Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قندھار سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی، 46 افغان فوجیوں کی پاکستان میں پناہ
اہم خبریں

قندھار سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی، 46 افغان فوجیوں کی پاکستان میں پناہ

ایڈیٹرجولائی 27, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qandhar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قندھار : "رات کو ہر طرف گولیوں کی گونج سنائی دیتی ہے جن علاقوں پر طالبان قابض ہیں وہاں دن کے وقت جنگی طیارے بمباری کرتے ہیں۔ لوگ خوف زدہ اور اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔”
یہ کہنا ہے بشیر نادم کا جو گزشتہ 18 برس سے افغانستان کے شہر قندھار میں صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بشیر نادم نے بتایا کہ قندھار کے 17 اضلاع میں سے 12 پر طالبان کو مکمل کنٹرول ہے وہاں مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے جب کہ اسپتال اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں اور لوگ خوف کے مارے محفوظ ٹھکانوں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی سے نہ صرف عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہیں بلکہ افغان نیشنل آرمی کے سیکڑوں فوجی جان بچانے کی غرض سے سرحد عبور کر چکے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق گزشتہ شب افغان نیشنل آرمی اور بارڈر پولیس کے پانچ افسران سمیت 46 اہل کاروں نے ارونڈو–چترال سرحد سے ملحقہ علاقے میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پناہ اور محفوظ گزرگاہ کے لیے درخواست کی جسے پاکستان فوج نے قبول کرتے ہوئے انہیں آنے کی اجازت دی۔بیان کے مطابق اس سے قبل یکم جولائی کو 35 افغان فوجیوں کو بھی پاکستانی سرحد آنے کی اجازت دی گئی تھی جنہیں بعد میں با عزت طریقے سے افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔قندھار شہر کے عینو مینہ علاقے میں مقیم صحافی بشیر نادم قندھار میں طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کو پولیس کی نا اہلی قرار دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر امن و امان کی ذمے داری پولیس کی ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں پولیس حکومت کے بجائے شخصیات کے تابع ہوتی ہے۔
/ان کا مزید کہنا تھا کہ اب افغانستان کی اسپیشل فورسز طالبان کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ بہت جلد چھینے گئے تمام علاقے طالبان کے کنٹرول سے آزاد کرا لیے جائیں گے۔

بشیر نادم کے مطابق افغان سپیشل فورسز کی پہلی ترجیح طالبان کی پیش قدمی روکنا ہے۔ اس کے بعد ان تمام علاقوں کی جانب پیش قدمی ہو گی جو کہ حالیہ ہفتوں میں ان سے چھینے گئے ہیں۔
بشیر نادم کا مؤقف ہے کہ طالبان لوگوں کے گھروں میں مورچہ زن ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ افغان فورسز کو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔طالبان کی حالیہ پیش قدمی کے باعث افغانستان پر جہاں ایک طرف خانہ جنگی کے بادل منڈلا رہے ہیں وہیں ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے اپنے ہی ملک میں نقل مکانی کر کے دربدر ہو گئے ہیں۔
ہزاروں افغان شہری سر چھپانے اور پر سکون مقامات کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے قندھار میں مہاجرین کے لیے قائم ادارے کے سربراہ، دوست محمد نایاب کا کہنا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 22 ہزار سے زائد خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس ضمن میں بے گھر افراد کے لیے ایک عارضی کیمپ بنایا ہے جس میں تین وقت کی روٹی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر لڑائی مزید طول پکڑتی ہے تو مزید شہری در بدر ہونے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کو طالبان کے 1996 سے 2001 کے دورِ اقتدار کے دوران مرکزی حیثیت حاصل رہی تھی۔چھ لاکھ پچاس ہزار نفوس پر مشتمل قندھار کابل کے بعد افغانستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔
دوست محمد نایاب کا مزید کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ لڑائی تاحال جاری ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مستقبل میں اجناس کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی اشیا کی بھی قلت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب تشدد اور طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے افغانستان کے 34 میں سے 31 صوبوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق رات 10 بجے سے صبح چار بجے کے درمیان کسی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ کابل، پنج شیر اور ننگرہار کو کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہے۔
طالبان جنگجو امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد تیزی سے شہری علاقوں، سرحدی گزرگاہوں اور دیگر علاقوں کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ طالبان آدھے سے زائد افغانستان پر قبضے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم حکومت اس دعوے کو رد کرتی ہے۔بشیر نادم کا مزید کہنا تھا کہ قندھار شہر کے نواح میں طالبان اور افغان سپیشل فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی دھمکیوں کے باعث مواصلات کا نظام رات 10 بجے سے لیکر صبح کے چار بجے تک معطل رہتا ہے۔

( بشکریہ : وائس آف امریکا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قندھار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : آزاد کشمیر انتخابات میں وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے
Next Article عرفان صدیقی کا کالم : ہتھکڑی کی دوسری سالگرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قندھار سمیت افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے

اگست 1, 2021

قندھار میں طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا

جولائی 12, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.