Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم:لوح وقت پر حرف فریب کی ایک اور ناکامی
لکھاری

وجاہت مسعود کا کالم:لوح وقت پر حرف فریب کی ایک اور ناکامی

ایڈیٹرمارچ 19, 20227 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دھوپ کا شیشہ گلی میں کندھے سے کندھا ملائے مکانوں کی دیواریں چڑھتا، چوباروں کی کھڑکیاں پھلانگتا اور آرزو بھری چھتوں کی کائی زدہ منڈیروں سے گزرتا بستی کے عقب میں اترچکا تھا۔ اب شام ہو رہی تھی۔ حیرت بھری آنکھوں والے ننھے بچے، اوڑھنی سے بے نیاز بچیاں اور قد نکالتے لڑکے بالے ایک ایک کر کے گھروں کو پلٹ رہے تھے۔ تماشا گر نے گرد آلود کھلونے سمیٹے۔ کچی مٹی کے پیروں پر رکھے چوبی چوکھٹے پر منڈھا کھلاڑی اٹھاتے ہوئے لحظہ بھر کو رکا، ایک نظر ڈالی اور کچھ سوچتے ہوئے اسے بھی تھیلے میں رکھ لیا۔ ایک اور تماشا انجام کو پہنچا۔ بہروپ کے ہر کھیل کی مدت طے ہے۔ دوام صرف گیان کی آگ میں جل کر کندن ہوئے حرف حق کو ہے، دستور کی تپیسیا سے نکلے قافلے کو ہے۔ دن رات کی چکی میں پسے ان سادھارن انسانوں کے بے چہرہ ہجوم کو ہے جنہوں نے اپنی جانکاہ مشقت کے عوض زندگی سے وسائل پر ناجائز اجارہ اور خلق خدا پر حکم چلانے کا مجرمانہ اختیار نہیں مانگا، صرف انسانی مساوات، احترام، امکان کی جستجو اور نروان کی مسکان کا تقاضا کیا۔ درویش عمر خیام کو یاد کرنا چاہتا ہے۔ فارسی متن نقل کرنا کیا مشکل ہے مگر ہم نے فارسی کی میراث بے سوچے سمجھے ضائع کر دی۔ اب اس ملک میں فارسی جاننے والے کم ہیں اور انگریزی دان زیادہ۔ خیام کی رباعیات کا جو ترجمہ ایڈورڈ فٹزجیرلڈ نے کیا ہے، اصل متن کی تہہ داری میں دوسری زبان کے محاسن سمونے کی شاندار مثال سمجھا جاتا ہے۔ تو چلئے آج نیشا پور کے خیام کو انگریزی لبادے میں پڑھتے ہیں۔
The Moving Finger writes; and, having writ,
Moves on: nor all thy Piety nor Wit
Shall lure it back to cancel half a Line,
Nor all thy Tears wash out a Word of it.
پاکستان بنا تو بہت سے ایسے حوادث اور واقعات رونما ہوئے جن کا کسی سمجھوتے یا منصوبے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اگست 46ء میں کلکتہ فسادات کے شعلے نواکھلی سے ہوتے ہوئے بہار تک جا پہنچے۔ مارچ 47ءمیں پنڈی سے بھڑکنے والی آگ پنجاب کو راکھ کرتی ہوئی دلی تک جا پہنچی۔ اتنے بڑے پیمانے پر آبادی کا تبادلہ کس نے سوچا تھا۔ کسے خیال تھا کہ تحریک پاکستان چلانے والے مسلم اقلیتی صوبے بھارت میں رہ جائیں گے اور پاکستان کے حصے میں سیاسی اور معاشی طور پر پسماندہ مسلم اکثریتی علاقے آئیں گے۔ پاکستان کے حصے میں برطانوی ہند کے 17 فیصد معاشی وسائل اور برٹش انڈین آرمی کا 33 فیصد حصہ آیا۔ کون نہیں جانتا کہ چند ہزار برطانوی باشندے مقامی گٹھ جوڑ کے بغیر چالیس کروڑ ہندوستانیوں پر حکومت نہیں کر سکتے تھے۔ مقامی فوج اور پولیس اس گٹھ جوڑ کا مسلح بازو تھے۔ استخلاص وطن کی جدوجہد سے لاتعلق سرکاری اہلکاروں نے نوآزاد ملک پر اجارے کی نالش کر دی۔ متروکہ املاک کی چھین جھپٹ سے شروع ہونے والی ہوائے حرص ملک کے مشرقی حصے کو اپنی کالونی سمجھ بیٹھی۔ انگریز حکمران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر آزادی کا مقدمہ جیتنے والے نااہل اور بدعنوان قرار پائے۔ دفتری فائلوں پر قلم چلانے والے خود کو نئی مملکت کا مالک سمجھ بیٹھے۔ غالب سے ایک جملہ منسوب کیا جاتا ہے۔ ’کون …. آزاد ہوا ہے۔ پہلے گورے کی قید میں تھا، اب کالے کی قید میں ہوں‘۔ سات دہائیوں پر پھیلی ہماری تاریخ کالے خان کی قید کا روزنامچہ ہے۔
’دو برس کی محنت ‘ کا اعتراف تو ہم تک پہنچ گیا لیکن یہ دو برس کی کہانی نہیں سات عشروں پر پھیلی حکایت ہے۔ نئے اشاروں کی روشنی میں فرض کر لیتے ہیں کہ ’بدل چکا ہے بہت اہل درد کا دستور‘۔ اگرچہ جالب نے خبردار کر رکھا ہے۔’چاک سینوں کے سلنے لگے، تم کہو….‘ عمران حکومت پر معاشی نااہلی اور بدعنوانی کی تہمت لگانا بے معنی ہے۔ عمران خان کی ناکامی کے حقیقی اجزا کچھ اور ہیں۔ جولائی 2018ء میں قائم ہونے والی حکومت کا خمیر ہماری تاریخ کے بدترین انتخابی جھرلو سے اٹھایا گیا۔ یہ بدعنوانی کمرہ عدالت سے شروع ہوئی، سینکڑوں امیدواروں کا براہ راست بازو مروڑتے ہوئے آر ٹی ایس کے عرق النسا میں مبتلا ہوئی اور جہانگیر ترین کے جہاز میں بیٹھ کر اسلام آباد پہنچی۔ عمران خان کو جمہوری نصب العین اور اقدار سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کے اتالیق جمہوریت دشمنی میں سند کا درجہ رکھتے تھے۔
عمران خان خود پسندی کے جس درجے پر فائز ہیں انہیں ملکی دستور کی نزاکتوں کا کوئی علم ہے اور نہ وہ دستور میں دی گئی شہری آزادیوں کے بارے میں حساس ہیں۔ عمران خان فسطائی نہیں البتہ ان کے فرمودات میں فسطائیت کی آرزو ضرور دیکھی جا سکتی ہے۔ وہ وفاقی اکائیوں کے باہم تعلق اور اختلافی سیاسی آوازوں سے جمہوری ربط کا ادراک نہیں رکھتے۔ وہ عقبی دروازے سے سیاست میں داخل ہوئے اور اپنے اقتدار کے دوران قومی اسمبلی میں بھی ہمیشہ عقبی دروازے ہی سے داخل ہوئے ہیں۔ جنرل حمید گل مرحوم خارجہ پالیسی میں انحراف پسندی اور گھات کے فلسفے پر ایمان رکھتے تھے۔ ان کے شاگرد رشید نے ایک ہی گیند سے چین اور امریکا سے تعلقات کی وکٹیں اڑا ڈالیں۔عمران خان کے طرز حکومت میں عوامی مفاد کو کیا جگہ ملتی ان کے دیوان خاص میں تو ارکان اسمبلی کو بھی گوش شنوائی نصیب نہیں ہو سکا۔
تحریک عدم اعتماد کا خالص دستوری معاملہ عمران خان کی افتاد طبع کے باعث ممکنہ پارلیمانی تبدیلی سے بڑھ کر پورے بندوبست کی بنیادیں کھود رہا ہے۔ جولائی 1943ء میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر مسولینی نے اٹلی کی پارلیمنٹ سے کہا تھا۔ You have provoked the crisis of the regime. عمران خان اس دھمکی کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔ عمران حکومت کے جرس کارواں کا نالہ لمحہ بہ لمحہ بلند ہو رہا ہے۔ درویش نے استاد مکرم سے 2017ء کے موسم خزاں میں جمہوری قوتوں کی درماندگی پر اظہار افسوس کیا تھا۔ استاد محترم نے ہمیشہ کی طرح گہرے پانیوں کے مہربان لہجے میں کہا۔ ’ہم ہارے ہیں، قوم آگے بڑھ گئی ہے‘۔ پانچ برس بعد اب قوم کے ایک قدم آگے بڑھنے کی آہٹ صاف سنی جا سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
Next Article ایاز امیرکا کالم:کرکٹ سے ہی کچھ سیکھ لیا ہوتا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.