Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نبی اکرمﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، پیوٹن
اہم خبریں

نبی اکرمﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، پیوٹن

ایڈیٹردسمبر 24, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
putin
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماسکو : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین ہرگز آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق پیوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور یہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
روسی صدر نے گزشتہ سال چارلی ہیبڈو کے دفاتر پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین جیسے اقدامات انتہا پسندانہ انتقامی کارروائیوں کو جنم دیتی ہیں۔
پیوٹن نے نازیوں کی تصاویر کو ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کی البتہ فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اپنی حدود ہیں اور اسے دوسروں کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
پیوٹن نے کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اس لیے ہم روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں۔
تاہم انہوں نے اپنے حریف ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ دوسرے ممالک میں اس احترام کی سپلائی کم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن کا بیان میرے اس پیغام کی تصدیق کرتا ہے کہ ہمارے نبی پاکﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے اور ہم مسلمانوں بالخصوص مسلم رہنماؤں کو اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم ممالک کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے مغربی دنیا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آزادی اظہار پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے جذبات کا بھی احترام کرے۔
الجزیرہ کو ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ مسلمان رہنماؤں نے مغرب کے سامنے کبھی بھی اسلام کی حقیقی تصویر کشی نہیں کی اور خصوصاً نائن الیون کے بعدمغربی ممالک میں مسلمانوں کو اسلامو فوبیا کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اکیلا کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا بلکہ حالات کی تبدیلی کے لیے پوری مسلم دنیا کو اقوام متحدہ جیسے فورم پر مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔

چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین رسالت
چارلی ہیبڈو نے 2011 میں بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائر بموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا۔

اس کے بعد میگزین کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسمانوں نے ادارے سمیت خاکے بنانے والوں سے معافی اور انہیں سزا دیے کا مطالبہ کیا تھا تاہم میگزین نے اسے آزادی اظہار رائے قرار دیا تھا۔
2015 میں چارلی ہیبڈو پر حملے گئے تھے، جس میں فرانس کے مشہور کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔اگلے روز ایک خاتون پولیس افسر کو بھی قتل کردیا گیا تھا اور مسلح حملہ آور ایمیڈی کولیبیلی نے مزید چار افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ سال پیرس میں ملزمان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے بعد ان کے خلاف ٹرائل ایک مرتبہ پھر شروع ہوا تھا۔تاہم گزشتہ سال ستمبر میں حملے کے مقدمے کی سماعت شروع ہونے پر ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پوری دنیا سے سخت ردعمل آیا تھا۔
اس اعلان کے چند ہفتوں بعدفرانس کے دارالحکومت میں گستاخانہ خاکے بنانے والے میگزین ‘چارلی ہیبڈو’ کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ سال ہی 16 اکتوبر کو ایک نوجوان چیچن مہاجر نے اپنے طلبا کو گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر سیموئل پیٹی کا سر قلم کردیا تھا۔
بعد ازاں 29 اکتوبر کو تیونسی کے نوجوان نے فرانس کے شہر نیس کے گرجا گھر میں چاقو سے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پیوٹن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلدیاتی انتخابات میں شکست : ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل
Next Article زعیم ارشد کا افسانہ : دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ٹرمپ یوکرین جنگ بند کرا سکیں گے؟۔۔سید مجاہد علی کاتجزیہ

اکتوبر 18, 2025

پچیس سال سے برسر اقتدار پیوٹن پھر روس کے صدر منتخب

مارچ 18, 2024

سید مجاہد علی کا تجزیہ : حرمت رسول ﷺ کے حق میں روسی صدر کا بیان ۔۔ تصویر کا دوسرا رخ

دسمبر 26, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.