Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سہیل وڑائچ کاکالم:نواز شریف بنام شہید بےنظیر بھٹو
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کاکالم:نواز شریف بنام شہید بےنظیر بھٹو

ایڈیٹرمارچ 20, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پارک لین
سینٹرل لندن
شہید محترمہ بےنظیر بھٹو صاحبہ
السلام علیکم
معذرت کہ میں آپ کے آرام میں مخل ہو رہا ہوں۔ آپ دودھ اور شہد کی نہروں کے کنارے سستا رہی ہوں گی مگر بپتا ایسی آن پڑی کہ آپ سے رجوع کرنا ضروری ہو گیا ۔ میں لندن میں صاحبِ فراش ہوں۔ ایسے میں مریم اور مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری اور بلاول صاحب سے اجتماعی استعفوں پر زور ڈال دیا۔ بات تو سیاسی تھی مگر زرداری صاحب میری ذات کو بیچ میں لے آئے اور کہا کہ نواز شریف واپس آئیں اور ہم اکٹھے جیل چلتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
محترمہ!
آپ کو علم ہی ہے کہ اس وقت وطنِ عزیز میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک سلیکٹڈ حکومت ہے اور ہم ساری جماعتیں مل کر سلیکٹڈ کو حکومت سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں طے ہوا تھا کہ لانگ مارچ اور اجتماعی استعفے دیے جائیں گے۔ اب جبکہ اجتماعی استعفوں کا ذکر آیا ہے تو زرداری صاحب ہم سے ناراض ہو گئے ہیں اور الٹا ہم سب کو بےنقط سنا کر پی ڈی ایم کو ایک بےعمل اتحاد بنا دیا ہے۔ آپ کو خط لکھنے کا مقصد یہ ہے آپ روحانی طور پر اثر انداز ہو کر پی ڈی ایم کو بچائیں اور پیپلز پارٹی کو گائیڈ کریں کہ وہ پی ڈی ایم کے ساتھ قدم ملا کر چلے۔
ہم سندھ حکومت کے بارے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ ہیں، اسی لئے ہم نے تجویز دی تھی کہ فی الحال ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے دیتے ہیں اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنی رکنیت برقرار رکھتے ہیں، ہمیں پیپلز پارٹی کی طرف سے بتایا گیاکہ اگر انہوں نے قومی یا صوبائی اسمبلی سے استعفے دیے تو انہیں سندھ میں جام صادق یا ارباب رحیم جیسی پیپلز پارٹی مخالف حکومت کا سامنا کرنا پڑے گا اور یوں وہ بیٹھے بٹھائے مصیبت میں پڑ جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ اگر اجتماعی استعفے اور لانگ مارچ ایک ساتھ ہو جائیں تو تحریک انصاف کی حکومت برقرار ہی نہیں رہ سکے گی، اس کے پاس صرف ایک ہی راستہ رہ جائے گا کہ وہ فوراً الیکشن کروائے اور یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔
شہید بی بی صاحبہ!
آپ کو تو غلماں نےخبر دے دی ہو گی کہ سینیٹ میں ہم نے پورا زور لگا کر یوسف رضا گیلانی کے حق میں ووٹ ڈلوائے ہمارے کچھ لوگ اِدھر اُدھر ہونا چاہتے تھے مگر میں نے خود لندن سے فون کر کے انہیں پابند کیا کہ وہ ووٹ یوسف رضا گیلانی کو دیں یہ الگ بات ہے کہ جس تکنیک سے ان کی مہر لگوائی گئی وہ آپ کے پرانے اور ازلی سیاسی مخالف سید مظفر حسین شاہ نے مسترد کر دی۔ ظاہر ہے کہ ہمارا معاشرہ اب بھی اسی طرح سیاسی تقسیم کا شکار ہے، انصاف اور سچ کا بول بالا ابھی تک نہیں ہو سکا۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارے اتحاد کے مظاہرے کے بعد سے توقع تھی کہ پی ڈی ایم اتحاداور مضبوط ہو گی مگر ہوا اس کے بالکل الٹ۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ اپنی پارٹی کو ہدایت کردیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا بتنگڑ نہ بنائیں اعظم نذیر تارڑ ہمارا نومنتخب سینیٹر ہے، نوجوان قانون دان ہے، صاف ستھرا اور عقل و شعور والا آدمی ہے، اس کےبارے میں کہنا کہ وہ بےنظیر قتل کے دو ملزموں کا وکیل رہا ہے لغو سی بات ہے، وکیل ہر طرف کے لوگوں کے مقدمات لے لیتے ہیں وہ جمہوری افق کا ابھرتا ستارہ ہے۔ آپ اس کی مدد کریں تاکہ نوجوان خون بھی سیاست میں آ کر اپنا کردار ادا کر سکے۔ اعظم نذیر اور پیپلز پارٹی کے احسن بھون نے مل کر بار کونسلز میں جمہوری لڑائی لڑی ہے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
محترمہ!
ہم اور پیپلز پارٹی متفق ہیں کہ خان کو جلد سے جلد رخصت ہونا چاہئے لیکن اب جب فیصلہ کن مرحلہ آیا ہے جب ہم نے اجتماعی استعفے دینے تھے اور لانگ مارچ کرنا تھا، پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی ہے آپ تو سیاسی جماعتوں سے جو وعدہ کرتی تھیں وہ نبھاتی تھیں ہم نے میثاقِ جمہوریت کا بےمثال معاہدہ کیا افسوس کہ اس پر ابھی تک مکمل عمل نہیں ہو سکا لیکن ہماری پارٹیوں کو کم از کم اپنے وعدوں کا پاس تو کرنا چاہئے۔ شکوہ یہ بھی ہے کہ زرداری صاحب کو علم ہے کہ میں قید کے دوران دو تین بار مرتے مرتے بچا ہوں، ایسے میں مجھ سے یہ مطالبہ کہ میں آ کر تحریک چلائوں انہیں زیب نہیں دیتا۔ ہمیں ایک دوسرے کی جان، مال اور عزت کا خیال کرنا چاہئے۔ سیاست تو ہوتی رہتی ہے لیکن تحریک انصاف والے تو میری جان کے درپے تھے، بڑی تکلیف میں رہا یہاں لندن آ کر نسبتاً بہتر اورپُر سکون ہوں۔ زرداری صاحب اور بلاول کو سمجھائیں کہ ہم نے ذاتی الزامات لگاناایک عرصہ سے بند کر دیے ہیں اس لئے یہ سلسلہ دوبارہ سے نہ کھولا جائے۔
محترمہ!
آپ زرداری صاحب کو یہ بھی سمجھایئے گا کہ وہ بار بار مجھے پنجاب میں تبدیلی اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی بات کرتے ہیں، میں ہر بار بات بدل دیتا ہوں۔ آپ انہیں بتا ئیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کے لئے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانا خطرناک ہو گا کیونکہ وہ دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو قابو کر لیں گے اور پھر چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب واپس لینا بزدار کی بہ نسبت زیادہ مشکل ہو گا۔ میں نے آج ہی مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن دونوں کو فون کر کے کشیدگی کم کرنے کو کہا ہے، آپ بھی اس سلسلے میں زرداری صاحب اور بلاول کو پیغام بھیجیں کہ وہ پی ڈی ایم کی اگلی میٹنگ میں اتحاد کو چلانے، مضبوط کرنے اور بہتر بنانے کی تجاویز کے ساتھ آئیں۔ اگر پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا تو پوری جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچے گا۔ مجھے علم ہے کہ عالمِ بالا میں بھی جمہوری طبقات کو یہ فکر ضرور لاحق ہو گی کہ اگر پی ڈی ایم نہیں چلتی تو عمران حکومت کا خاتمہ کیسے ہو گا۔ ہر چیز کا حل مذاکرات میں پوشیدہ ہے، زرداری صاحب اور مولانا فضل الرحمٰن کی ون ٹو ون ملاقات اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
شہید بی بی !
اگر آپ اجازت دیں تو مشکل مواقع پر آپ کو خط لکھ کر آپ سے مدد اور رہنمائی حاصل کر لیا کروں؟ امید ہے آپ کی کلثوم سے تفصیلی ملاقات ہو گئی ہو گی، وہ اور مریم تو آپ کی بہت فین ہیں۔ ابا جی میاں شریف نے آپ کو باقر خانیاں اور امرتسری میٹھی بالائی والی لسی بھجوائی تھی امید ہے آپ کو پسند آئی ہو گی۔ میری طرف سے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کو سلام و آداب والسلام
محمد نواز شریف
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان عابد کا کالم:آصف زرداری کا ٹکراؤ کی سیاست سے گریز
Next Article اعزاز سیدکاکالم:ایمپائر کی جیت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.