Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : کرکٹ کا خوبصورت ماضی اور سلی پوائنٹ
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : کرکٹ کا خوبصورت ماضی اور سلی پوائنٹ

ایڈیٹردسمبر 19, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نیوزی لینڈکے ہاتھوں ٹی 20 میچ میں پاکستان کی شکست کی خبر سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں تھی بس یہ ہوا کہ اس میچ نے ہمیں 1992 ءکا ورلڈ کپ یاد دلا دیا جب انضمام الحق نے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی دلائی تھی۔ پھر یوں ہوا کہ کرکٹ سے ہماری دلچسپی ختم ہو گئی۔
شدید غصہ تھایا جھنجھلاہٹ تھی کہ ہم نے نیوز چینلز کی طرح سپورٹس چینلز بھی دیکھنا چھوڑ دیئے۔اور یہ لاتعلقی اب بھی موجود ہے کوئی بھی میچ ہو ہمیں دلچسپی ہی نہیں ہوتی کہ کون جیتے گا اور کون ہارے گا۔یہ دلچسپی ایک دن میں ختم نہیں ہوئی۔اس غصے اور جھنجھلاہٹ کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔یہ کھیل جوئے میں تبدیل ہوااور کھلاڑیوں اور جواریوں کا نام ایک ساتھ آنے لگا۔میچ فکسنگ معمول بن گئی اور میچ سے ایک دن پہلے ہی بچوں کو معلوم ہونے لگا کہ نتیجہ کس کے حق میں آئے گا۔بکیوں نے اس خوبصورت کھیل کو ایسا برباد کیا کہ میچ دیکھنا وقت کا ضیاع لگنے گا۔ہمارے پاس اس کھیل کی بہت خوبصورت یادیں ہیں۔سو ہم نے خود کو کرکٹ کے خوبصورت ماضی کا ہی اسیر کرلیا۔عمران خان کے یارکر،جاوید میانداد کاچھکا،سرفراز کی سوئنگ باولنگ،مدثرنذر کی سست ترین بیٹنگ،ماجد خان کی بلے بازی،وسیم باری کی وکٹ کیپنگ،وسیم راجا کی الٹے ہاتھ سے بیٹنگ اور ہمیشہ نروس نائنٹیز ہو کر سنچری بنائے بغیر پویلین میں واپسی،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی نظر کی عینک کے ساتھ ہیلمٹ پہنے بغیر جارحانہ بیٹنگ ،محسن حسن خان کی بیٹنگ اوررینارائے کے ساتھ شادی،عبدالقادر کی گگلی،وسیم اور وقار کی ڈبلیو جوڑی اوران سب کے ساتھ ساتھ جمشید مارکر،چشتی مجاہد،عمرقریشی ، حسن جلیل اور منیر حسین کی کمنٹری۔ یہ کمنٹری ہم ٹرانسسٹر پر سنتے تھے۔رات بھر ریڈیو کو کان سے لگائے رکھتے تھے اورہوا کی لہروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسسٹر کو گھماتے تھے تاکہ آواز صاف سنائی دے۔کیا خوبصورت انداز تھا چشتی مجاہد،منیر حسین اورحسن جلیل کا۔ہمیں انگریزی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن چشتی مجاہد کی کمنٹری ہم ٹھیک طرح سمجھتے تھے۔آواز کا اتارچڑھاو¿،تماشائیوں کا جوش و خروش، یہ سب ہمارے خون کی گردش کو تیز کرتاتھا۔دل ایسے دھڑکتا تھا کہ جیسے ابھی سینے سے باہر آجائے گا۔ اورجب حسن جلیل کہتے تھے کہ بہت خوبصورت ہوا چل رہی ہے جو گیند کو سوئنگ کررہی ہے۔اور بیٹسمین مشکل کا شکارہیں۔توہمیں ملتان کی گرمی میں بھی انگلستان کی وہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا روح کو سرشارکرتی محسوس ہوتی تھی۔
پھراس کے بعد ٹیلی ویژن کا زمانہ آیا۔کیمرے اس وقت زیادہ نہیں ہوتے تھے۔ایک کیمرہ گراو¿نڈ کے ایک جانب ہوتاتھا اور کمنٹیٹر کی زبانی معلوم ہوتا تھا کہ یہ پویلین اینڈ ہے یا یونیورسٹی روڈ اینڈ۔پویلین اینڈ کے ساتھ ساتھ ہر شہر میں دوسری جانب کی باو لنگ کے لیے اس شہر کی مناسبت سے کوئی علاقہ بتایا جاتاتھا۔جتنی تیزی کے ساتھ اب ایکشن ری پلے دکھائی جاتے ہیں اس زمانے میں یہ ممکن نہیں تھا۔کسی اور کے بعد کسی چھکے یا وکٹ کا ری پلے کچھ اس انداز میں ٹی وی پر نظرآتا کہ کھلاڑی سلو موشن میں بھاگتے آتے یا پھرہمیں انداز ہوتا کہ چھکا کیسے لگا یا وکٹ کیسے گری۔یہ بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی اور بلیک اینڈ وائٹ کھلاڑیوں کا زمانہ تھا۔سفید کپڑوں میں ملبوس یہ کھلاڑی ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میں گھنٹوں سکرین پرموجودرہتے۔اس زمانے میں ابھی ٹی وی گھرگھر نہیں آیاتھا۔سو دکانوں اورہوٹلوں کے باہر ایسے موقع پر ٹی وی سیٹ رکھ دیا جاتاتھا اور وہاں لوگوں کا ہجوم لگ جاتاتھا۔ہمارے سب کھلاڑی ہیروتھے۔ہم ان سے پیارکرتے تھے۔ان کی بڑی بڑی تصاویر بازاروں اور لوگوں کے ڈرائنگ رومز میں لگی ہوتی تھیں کرکٹ ابھی اتنی رنگین اور تیزنہیں ہوتی تھی۔یہ رنگ برنگے کھلاڑی توہمیں 90کے عشرے میں دکھائی دیئے۔اور پھر گیند بھی رنگین ہوگئے۔کیمروں کی تعداد زیادہ ہوگئی۔ایکشن ری پلے کی جگہ ریویو نے لی اور غلطی کا جو سارا بوجھ امپائر پر ہوتاتھا وہ ختم ہوگیا۔ایل بی ڈبلیو کو ہمیشہ متنازع فیصلہ ہی جانا جاتاتھا۔یادوں میں جاتے ہیں تو اور بہت سے مناظر ہمیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔بہت سے یادگارمیچ اپنے خوبصورت پس منظر کے ساتھ آج بھی ہماری یادوں کاحصہ ہیں۔۔نیشنل سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد،ایوب سٹیڈیم کوئٹہ،جناح سٹیڈیم سیالکوٹ ،ابن قاسم باغ سٹیڈیم ملتان،نیاز سٹیڈیم حیدرآباد،ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور،جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ اورپنڈی کلب گراو نڈ کے مراکز تھے۔یہ سب مراکز اب ویران ہوچکے ہیں۔پہلے جواریوں اور پھردہشت گردوں نے اس مقبول ترین کھیل کو دیس نکالا دیارہی سہی کسر کورونا نے پوری کر دی۔چلیے چھوڑیں اس بحث کو ہمیں تو ویسے بھی کرکٹ کی الف ب معلوم نہیں۔ہم تو نائٹ واچ مین کو چوکیدار اور سلی پوائنٹ کو بے وقوفوں کامرکز سمجھتے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انضمام الحق عمران خان کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعض ارکان استعفوں کے مخالف ہیں ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
Next Article منجھلے بھائی جان کی صحافت۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

اکتوبر 9, 2026

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پہلا روز، شرکا کا بنوں اور کرک کی سرحد پر پڑاؤ

اکتوبر 5, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.