Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکا کالم۔۔2020… ڈراؤنا سال
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم۔۔2020… ڈراؤنا سال

ایڈیٹردسمبر 31, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرسمس کادن، اتنی اداسی،اتنی سردی اور اتنی غمگین خبر۔ اطلاع تھی کہ شمس الرحمان فاروقی، الہ آباد میں، موت کی آواز سنتے ہی چلے گئے۔ ذرا بھی کسی کو خبر نہیں ہونے دی۔ یہ کیسے دن ہیں ایک دن اشفاق سلیم مرزا گئے،دوسرے دن قاضی جاوید،پھر عبدالحمید چھاپرا اور ہمارے بزرگ حسن مثنیٰ صاحب نے بھی اجل پہ لبیک کہا۔ ان تمام احباب کے ساتھ ہمارے عزیز دوست، صحافی عرفان(اختر حسین رائے پوری کے بیٹے) لندن میں کینسر کا شکار ہوگئے۔ ویسے تو یہ بہت منحوس سال رہا کہ ساری دنیا میں لاکھوں لوگ کورونا کھاگیا۔ ہجرت کے مارے بے بس اور لاچار لوگ روہنگیا کے لوگوں کی طرح، بنگلہ دیش نے نامعلوم جزیرے پہ بھیج دیے۔ کشمیر کی سردی میں زعفران کے پھول چنتی بزرگ خواتین اور سارے مشرقی پنجاب میں پولیس کے ڈنڈوں کی مار کھاتے، بھوکے اورہڑتالی کسان، مودی جی کی لمبی ہوتی داڑھی دیکھ کر بھوک بھوک چلارہے ہیں۔ کوویڈ کی زہر ناگ بڑھتی لہر نے سارے ائیرپورٹ بند اور سارے میخانےاداس کردیے ہیں۔ وہ سارے ساحل جہاں بچے بڑے کرسمس کی چھٹیاں گزارنے کا لطف لیتے تھے، وہاں سارے بڑے چھوٹے ایک دوسرے کو گیت سنارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان میں قائد اعظم کا یومِ پیدائش تھا۔ جس کے منہ میں اور عقل میں جو آتا ہے، وہ بے دھڑک بول رہے ہیں۔ مجھے زیارت میں آج سے چالیس سال پہلے، وہ بابا یاد آرہا ہے، جو مجھے قائد اعظم کے آخری سفر کی باتیں سناتا جاتا تھا اور روتا جاتا تھا جب اس نے کہا کہ قائد اعظم تو اتنے کمزور ہوگئے تھے کہ انہیں چادر میں لپیٹ کر گاڑی میں بمشکل بٹھایا گیاتھا۔ وہ اور میں دونوں روتے ہوئے یاد کررہے تھے کہ جو گاڑی میرے اور تم سب کے قائد کو لینے آئی تھی، اس کا پیڑول ختم ہوگیا تھا۔ چار گھنٹے تک فاطمہ جناح، قائد کے چہرے سے مکھیاں اڑاتی رہی تھیں۔ یہ وہی قائد تھا جس کو زندگی میں انگریزی میں بھی تقریر سننے کے لئے، خاموش کھڑے رہتے اور جذباتی انداز میں تالیاں بجاتے۔ ان کے جنازے میں سارا کراچی امڈ آیاتھا۔ اور سب کو یاد آرہاتھا کہ قائد نے کہا تھا ’’میری جیب میں تو کھوٹے سکے ہیں‘‘۔ یہ بھی یاد آیا کہ ممدوٹ جیسے جاگیردار الیکشن لڑنے کے لئے قائد سے پیسے مانگنے آئے تھے۔ نظر اٹھاکر دیکھتی ہوں تو اب تو کھوٹے سکے بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ مرنے والے شمس الرحمان فاروقی کا ناول ’’ کئی چاند تھے سر آسماں‘‘۔ حضرت داغ دہلوی کے خانوادے اور انگریزوں کے ظلم کی داستان کے ساتھ، اتنی خوبصورت نثر، کم ہی پڑھنے کو ملتی ہے۔ اسکا انگریزی ترجمہ بھی فاروقی صاحب نے خود کیا تھا۔ اور کیا خوب کیاتھا۔ اسی زمانے میں ایلیٹ کا ترجمہ جو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، مرزا صاحب نے کیا تھا۔ ستم تویہ ہے کہ جس دن وہ ترجمہ کتابی شکل میں آیا، وہ دیکھنے سے پہلے چلے گئے۔ وہ دنیا بھر کے تاریخ، فلسفے اور کلاسیک کاترجمہ کمال بے ساختگی کے ساتھ کرتے تھے۔کئی دفعہ میں نے کہا اتنا تیزی میں کام مت کرو، کچھ دیر اپنے آپ کو بھی وقت دو،یہی بات مجھے میرے سارے دوست کہتے ہیں۔ یہیں مجھے مسعود مفتی یاد آگئے۔ انہوں نے بس ڈرائیور کو کہا ’’ بس دس منٹ رک جاؤ‘‘ یہ دس منٹ موت کے فرشتے نے دبوچ لئے۔ بالکل دودن دیے قاضی جاوید کو موت نے، پورا خاندان سکتے میں تھا کہ دیکھا جنازہ جارہا ہے۔
جب فاروقی صاحب کی بیگم کی وفات ہوئی، میں نے فون کیا تو بلک بلک کے رونے لگے کہ انکی خدمت انکی بیگم نے بڑی دلداری سے کی تھی۔ بیگم کو انکے دل کا دھڑکا لگا ہوتا تھا۔ مگر وہ خود پہلے چلی گئیں۔
21دسمبر کو سیاروں کے ملاپ کا دن تھا،زحل مشتری سے بھی زیادہ چاندوں والا سیارہ بن گیا ہے۔ شہابیوں کی برسات اور سیاروں کا ملاپ، غروب آفتاب کے فوراً بعد نظر آیا۔نجوم پہ بات کرنے والوں نے اِس موضوع پر بہت بات نہیں کی ہے ۔ خدا خدا کرکے انڈین جھوٹ کے سردار کو برطانوی عدالت نے بھی، پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی سزا دی ہے۔ کشمیر میں بنیادی انتخابات میں زیادہ مسلمان اور خاص طور پر خواتین کامیاب ہوئی ہیں۔ جس دن سے وزیراعظم نے صاف گوئی سے کہا کہ ’’ہمیں سکھائے بغیر حکومت دیدی گئی۔ 22سال پارٹی کی تنظیم، تہذیب، پاکستان کے مسائل کا ادراک عام محلوں میں جاکرکیا ہوتا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ بی بی مریم نے اپنی ماں کے الیکشن کےدنوں میں کچھ کچھ حقیقتیں دیکھیں اور محسوس کیں(شاید ابھی یاد ہوں) ہمارے دوست شفقت محمود سے ایک محفل میں ملاقات ہوئی تو فوراً مجھے سمجھانے لگے انصاف پارٹی میں بہت کام ہورہا ہے‘‘ آج میں خود شفقت سے پوچھتی ہوں کہ تمہارے عہد میں نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے لئے عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں۔ کاش یہ 2020کا ڈرائونا ماحول دفن ہو جائے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم۔۔خواجہ صاحب! مبارک ہو
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم۔۔کوئی لمبی سی رات ہو جیسے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.