوسرا ٹی20: بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیٹرستمبر 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان نے بابراعظم کی ٹی20 کیریئر کی شان دار دوسری سنچری اور محمد رضوان نے نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے آخری اوور کی تیسری گیند میں حاصل کرکے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور 7 میچوں کی سیریز1-1 سے برابر کردی۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ ابتدائی 5 اوورز میں 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
شاہنواز دھانی چھٹا اوور کرانے آئے اور پہلی ہی گیند پر پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے ہیلز کو بولڈ کردیا۔الیکس ہیلز نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔
شاہنواز دھانی نے نئے آنے والے بلے باز ڈیوڈ ملان کو کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی اور چھٹے اوور کی دوسری گیند پر ان کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔فل سالٹ اور بین ڈوکیٹ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 37 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 12 ویں اوورز میں 95 رنز تک پہنچایا۔
حارث رؤف نے فل سالٹ کی وکٹیں بکھیرتے ہوئے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کے لیے تیسری کامیابی دلائی، جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کا اسکور 13 اوورز میں 103 رنز پر پہنچا تھا تو محمد نواز جارحانہ انداز میں 22 گیندوں پر 43 رنز بنانے والے بین ڈوکیٹ کی وکٹیں اڑا دیں۔
معین علی اور ہیری بروکس نے تیزرفتاری کے ساتھ 27 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور پاکستانی باؤلرز کو بے بس کردیا۔حارث رؤف نے اننگز کے 17 ویں اوورز میں 19 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے والے بروکس کو بولڈ کردیا۔
پاکستانی باؤلرز نے ابتدائی پانچوں بلے بازوں کو بولڈ کردیا جبکہ 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر خوشل شاہ نے معین علی کا ایک آسان کیچ گرایا۔
چھٹی وکٹ پر معین علی کا ساتھ دینے کے لیے کیوران میدان پر اترے اور آؤٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنا کر معین علی کا ساتھ دیا، دونوں کی شراکت میں 39 رنز بنے۔معین علی نے اس شراکت کے دوران 23 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور ایک بڑا اسکور تشکیل دیا۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنالیے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے بالترتیب 30 اور 37 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ محمد نواز کو ملی۔
سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حسنین سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے اور اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دیے۔ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابراعظم نے جارحانہ آغاز کیا اور چھٹے اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔
اس دوران محمد رضوان کو ایک مشکل موقع ضرور ملا لیکن اگلی ہی گیند پر انہوں نے ڈاؤسن کو چھکا رسید کیا۔دوسرے اینڈ سے بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کرلیے، جو ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کے بعد تیز ترین رنز ہیں۔محمد رضوان نے 30 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
کپتان بابراعظم نے اپنی فارم بحال کرتے ہوئے 39 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پاکستان کو بہترین پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔بابراعظم نے نصف سنچری مکمل ہوتے ہی مزید جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹی20 کیریئر کی دوسری سنچری بنادی، جس کے لیے انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کرکے 9 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
بابراعظم نے بحیثیت کپتان پاکستان کی جانب سے تمام طرز میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ 9 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔
پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے آؤٹ ہوئے بغیر بالترتیب 110 اور 88 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت آخری اوور کی تیسری گیند پر 203 رنز بنا کر مشکل ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔انگلینڈ کے باؤلرز پاکستان کے اوپنرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے جبکہ پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی سیریز1-1 سے برابر کردی۔بابراعظم کو شان فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ نظر نہیں آرہی ہے اورہم نے ٹیم میں تین اسپنرز شامل کرلیے ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بابراعظم ٹی20
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشوکت اشفاق کا کالم : سیلاب زدہ علاقوں میں 35 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں‌
Next Article بھارت میں مسلم تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ کے دفاتر پر چھاپے، 100 سے زیادہ رہنما گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کا انڈیا کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت

فروری 1, 2026

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی20 کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

دسمبر 14, 2024

تیسرا ٹی20؛ جنوبی افریقا ویمنز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

ستمبر 20, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.