Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کاکالم:دبستانِ نزلہ زکام مع کھانسی
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:دبستانِ نزلہ زکام مع کھانسی

ایڈیٹراگست 6, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو انسان کے اشرف المخلوقات ہونے میں کوئی شبہ نہیں مگر کچھ چیزوں میں بعض جانوروں کو انسانوں پر فوقیت حاصل ہے، ویسے یہ فوقیت کا لفظ یہاں مناسب نہیں بس یوں سمجھ لیں کہ جانور بعض معاملات میں انسانوں کی نسبت قدرے سہولت میں ہیں مثلاً میں نے کسی لگڑ بگڑ کو کھانستے نہیں دیکھا اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی لگڑ بگڑ نہیں دیکھا۔ دو ایک دفعہ مجھے شبہ گزرا کہ جس سے میں مخاطب ہوں وہ لگڑ بگڑ ہے چنانچہ میں نے اس کا اظہار کر بھی دیا مگر وہ مائنڈ کر گیا ۔اسی طرح میں نے کسی لدھڑ کو چھینکتے نہیں دیکھا البتہ کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ چھینکتے ہوئے لدھڑ لگتے ہیں۔ انسانوں اور جانوروں میں بس اب یہی فرق ہے۔
میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ جانوروں کو نزلہ زکام اور کھانسی سے دوچار ہونا پڑتا ہے کہ نہیں کیونکہ میں صرف آنکھوں دیکھی بیان کر رہا ہوں کہ میں نے کبھی جانوروں کو کھانستے یا چھینکتے نہیں دیکھا۔چنانچہ وہ اگر بالفرض انسانوں ہی کی طرح چھینکتے یا کھانستے ہیں تو بھی انہیں انسانوں پر ایک برتری یہ حاصل ہے کہ وہ دو ایک چھینکیں یا کھنگورے مار کر فارغ ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاج کیلئےانہیں ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا اور یہ ان پر اللّٰہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے ،یہاں ایک دفعہ پھر اس وضاحت کی ضرورت ہے کہ ممکن ہے جانوروں کو بھی ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہو مگر انہیں بہرحال مشفق و مہربان ڈنگر ڈاکٹر کے پاس جانا ہوتا ہے جب کہ بچارے انسانوں کو تو انسانوں کے ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔
یہ بیٹھے بٹھائے میں موازنہ انسان و حیوان میں یونہی نہیں پڑ گیا بلکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان افعال قبیحہ میں مبتلا رہنے کے بعد یہ سطور لکھ رہا ہوں یہ چھینکنے اور کھانسنے کو افعالِ قبیحہ میں میں نے یونہی شمار نہیں کیا بلکہ اس کیلئے میرے پاس بے شمارمثبت دلائل ہیں مثلاً چھینکنے ہی کو لیجئے ایک شریف آدمی دوسرے شریف آدمی سے اچھی خاصی معقول باتیں کرتے ہوئے اگر ایک دم بھاڑ سا منہ کھول دے اور منہ کی بجائے ناک کے رستے سے عجیب وغریب آوازیں نکالنا شروع کر دے تو بتائیں فریقین کی کیا عزت رہ جاتی ہے ؟ یہ فریقین والی بات میں نے اس لئے کی ہے کہ اس فعل کے دوران نزلہ سامنے بیٹھے ہوئے کسی ’’عضو ضعیف‘‘ پر گرتا ہے اور وہ بچارا صبر کے گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے اسی طرح چھینکنے والا بھی ’’الحمدللہ اور ایکسیکوزمی ‘‘ کی درمیانی کیفیت میں مبتلا ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی چھینکوں کی بقایا قسطیں بسا اوقات منصہ شہود پر آنے سے رہ جاتی ہیں اور یہ ایک علیحدہ ایشو ہے، علیحدہ ’’ایشو ‘‘ اس طرح کہ اس کا منہ بھی کھل جاتا ہے چہرہ بھی کھنچ جاتا ہے اور آنکھیں تارے لگ جاتی ہیں مگر چھینک نہیں آتی بالکل کارپوریشن کے نلکے کی طرح، ٹوٹنی کھلی ہے مگر پانی نہیں آ رہا کچھ اسی طرح کے مسائل کھانسنے والوں کے بھی ہیں سارا سارا دن کھانستے ہیں ساری ساری رات کھانستے ہیں مگر بے سرے ہونے کی وجہ سے انہیں دادِ سخن نہیں ملتی البتہ میرے ایک دوست کھانسنے کے معاملے میں صاحبِ اسلوب واقع ہوئے ہیں چنانچہ وہ اس دام سے کھانستے ہیں کہ لگتا ہے چاندی کے ورق کوٹے جا رہے ہیں انہیں گانے کا بھی شوق ہے چنانچہ جب وہ گا رہے ہوں تو پتہ نہیں چلتا کہ کھانسی کہاں پر ختم ہوئی اور گانا کہاں سے شروع ہوا۔ گانے اور کھانسی کا حسین امتزاج میں نے اگر کہیں دیکھا ہے تو انہی کے ہاں دیکھا ہے میرے یہ دوست ’’دبستانِ کھانسی ‘‘ کی آبرو ہیں دراصل میرا شمار ان بدنصیبوں میں ہوتا ہے جنہیں ابھی تک چھینکنے اور کھانسنے کا سلیقہ بھی نہیں آیا، میر تقی میرؔ نے کہا تھا؎
تانکنا جھانکنا کبھو نہ گیا
اور یہ میری نصف ترجمانی ہے مکمل ترجمانی تو
تانکنا جھانکنا کبھو نہ گیا
چھینکنا کھانسنا کبھو نہ گیا
ایسے ’’شعر‘‘ ہی سے ممکن تھی مگر مصیبت یہ ہے کہ میر صاحب کو تانکنے جھانکنے ہی سے فرصت نہ ملی سو انہیں اس قومی مسئلے پر غوروفکر کا موقع نہ ملا ۔گزشتہ چند ہفتوں سے موقع مل رہا ہے اور اب میں ہوں چھینکیں ہیں اور کھانسی ہے چند روز ہوئے میں ایک ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے مٹکے میں سے مکسچر کی ایک شیشی بھر کر مجھے بھی دی ایک ٹیکہ بھی مجھے لگایا اور ساتھ ڈھیروں کیپسولز دیئے کہ دن میں چار دفعہ ان کا ’’پھکا‘‘ مار لیا کریں سو اس وقت سے مجھے زکام اور کھانسی سے افاقہ ہے البتہ دماغ بند ہو گیا ہے نیز ہونٹوں اور زبان پر کچھ چھالے نکل آئے ہیں ۔
اور آج کل کے طبیبوں سے بس مجھے یہی شکایت ہے کہ ان میں سے کسی کے پاس کسی بیماری کا تسلی بخش علاج نہیں ہے ،اول تو ان سے بیماری کی صحیح تشخیص ہی نہیں ہوتی اگر ہو جائے تو اپنے علاج سے وہ ایک بیماری رفع کر دیتے ہیں اور اس کی جگہ دوسری لگا دیتے ہیں اب یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ کھانسی اور نزلے کو تو آرام آ جائے لیکن اس کے نتیجے میں دماغ بند ہو جائے، انسان سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی جائے یا زبان پر چھالے پڑ جائیں اور یوں دل کی باتیں انڈر گراؤنڈ چلی جائیں زبان پر آ ہی نہ سکیں اس کی داد صرف حکمران طبقے ہی دے سکتے ہیں ،یارو ایک بیماری کا علاج دوسری بیماری تو نہیں ہوتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکاکالم:نااہل پیادہ اور نالائق گھڑسوار
Next Article حامد میرکا کالم:جب میں القاعدہ کے فکری رہنماؤں سے ملا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.