Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شوکت اشفاق کا کالم : سیلاب زدہ علاقوں میں 35 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں‌
شوکت اشفاق

شوکت اشفاق کا کالم : سیلاب زدہ علاقوں میں 35 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں‌

ایڈیٹرستمبر 22, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
child and mother in flood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک کے شمالی علاقہ جات سے اندرون سندھ بشمول جنوبی پنجاب اور بلوچستا ن بھر میں آنے والا تاریخ کا بد ترین سیلاب اپنے پیچھے تباہیاں اور المیے چھوڑ گیا ہے،گو دریاؤں میں پانی معمول پر چل رہا ہے لیکن جن علاقوں میں یہ گیا وہاں ابھی اتر ا نہیں ہے جس کی وجہ نکاسی کیلئے سہولتوں کا فقدان ہے مشینری نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ہر طرف مگر تباہی ہی تباہی ہے ریلیف ابھی بھی کچھ علاقوں میں پہنچ نہیں پایا اندرون سندھ خصوصا ًمیر پور کے علاقے میں اب بھی سیلاب کی یہی صورت حال ہے وبائی امراض وبال جان ہیں اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لئے عالمی ادارہ صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے بڑے پیمانے پر اموات کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ساتھ اپنے ذیلی ادارے یونیسیف کو اعداد شمار کے ساتھ متحرک کیا ہے جس نے عالمی برادری اور امداد کرنے والے اداروں سے اس مقصد کیلئے ہنگامی امداد کی اپیل کردی ہے کہ سیلاب میں گھرے لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں جن کی تعداد 35لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے جن کیلئے فوری امداد کی ضرورت ہے اگر بروقت اقدام نہ کیا گیا تو بچوں کے حوالے سے یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوسکتا ہے ۔
ادھر متعدد بین الاقوامی اداروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے غیر حتمی اعداد و شمار جاری کئے ہیں اس کے مطابق کروڑوں انسانوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں جانور اور ایک ملین سے زیادہ گھر تباہ ہوئے ہیں ادھر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں یونیسیف کے تعاون سے 9ملین ڈالر کا ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ انتظامی تعاون کررہا جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے اسکولوں میں عارضی لرننگ اور کھیل کے سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جہاں بچوں کو کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کئے جائیں گے،متاثرہ علاقوں میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ بیت الخلاء کی تعمیر سمیت کم غذائیت کا شکار بچوں کے علاج کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم دوسری طرف دنیا بھر کی انسان دوست شخصیات اپنی اپنی حکومتوں سمیت عالمی اداروں اور مخیر حضرات سے پاکستان کیلئے امداد کی اپیل کررہے ہیں کیونکہ ان کے علم میں ہے کہ سیلاب نے کس قدر تباہی پھیلائی ہے اور اس کے متاثرین کس کسمپرسی کے عالم میں ہیں اگر علم نہیں ہے تو پاکستان کے سیاستدانوں اور اداروں کو نہیں ہے جو ابھی تک مفادات کی عینک پہنے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کئے ہوئے ہیں اور دوسرے ادارے محض تماشائی ہیں ۔
تاہم کچھ ادارے اور تنظیمیں حتی المقدور دن رات سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہیں،مملکت خداداد کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف مگر سرکاری دورے پر ہیں جہا ں لندن میں ملکہ الزبتھ IIکی آخری رسومات میں شرکت کے ساتھ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے سیاسی معاملات پر مشاورت کررہے ہیں اور غور کیا جارہا ہے کہ پنجاب میں میاں حمزہ شہباز کو یا پھر کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔اس ملاقات میں مگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کوئی ذکر ہوا اور نہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی ”امدادی بات“سامنے آسکی دوسری طرف ملک کے 80فیصد علاقے پر حکمرانی کرنے والی تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو عام انتخابا ت کروانے کی بہت جلدی ہے ایک طرف وہ موجودہ اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہیں تو دوسری طرف ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے حلف نہیں لے رہے،خود 9سیٹوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اس اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں جس میں پونے چار سال تک وزیر اعظم رہے ہیں اسی اسمبلی میں یہی مگر ”چور،لیٹرے اور ڈاکو“موجود تھے تو تب بھی آپ وزیر اعظم تھے اب کیا ہوا اب کہتے ہیں کہ انقلاب دستک دے رہا ہے جسے عام انتخابات کے ذریعہ روکا جاسکتا ہے،جمہوری نظام میں انتخابات بہت ضروری ہیں جسے روکا نہیں جانا چاہیے لیکن جہاں ملک بھر میں اندھیرے کا راج ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اور مختلف حکومتیں ہلاکت خیزتباہ کن سیلاب کے بعد بچاؤ کیلئے پریشان ہیں اور عالمی برادری کو سیلاب کے بعد متوقع انسانی المیے کی روک تھام کیلئے اقدامات کی فکر ہے لیکن 21سلام ہیں ہمارے حکومتی عہدیداروں،سیاستدانوں اور ان کے قائدین کو جو کروڑوں انسانوں کو کسمپرسی کے عالم میں چھوڑ کر ”حقیقی آزادی“دلوانے کیلئے مصنوعی غصے میں ہیں اور دعویدار ہیں کہ عام آدمی ان کے ساتھ ہیں۔
لیکن انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ان کروڑوں عام لوگوں کے بارے میں سوچا ہے جو زندگی بھر کی جمع پونجی ایسی قدرتی آفت کی وجہ سے گنوا بیٹھے ہیں اجناس اورفصلوں کا جو نقصا ن ہوا ہے وہ 30ارب ڈالر سے زیادہ کا ہے اس کا کیا بنے گا؟کہ آٹا سو روپے فی کلو سے تجاوز کررہا ہے سندھ میں چاول،گنے اور کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ملکی ضروریات ہی پورا کرنا مشکل ہوگا برآمد کیا کریں گے ایسے میں قائدین رہنمائی کی بجائے مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں دوسری طرف لاہور میں مقیم امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم کے میکانیول اپنی ٹیم کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے دورے پر آئے اور چار پانچ روز تک مختلف شہروں میں متعدد تقریبات میں شرکت کی وہاں انہوں نے میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ٹیکنو کریٹس،زرعی ماہرین اورایوان صنعت و تجارت کے ساتھ جنوبی پنجاب میں خصوصا ً زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں جوائنٹ ونچر کے امکامات پر مشاورت کی کہ علاقے میں سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی میں تعاؤن کیلئے مل کرکام کرنا سب سے بہتر عمل ہوگا اب یہ ملاقاتیں مستقبل میں کیا رنگ لاتی ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بچے سیلاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتوہین عدالت کیس: عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر
Next Article دوسرا ٹی20: بابراعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

قدرتی آفات اور طبقاتی سماج : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ستمبر 21, 2025

دریا ، سیلاب ،قلت آب اور بیجنگ کینال :ڈاکٹر عباس برمانی کاکالم

ستمبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.