Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » زیبرا یا گدھا؟ کیا فرق پڑتا ہے!۔۔حسن نثار
حسن نثار

زیبرا یا گدھا؟ کیا فرق پڑتا ہے!۔۔حسن نثار

ایڈیٹراکتوبر 12, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شیر بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ببر شیر ایکسپورٹ ہو کر دوبئی پہنچا تو اس علاقے کی لش پش اور چکاچوند دیکھ کر دل ہی دل میں بہت خوش ہوا کہ بھوکا ننگا ماحول چھوڑ کر امراء کی دنیا میں پہنچ گیا ہے اور یہاں اسے بہتر ماحول اور خوراک نصیب ہو گی۔ لیکن جب ناشتے میں اسے کیلے، امرود، مونگ پھلیاں اور کاجو وغیرہ پیش کئے گئے تو وہ حیرت کے مارے گونگا ہو گیا اور دھاڑنا بھی بھول گیا۔ آہستہ آہستہ اوسان بحال ہوئے تو جنگل کا بادشاہ اس نتیجے پر پہنچا کہ ہو نہ ہو یہ کسی بھول چوک کا نتیجہ ہے اور لنچ تک ’’میزبانوں‘‘ کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا کہ شیر ببر کو امرود، کیلے،مونگ پھلیاں وغیرہ نہیں بلکہ تازہ گوشت پیش یعنی (Serve)کیا جانا چاہئے لیکن جب ’’لنچ‘‘ میں بھی شیر کو وہی ’’لغویات‘‘سرو(Serve)کی گئیں تو اس پر سکتہ طاری ہو گیا اور اس سے پہلے کہ وہ کوئی صدائے احتجاج بلند کرکے اسے سرکاری ریکارڈ پر لاتا ….خدمت گار واپس جا چکا تھا۔ ڈنر تک شیر پوری طرح تیار تھا کہ اگر اسے ’’سبزی خوروں‘‘ جیسی خوراک پیش کی گئی تو وہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اس پر شدید ترین احتجاج کرے گا …بھوک ہڑتال کرے گا’’ دھرنا دے گا‘‘ جلسہ کرے گا یا جلوس نکالے گا۔ بھوکا شیر بیتابی سے ڈنر کا انتظار کر رہا تھا کہ ایک بار پھر کیلے، امرود، کاجو، گاجریں ہی اس بدنصیب کا مینیو(مینو نہیں) قرار پائے۔ شیر نے خدمت گار کو گھیر لیا اور غیظ وغضب کے عالم میں دھاڑتے ہوئے پوچھا،’’او بے غیرت! کیا تو نہیں جانتا کہ میں جنگل کا بادشاہ اور گوشت خور شیر ببر ہوں ؟‘‘’’میں سب جانتا ہوں سرکار کہ آپ دال سبزی خور نہیں بلکہ جنگل کے بادشاہ شیر ببر ہیں اور آپ کی خوراک صرف اور صرف گوشت پر مشتمل ہونی چاہئے لیکن شاید آپ اس ’’زمینی حقیقت سے واقف نہیں کہ آپ بندر کے ویزے پر یہاں تشریف لائے ہیں اور ’’دستاویزات ‘‘ کی روشنی میں آپ کو صرف امرود، کیلے، کاجو اور گاجریں ہی پیش کی جا سکتی ہیں‘‘۔
قارئین! کہنے سننے کی حد تک یہ لطیفہ ہے لیکن اندر سے اس ’’’حقیقہ‘‘ سے بڑی حقیقت کوئی نہیں کیونکہ گزشتہ نصف صدی میں ہمارے ہاں ایسے بہت سے ’’شیر‘‘ اقتدار میں آئے جو تھے تو شیر لیکن ویزے انہیں ’’بندروں‘‘ کے عطا کئے گئے کیونکہ اس بات کا دارومدار سوفیصد ’’ویزا‘‘ دینے والوں کی مرضی پر رہا کہ وہ کس کو کس کا ’’ویزا‘‘ عطا فرماتے ہیں۔ شیر، بندر کے ویزے پر گدھے ،زیبرے کے ویزے پر کوے، موروں کے ویزے پر کیچوے، کوبروں کے ویزے پر ہمارے ہاں کی تو دنیا ہی انوکھی اور نرالی ہے۔ صرف یہی وجہ ہے کہ میں حکومت، ایم ایم اے مذاکرات، ایم آر ڈی، وردی، ایل ایف او، جمہوریت، ریفرنڈم، پارلیمینٹ، پارلیمینٹ کی بالادستی، آئین، آرٹیکل 58-6 ٹو، بی حلف اور ایسے ہی دیگر ’’فضول، لغو، فروعی اور بے معنی ‘‘ موضوعات پر قلم نہیں اٹھاتا فقط….عوام کے رونے روتا رہتا ہوں۔
زندگی میں فقط دو ہی پوائنٹس ہوتے ہیں۔اول: گن پوائنٹ (Gun Point) دوئم: پین پوائنٹ(Pen Point)میرا اور میرے تقریباً چودہ کروڑ ہم وطنوں کا کوئی پوائنٹ (Point) ہی نہیں ….نہ گن نہ پین، نہ کل تھا نہ آج ہے اور نہ آئندہ مستقبل قریب میں دکھائی دیتا ہے۔ ایک قدیم محاورہ کے مطابق’’وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا‘‘میرا جدید ترین محاورہ یہ ہے کہ …..’’میں آیا، میں نے کچھ نہیں دیکھا اور مجھے فتح کر لیا گیا‘‘لوگ پوچھتے ہیں اور بے تحاشا اور بے شمار پوچھتے ہیں کہ میں ’’کرنٹ افیئرز‘‘ کو بائی پاس کیوں کر رہا ہوں۔پہلا جواب بلکہ بہانہ …..میں ’’جیو‘‘ کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں کراچی گیا ہوا تھا۔ دوسرا اور اصلی جواب ….جہاں شیروں کو بندروں کے ویزوں پر امپورٹ یا ایکسپورٹ کیا جاتا ہو، وہاں لکھنے یا نہ لکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟
نوٹ: یہ کالم 9 ستمبر 2003ء کو شائع ہوا لیکن آج بھی تقریباً تازہ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمولانا کارل مارکس۔۔حامد میر
Next Article کوئی موسم سدا نہیں رہتا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.