Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سمیع چوہدری کاکالم:: ‘نہ ہی یاسر شاہ اتنے بے بس نظر آتے’
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کاکالم:: ‘نہ ہی یاسر شاہ اتنے بے بس نظر آتے’

ایڈیٹرجولائی 19, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yasir-shah-pakistan cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیالی پلاؤ پکانے اور خلائی قلعے تعمیر کرنے کی عادت کچھ اس طرح سے پاکستان کے مجموعی مزاج میں رچی بسی ہے کہ جو کوئی باہر سے آ کر اس کرکٹنگ سیٹ اپ کا حصہ بنتا ہے، وہ بھی زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے اسی رنگ میں رنگا جاتا ہے۔
سال تھا 2017 اور قومی ٹیم کے کوچ ہوا کرتے تھے مکی آرتھر۔ اظہر محمود ان کے ہمراہ بولنگ کوچ تھے اور تب بھی جوان ٹیم بنانے اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا خمار اس قدر سر پہ سوار تھا کہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
جبکہ اس کے برعکس مہمان ٹیم سری لنکا نے کہیں زیادہ دانش مندی کا مظاہرہ کیا اور اپنے اٹیک میں سپن کا کوٹہ پاکستان کی نسبت زیادہ رکھا۔ اور نتیجہ گویا ٹیم سلیکشن پہ ہی نوشتۂ دیوار ہو رہا کہ بالآخر رنگنا ہیرتھ نے جھاڑو ہی پھیر دیا اور پاکستان اپنے تجربات کی رو میں بہتے بہتے پہلی بار عرب امارات میں کوئی سیریز ہار گیا۔
جدید کرکٹ میں ٹیم مینیجمنٹ اور تھنک ٹینک کے لئے بہت سہولیات پیدا ہو چکی ہیں کہ ایک ایک گیند کا ڈیٹا اور ریکارڈ میسر رہتا ہے۔ ٹیم چننے سے پہلے محض افرادی وسائل اور پچ کی صورتِ حال ہی ملحوظ نہیں بلکہ اس گراؤنڈ کا پچھلا سارا ریکارڈ بھی فراہم ہوتا ہے۔
اتنے وسیع شماریوں کی فراہمی کے باوجود نجانے کیا سوچ کر شون ٹیٹ یہاں سپن وکٹ کو خارج از امکان قرار دے رہے تھے اور جانے کس بزرجمہر نے کس گمان کے تحت یہ ٹیم منتخب کر ڈالی کہ جس کا توازن ہی گال کی وکٹ سے میل نہیں کھاتا۔ حالانکہ اس گراؤنڈ میں کھیلے گئے اب تک کے تمام تر میچز کا ریکارڈ ہی اٹھا کر دیکھ لیجئے، یہ کوئی دور کی کوڑی نہیں کہ گال کی پچ ہمیشہ سے سپن ہی کی تائید کرتی آئی ہے۔
جبکہ پاکستان کے اس سکواڈ میں اظہر علی کے علاوہ فواد عالم ہی وہ بلے باز تھے جن کی سپن کے خلاف مہارت مسلمہ حیثیت رکھتی ہے۔ سپنرز کے خلاف ان کی اوسط ہی سو کے لگ بھگ ہے۔ مگر اس تھنک ٹینک پہ جانے غیب سے کون سے ایسے مضامین اترے کہ فواد عالم کو ہی ٹیم سے باہر بٹھا دیا۔
اور ستم ظریفی اسی پہ موقوف نہ رہی، بہت اعلیٰ درجے کی فطانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینیجمنٹ نے تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ بھی کر ڈالا۔ لیکن چونکہ سپن کا تناسب بھی درست رکھنا تھا سو دو سپنرز کی شمولیت کی خاطر ایک اضافی بلے باز کی قربانی بھی دے دی گئی جس کی قیمت پہلی اننگز میں ہی بخوبی آشکار ہو چکی ہے۔
یہ دلیل بالکل بجا ہے کہ پہلی اننگز میں پاکستان نے انہی تین سیمرز کی بدولت ابتدائی وکٹیں حاصل کی اور دس میں سے سات وکٹیں بھی سیمرز کے نام رہیں۔ مگر غور طلب پہلو یہ ہے کہ اسی پہلی اننگز میں سری لنکا نے اپنے تین باقاعدہ اور ایک پارٹ ٹائم سپنر کی بدولت ہی پاکستان پہ برتری حاصل کی۔
اس دگرگوں صورتِ حال میں بابر اعظم کی اننگز ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی اس قائدانہ اننگز نے نہ صرف ڈولتی ناؤ کو بھرپور سہارا دیا بلکہ ٹیم کے مورال کو بھی یکسر گرنے سے بچا لیا۔ مگر ان مشکل ترین حالات میں ایسی فقیدالمثال اننگز کے باوجود پاکستان اس میچ میں ابھی تک سری لنکا سے کوسوں پیچھے رینگ رہا ہے۔
اگرچہ محمد نواز نے پانچ وکٹیں اڑا کر سری لنکا کو گزشتہ ہفتے کے آسٹریلیا ٹیسٹ کی یادیں تازہ کرنے سے کسی حد تک روک دیا ہے مگر اب خسارہ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ مداوا ناممکن نہ بھی سہی، سخت دشوار ضرور نظر آتا ہے۔ تیسری اننگز میں اب تک پھینکے گئے چھیانوے اوورز میں سے صرف بائیس اوورز کے لئے ہی سیمرز کو زحمت دینا پڑی اور وہ بھی محض ایک ہی کامیابی حاصل کر پائے۔
گال ٹیسٹ میں ہمیشہ تیسری اننگز ہی فیصلہ کن ثابت ہوا کرتی ہے۔ اگر یہاں پاکستان کو یاسر شاہ اور محمد نواز کے ساتھ کوئی تیسرا سپنر بھی میسر ہوتا تو سری لنکن مڈل آرڈر یوں پاکستانی بولنگ کے اعصاب پہ سوار نہ ہو پاتا۔ اور نہ ہی اٹیکنگ لائن برقرار رکھ کر رنز کی مار جھیلنے والے یاسر شاہ اتنے بے بس نظر آتے۔
اگرچہ اس میچ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے مگر گال کی وکٹ کی تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے کہ ممکنہ طور پہ ساڑھے تین سو کے لگ بھگ ہدف پاکستانی بیٹنگ کے لئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔ گو ریکارڈز ہوتے تو ٹوٹنے کے لئے ہی ہیں مگر پہلی اننگز کی پاکستانی بیٹنگ ایسے کسی معجزے کی نوید سنانے سے قاصر نظر آتی ہے
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:سلیکٹڈ والے بیانیے کی تدفین
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:مسلم لیگ (ن) کی حیران کن شکست کا سبب لوٹے نہیں‘مہنگائی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک

نومبر 2, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک نومبر 2, 2026
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.