Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم: ہجوم کی جمالیات
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: ہجوم کی جمالیات

ایڈیٹردسمبر 5, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہجوم بے چہرہ ہوتا ہے، بے شناخت ہوتا ہے، ہجوم کے جذبات ہوتے ہیں جو مشتعل ہوتے ہیں، ہجوم بے گناہ ہوتا ہے، ہجوم سے بچنا چاہیے۔ ہجوم یہ ہوتا ہے، ہجوم وہ ہوتا ہے۔
ہجوم ایک خوف ہے، جو پیدا کیا گیا اور اسے پالا گیا۔ پال پال کے اسے ایسا گھبرو کر لیا گیا ہے کہ اب اس کی اتھری جوانی پٹھے پہ ہاتھ نہیں دھرنے دیتی۔
شاید ہمارا بچپن تھا کہ ‘مولا جٹ’ بنی اور ہم جو ونجلی کی مٹھڑی تان سنا کرتے تھے، جانے کب میں ہماری جمالیات کی حس ایسی بدلی کہ بہتا خون، پھڑکتے جسم، گنڈاسے لہراتے انسان اور لاشوں کو گلیوں میں گھسیٹے جانے کے مناظر ہمیں خوشی دینے لگے۔
موت، نفرت، جنگ کا جشن مناتے مناتے ہم نے ایک پوری نسل کو آدم خور بنایا۔ آدم خوروں کے ہاں مردار خور پیدا ہوئے۔ مردار خوروں نے خود کو وقت کے ساتھ ڈھالا اور اپنی پیاس کو بجھانے کے لیے تاویلات گھڑیں۔
پھر جتھے تیار ہوئے اور ان جتھوں کے منہ کو گاہے گاہے خون لگایا جاتا رہا۔ منظر بدلے، پس منظر بدلے، دنیا نے غور سے ہمیں دیکھا اور گھن کھائی۔ بارہا ہمیں اپنی برادری سے باہر کرنے کا تقاضا کیا۔
ہم منہ پونچھ کے دانت کریدتے، دنیا سے شکوہ کناں رہے کہ یار، میں تو بڑا معصوم اور بیبا بچہ ہوں، یہ ساری باتیں جو تم کہہ رہے ہو میں نے تو کی ہی نہیں چاہے کوئی سی قسم بھی اٹھوا لو۔
قسم اٹھانے والے، قسم کھا کے مکرنے والے، قسم کے الفاظ کو گھما پھرا کے اپنی مرضی کا بنانے والے، ہم لوگوں سے دنیا نے نظریں پھیر لیں۔ معدودے چند جو ممالک ہم سے واسطہ رکھتے ہیں، جلد ہی وہاں بھی ہماری قلعی کھل جائے گی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ جو کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے اس کے پیچھے کیا کوئی خاص سوچ کار فرما ہے؟ کچھ حاصل کرنے کے لیے کیا جارہا ہے یہ سب کچھ؟ کیا وہ سب حاصل کر لیا گیا؟ اور وہ جو حاصل کیا گیا کیا اسے ثبات ہے؟
ثبات صرف محبت کو ہے، محبت جس کا درس ہر مذہب نے دیا، جس کے راستے پہ چلتے ہوئے انسان کو یہ خوف نہیں ہوتا کہ میرے محب سے سب اتنی ہی محبت کیوں نہیں کرتے جتنی میں کرتا ہوں۔
محبت کا راستہ آسان نہیں، اس راستے پہ چلنے کے لیے رحمت کا مفہوم سمجھنا پڑتا ہے۔ در گزر کا فلسفہ سیکھنا پڑتا ہے۔ محبت ایک بھاری پتھر ہے صاحب، ایسوں ویسوں کے بس کا روگ نہیں۔
ہجوم کے پاس ہر جذبہ ہوتا ہے لیکن محبت کا جذبہ شاید ہجوم کے پاس نہیں ہوتا، ہاں دعوی کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
نفرتوں کے یہ بیج جہاں بھی بوئے گئے وہاں ہم نے ببول ہی اگتے دیکھے، نہ چھاوں ملی نہ پھل پائے۔ کانٹے سمیٹتے سمیٹتے ہاتھ زخمی ہو چکے ہیں۔
اسی سیالکوٹ میں کچھ برس پہلے دو بچوں کو بے رحمی سے قتل کر کے اسی طرح گلیوں میں گھسیٹا گیا تھا۔ ان کا قصور آج تک سمجھ نہیں آتا۔
لگتا یوں ہی ہے کہ معاملہ محبت کا نہیں، منہ کو خون لگ چکا ہے۔ سنا ہے انسانی خون میں ایسی تاثیر ہوتی ہے کہ جس کے منہ کو لگ جائے وہ پلٹ پلٹ کے یہ ہی ذائقہ مانگتا ہے۔
حذر کیجیے اس وقت سے جب یہ مرض عام ہو جائے اور پناہ مانگیں اس لمحے سے جب یہ ہجوم بڑھ کے لشکر بن جائے گا، ایک ایسا لشکر جس کے پاس تاراج کرنے کو آپ کے گھر کے سوا کچھ بھی نہیں ہو گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:پاکستان کے شرمسار ہونے سے کیا فرق پڑے گا؟
Next Article محمد حنیف کا کالم: جنرل طارق خان کا خواب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.