Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد یوسف خان کا اختصاریہ:معاشی ایمرجنسی اور مفت کے مشورے
اختصاریئے

محمد یوسف خان کا اختصاریہ:معاشی ایمرجنسی اور مفت کے مشورے

ایڈیٹرجنوری 10, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مملکت پاکستان کو معاشی طور پردوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر نے کے لئے معاشی ایمرجنسی کا نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی خدمت میں مفت کے مشورے حاضر ہیں ۔ ان مشوروں پر عمل کر تے ہوئے ”بقول حکومت “ ملکی خالی خزانے کو چند ہی دنوں دوبارہ بھرا جا سکتا ہے۔ اگر نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر تمام کمرشل بنکوں کی برانچیں ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھول دی جائیں تمام سرکاری و پرائیویٹ بنکوں کو 24گھنٹے اور پورا سال کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے اور تمام بنک ملازمین کی ڈیوٹی کو 8 گھنٹے کی تین شفٹوں میں تقسیم کر دیا جائے کہ جمعہ، ہفتہ و اتوار کو صرف دو شفٹیں کام کریں باقی ایک شفٹ ہفتہ وار چھٹی کر ے ۔پاکستان کے ہر شناختی کارڈ رکھنے والے شہری کا بنک میں اکاؤنٹ کھلوانا لازمی قرار دے دیا جائے اور ہر اکاؤنٹ میں کم از کم ایک ہزار روپے رکھنے کی شرط عائد کر دی جائے۔ملک بھر کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کر دینے سے کونوں کھدروں میں چھپا ہوا سارا کالا دھن باہر آ جائے گا اوراگر ہو سکے تو نئے جاری کئے جانے والے کرنسی نوٹ پر شناختی کارڈ کی طرح تاریخ اجراءو تاریخ منسوخ بھی درج کی جائے اور ہر نوٹ تاریخ اجراءکے ٹھیک پانچ سال بعد منسوخ قرار دیا جائے ۔
سرکاری امور مثلا اگر پراپرٹی کی رجسٹری ، انتقال،گاڑی کی رجسٹریشن کرانا مقصود ہویاتو خریدارپر نقد رقم کی بجائے بیچنے والے کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کر اکے بنک رسید کی نقل ساتھ لگانے پر ہی زمین یا گاڑی دوسرے شخص کے نام پر منتقل کرنے کی پابندی لگا دی جائے اسی طرح نکاح نامہ میں درج حق مہر کی رقم بھی دلہا اپنی دلہن کے اکاؤنٹ میں جمع کر ائے اور اس کی رسید نکاح نامہ کے ساتھ لگانے کی شرط پر ہی نکاح رجسٹرڈ کیا جائے اس سے نوبیاہتا دلہن کو حق مہر کی رقم بھی مل جائے گی اور حکومت کے خزانے میں پیسہ بھی آتا رہے گا۔۔
اسی طرح ملک بھر میں تمام ہول سیل ڈیلرز کو پابند کیا جائے کہ وہ فیکٹری مالکان کو خریدے گئے تمام مال کی قیمت ان کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔ فیکٹری کا سارا ریکارڈ ماہانہ بنیادوں پر چیک کیا جائے کہ متعلقہ فیکٹری میں ایک مہینہ میں کتنے کا مال تیار اور کتنا مال فروخت ہو ا ۔ اسی طرح فیکٹری میں کام کر نے والے ملازمین کو تنخواہ بھی نقد یا دستی دینے کی بجائے ان کے بنک اکاؤنٹ کے زریعے ادا کی جائے کہ اس سے ملازمین کی کم از کم اجرت کے قانون پر بھی عملدآمد سکے گا ۔ اسی طرح مدارس ، مساجد ، مذہبی ، سیاسی و سماجی تنظیموں پر بھی نقد صدقات ، خیرات ، زکواة و عطیات صرف اس ادارے کے سرابراہ کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کر انے کی پابندی لگائی جائے کہ اس طرح رقم دینے والے کی معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی کہ آیا عطیہ کی گئی رقم اس عطیہ دینے والے کی آمدنی سے مطابقت بھی رکھتی ہے یا کہیں وہ ناجائز طریقے سے کمائی گئی رقم تو ان اداروں کو نہیں دے رہا ۔
تعلیمی اداروں اور بالخصوص پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو طلباءو طالبات سے فیس وصولی صرف بنک کے ذ ریعے ہی کر نے کا پابند کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں نقد رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے متعلقہ تعلیمی ادارے کے تمام سٹاف بشمول اساتذہ کر ام کو تنخواہیں بھی ان کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں ۔پاکستان کی تما م مرکزی شاہراہوں کے دونوں اطراف دو ایکڑ فرنٹ کی اراضی کو کمرشل کر تے ہوئے مالکان کو اس برلب سڑک اراضی پرمارکیٹ ، پلازہ،پٹرول پمپ ، فیکٹر ی اور شوروم بنانے کا حکم دیا جائے اور مالکان کو ان کی تعمیر کے لئے قرض کی سہولت بھی مہیاکی جاسکتی ہے۔ اس سے لاکھوں بے روز گاروں کو ان کی دہلیز پر ہی روزگار بھی مل پائے گا اور ملک سے بے روز گاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقاریر پر خاموش کیوں رہے ؟ جاوید اختر کی مودی پر تنقید
Next Article امر جلیل کا کالم:جس جرم کی سزا نہیں ہوتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.