Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سفارتکاری، شاعری اور راہگزر تو دیکھو۔۔کشور ناہید
لکھاری

سفارتکاری، شاعری اور راہگزر تو دیکھو۔۔کشور ناہید

ایڈیٹردسمبر 16, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ سالوں کے نوجوان اور آج کے ریٹائرڈ شاعر، وحید احمد اور نجم الثاقب نےپہلے بھی شاعری کی تھی مگر اب سر سے سرکار کا اوندھا توااتر گیا تو شاعری میں اجالا ہوا ہے۔
وحید احمد تو ہے ہی نظم کا شاعر، جیسے مجید امجد تھے یا راشد صاحب تھے۔ مجید امجد نے تو چند غزلیں ہم لوگوں کے اکسانے پر لکھی تھیں۔ مگر وحید نے نظم کا بیانیہ نہ صرف قائم رکھا بلکہ فرصت ملی تو تلمیحات کا وہ اعجاز دکھایا ہے کہ کتاب کا نام، اس منظر نامے کو کشید نہیں کرتا جو اس کی نظموں کے کینوس کا خاصا رہا ہے۔فلسفہ اور خدا کے رازوں کو جب بشر ٹٹولتا ہے تو وہ سوچ میں کسمسا کر بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ’’تمہیں زہریلے فتوے داغنے کا اختیار ناروا کس نے دیا ہے؟اور پھرتڑپ کر ان ناہنجاروں سے کہتا ہے کہ ہلاکت ان پر آتی ہے جو اس کے اہل ہوتے ہیں‘‘۔ وہ سب کو اپنے انداز میں کشیدہ کار کہتا ہے کہ کورونا کے زمانے میں لمس کی چاہت بھی تڑپتی ہے اور اسے عراق و شام اور یمن یاد آتا ہے کہ یہ حملہ آور، یوم حشر میں بھی بارود شکموں میں اٹھائے، صلیبی جنگوں کے حاشیہ بردار بنے نظر آئیں گے۔لفظوں کےچناؤ میں اسے معصوم اور عشق زدہ مصرعے نہیں نکلتے بلکہ وہ سلگتی نیند میں بھی پھنکار مارتی ناگن کے پھن کو دیکھتا ہے۔ سیاست نے اتنے لوگوں کو مراجعت پر مجبورکیا کہ وہ کھلے آسمان تلے برسوں سے بے گھر ہیں۔
وہ پھر فریاد کرتا ہے اور خدا سے کہتا ہے کہ ہمیں اس تخم ریزی کے شر سے بچا کہ اب تو میرے بدن کی مٹی جھڑتی جاتی ہے ۔
نجم الثاقب ،بارہ برس غیر ممالک میں بخت آوری کر کے واپس لوٹتے ہوئے اور راتوں میں اپنے وطن کا سوچتے ہوئے کہہ اٹھتا ہے ’شاید مسافروں کو اس کی خبر نہیں ہے۔ رستہ ملا نہیں رستہ دیا گیا ہے۔ مجھےلگتا دور دیسوں میں اپنے وطن کے بارے میں طلسمی قصے دن کو سناتا تھا۔ اور رات کو اس کے اندر کا شاعر کہلواتا ہے: کھلی ہے گود، برگد سامنے ہے۔ پرندہ ہوں اترنے جا رہا ہوں، واپس آنے سے پہلے ہی سوچ رہا ہوں کہ وطن جا رہا ہوں مگر وہاں ’’نیا کیا ہے ‘‘۔ دوسری نظم میں اس الجھن کو سمیٹتے ہوئے نظم بناتا ہے۔ ’’میری مٹی، میں تیرا مجرم ہوں ‘‘ کیونکہ فیصلوں کی گھڑی میں نادیدہ قوتیں درمیان میں ہوتی ہیں۔ وہ ایسے ملکوں میں سفیر رہا کہ جہاں غربت ہے، کالے گورے کی سیاست ہے، منشیات کا پھیلائو ہے، چاہے وہ کیوبا ہو کہ جنوبی افریقہ کہ برازیل ،سوچتا ہے کہ وہ ملک بھی ہماری طرح نیا قرض لیکر پچھلے قرض چکائیں گے، مگر نظم میں یہ بھی کہتا ہےکہ کیوبا میں کوئی فقیر نظر نہیں آتا۔
نیا مجموعہ سفر’’ دوسری طرف ‘‘میں نظمیں نثری اور بحر میں بھی ہیں اور غزلوں میں زیادہ پرکیف چھوٹی بحرمیں کہی گئی غزلیں، کہیں تو ناصر کاظمی جیسی پرکاری کا عکس معلوم دیتی ہیں تو نثری نظموں میں وہ چے گویرا اور سانتے گودے کو باکو یاد کرتا ہے اور چار سطروں میں ماں کے کھانے اور زندگی سے منہ پھیر لینے کو طویل نظم سے بہتر ان چار سطروں میں بیان کرتا ہے: یہ ہے ’’1جنوری کی صبح ‘‘ دھڑکا تھا ، ماں چلی گئی، اگلا پل ،نہیں ہو گا ،زندہ ہوں اور ایک سال ہو گیا ہے ۔بار بار تشنگی کا حوالہ، شاید اس لئے وطن اور ماں دونوں پردیس میں بہت یاد آتے ہیں۔بہرحال ہسپانوی ثقافت کا عکس تو نظمیں دکھا رہی ہوں،وہ پاکستان کے لئے کیا کام کر کے آئے، وہ جب بتائیں گے تو آپ کی نذر کر دیں گے۔
ان شاعروں سے بالکل مستزاد آپ کو کرامت علی کی یادداشتوں میں جو تحریر ڈاکٹر جعفر احمد کی ہے، کیا خوش سلیقگی ہےکہ ہیں تو انٹر ویوز مگر اس کی ساری جدوجہد اور مزدور یونینوں کے ساتھ ہر دور میں کھڑے رہنے کے مسائل اور واقعات جن میں ذاتی زندگی بھی شامل ہے ،ضبط تحریر میں لائے گئے ہیں کہ ان کا ربط کہیں بھی ٹوٹتا نہیں۔ کرامت کوتو جوانی سے مجاہد بریلوی کی طرح سیاست میں دلچسپی رہی مگر کرامت علی نےخود کو مزدوروں کے ساتھ ایسے منسلک کیا کہ کیا ماہی گیر، کیا لیبر یونیز اور سیاست میں خاص کر انڈیا پاکستان کے تعلقات پر گہری نظر رکھی، باہر پڑھنے کو یاپھر کسی کانفرنس میں گئے تو مزدور کی مشکلات کو علامہ اقبال کی طرح ،ہیں سخت بہت بندہ مزدور کے اوقات ‘‘ علامہ اقبال نے تو 80برس پہلے کہا تھا کہ برصغیر کے معاشرے میں ذات پات کا زہر اب تک رواں ہے۔ ہم تو اب یکم مئی کی چھٹی بھی نہیں کرتے۔ماہی گیروں کے مسائل، مشینی ماہی گیری کے باعث اور زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ گوادر کے ترقیاتی منصوبے میں جال کے ذریعے ماہی گیروں کے مسائل کو واضح نہیں کیا گیا،البتہ ٹرالر والے دندناتے سمندر میں نکلتے ہیں۔ ماہی گیروں کی بستیاں ،کراچی سے ٹھٹھہ اور بدین تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کے لئے بھی صادق نے بہت کام کیا تھا۔
دلچسپ بیان وہ بھی ہے کہ انہوں نے ادیبوں اور دانشوروں سے نہ صرف تعلق رکھا، ان کے بارے میں یعنی فیض صاحب ہوں کہ صادقین۔ ڈاکٹر سرور، سبط حسن صاحب کہ فخر الدین ابراہیم، پروفیسر کرار حسین، اور ڈاکٹر اختر حمید خان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا احوال تحریر کیا ہےمگر تحریر تو ڈاکٹر جعفر کی ہے،اس وقت موجودہ دانشوروں میں ان کا دم غنیمت ہے۔ و ہ تحقیقی کتابیں لکھ رہے ہیں ،سہ ماہی ارتقا نکال رہے ہیں اور تاریخی اور ثقاقتی تحقیق کےانسٹی ٹیوٹ کو بڑی خوبی سے چلا رہے ہیں ،سلامت رہیں میرے سارے لکھنے والے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبڑی سیاسی غلطی،،مظہر عباس
Next Article پی ڈی ایم والے اَب ہنسانے لگے ہیں۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا

ستمبر 26, 2026

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا ستمبر 26, 2026
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.