Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
اہم خبریں

دعا زہرہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

ایڈیٹرجون 18, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dua kazmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 سال ہے اور یہ کم عمری کی شادی ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرہ کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا ہے۔‘مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے تاہم نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کے مطابق دعا کی عمر 14 سال ہے۔ ’پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔‘
انھوں نے سپریم کورٹ سے یہ استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی ہے لہذا اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ درخواست گزار نے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کردی ہے اور اب آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت متوقع ہے۔
ہفتے کو ایک پریس کانفرنس کے دوران مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے چالان کا انحصار میڈیکل رپورٹ پر کیا ہے اور اس سرٹیفیکٹ کو ایک ڈاکٹر نے تشکیل دیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے۔ ‘اس حوالے سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔’
سماجی کارکن جبران ناصر کا اس موقع پر کہنا تھا مرکزی ملزم ظہیر کی ابھی تک تفتیش نہیں ہوئی ہے۔ ‘جہاں تک دعا زہرہ کا تعلق ہے کہ پولیس اس کے بیانات پر انحصار کر رہی ہے لیکن اس میں یہ واضح نہیں ہے کہ وہ گھر سے کیسے گئی اور پنجاب کیسے پہنچی۔’
جبران ناصر نے اغوا کی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق اگر 16 سال سے کم عمر لڑکی گھر سے جاتی ہے تو اس کو رضامندی نہیں سمجھا جاتا کیونکہ ممکن ہے اسے ورغلا کر لے جایا گیا ہو۔ ‘یہ اغوا کے زمرے میں آتا ہے۔’
انھوں نے بتایا کہ پولیس اپنی تفتیش شیئر نہیں کر رہی ہے۔ انھوں نے آئی جی کو درخواست دی ہے کہ تفتیشی افسر تبدیل کیا جائے اور ترمیمی چالان پیش کیا جائے۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں فوری ریلیف کے لیے استدعا کی گئی ہے۔ ‘فیصلہ معطل کر کے دعا کو والدین کی تحویل میں دیا جائے یا پھر ریاست کی تحویل میں دیں۔ جب تک فیصلہ ہو، اگر میڈیکل سرٹیفیکٹ پر انحصار کرنا ہے تو میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ پولیس نے چالان میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی حالانکہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں دیا۔’
دعا زہرہ کو پانچ جون کو پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے بازیاب کیا گیا تھا اور پہلے اُنھیں سندھ ہائیکورٹ اور پھر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کا معاملہ نمٹاتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہیں یا رہنا چاہیں رہ سکتی ہیں اور یہ کہ شواہد کی روشنی میں یہ اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔تاہم عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کہا تھا کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔
دعا زہرہ کے والد نے 16 اپریل کو کراچی میں اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے اُن کی پیشی کے بعد پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ دعا زہرہ کی ساس اور دیگر سسرالی رشتے داروں کو ’ہراساں‘ نہ کرے۔
جمعرات کو پولیس نے دعا زہرہ کیس میں چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا جس کے مطابق دعا زہرہ اپنی مرضی سے پنجاب گئیں اور ان کے اغوا کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے اور اُن کی شادی لاہور میں ہوئی ہے چنانچہ اُن پر سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 کا اطلاق نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد شادی پر قانون سازی صوبائی دائرہ اختیار ہے چنانچہ سندھ میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے شادی کی کم سے کم عمر 18 سال ہے جبکہ پنجاب میں شادی کے لیے لڑکے کی عمر 18 سال اور لڑکی کی عمر 16 سال ہونی چاہیے۔
چالان کے مطابق دعا زہرہ اپنا بیان علاقہ مجسٹریٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے روبرو دے چکی ہیں لہٰذا اس مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216 کا بھی اطلاق نہیں ہوتا۔
پولیس نے مقدمے میں گرفتار ملزمان غلام مصطفیٰ اور اصغر کو بے گناہ قرار دیا ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ انھیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔دو ملزمان نکاح خواں اور گواہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ دیگر 10 ملزمان ذاتی ضمانتی مچلکوں پر رہا کیے جا چکے ہیں۔پولیس نے عدالت سے چالان منظور کر کے مقدمہ بند کرنے کی درخواست کی تھی۔
دعا زہرہ رواں سال اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ بعد میں اُنھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ اُنھوں نے اپنی پسند سے شادی کر لی ہے۔
عدالت نے دعا کی بازیابی کے بعد ان کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ سول ہسپتال کراچی کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے اور 17 سال کے قریب ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دعا زہرہ سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں، بازار رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان
Next Article حسنین رضوی کا اختصاریہ: پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.