Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بری نثر سے خوبصورت نظم تک۔۔حسن نثار
حسن نثار

بری نثر سے خوبصورت نظم تک۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 25, 202058 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ جس حرکت کو چھپانا پڑے وہ جرم ہوتا ہے یا گناہ اور اگر کوئی بچہ یہ حرکت کرے تو وہ شرارت ہوتی ہے۔ ہمارے سیاستدان بھی عجیب قسم کی مسخری مخلوق ہیں جو سو چھتر بھی کھاتے ہیں سو پیاز بھی کھاتے ہیں لیکن باز نہیں آتے، سبق نہیں سیکھتے۔ بندہ پوچھے اللہ کے بندو! کچھ چھپانا ہی ہے تو مال، کمیشن، کک بیک، توشہ خانے کے سستے خریدے گئے مہنگے ترین غیر ملکی تحفے چھپائو اور پکڑے بھی جاؤ تو ڈھٹائی سے صاف مکر جاؤ تو بات سمجھ میں بھی آئے لیکن تم ’’ملاقاتیں‘‘ چھپا رہے ہو اور ملاقاتیں بھی کس سے؟ اپنے آرمی چیف سے تو سوائے چوروں کی داڑھی میں تنکے بلکہ پورے کے پورے جھاڑو کے اور کیا ہوسکتا ہے؟ یہ سب کے سب جھوٹے ہوتے تو شاید اوکھے سوکھے گزر بسر کرلیتے لیکن مصیبت یہ کہ منافق ہیں۔ سخت لفظ لکھ گیا اس لئے واپس لیتا ہوں، یہ منافق نہیں، ہاتھی کے دانت ہیں جو کھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں لیکن اس حقیقت کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا کہ ہاتھی کے دانت ہوتے بہت قیمتی ہیں۔ اسی لئے ہمارا ہر سیاستدان بہت ’’قیمتی‘‘ ہے کیونکہ چلتی پھرتی سونے بلکہ ہیرے جواہرات کی کان ہے۔ ان کی ’’گہری کھدائی‘‘ کرکے دیکھو، اتنا کچھ نکلے گا کہ پاکستان نہ صرف آئی ایم ایف وغیرہ کے قرضے چکا سکے گا بلکہ آئی ایم ایف کو بھاری قرضے دے بھی سکے گا۔ یہ سب کے سب چلتے پھرتے ’’خفیے‘‘ ہیں۔ ’’خفیہ‘‘ ان کے ڈی این اے (DNA) کا حصہ ہے اس لئے یہ ہر بات عوام سے ’’خفیہ‘‘ رکھنا چاہتےہیں ۔ اللہ نہ کرے کوئی ایمرجنسی ہو، جنگ یا جنگی صورت حال کا سامنا ہو، کوئی نائن الیون ہوگیا ہو، کسی غیر ملکی وفد سے مذاکرات ہوں یا کوئی اور حساس معاملہ تو اسے ’’خفیہ‘‘ رکھنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن روٹین کے گلے، شکوے، شکائتیں جیسے ’’میری چیچی دا چھلا ماہی لالیا….. ’’اوتھے‘‘ جا کے شکیت لاواں گی‘‘ میں کیا شرمانا؟ ریلیف کی بھیک مانگنے کو کیا چھپانا؟ لیکن نہیں ان بہروپیوں کے کئی کئی چہرے ہیں۔ کوئی اصلی حقیقی چہرہ کوئی نقلی چہرہ۔ بند کمرے کا چہرہ اور عوامی چہرہ اور: جب بھی چاہیں اک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ گیا گزرا ترین آدمی بھی یہ حرکتیں نہیں کرسکتا جو یہ قائدین ایسے کر گزرتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
ایک وقت تھا جب ’’شرافت کی سیاست‘‘ کے خودساختہ علمبردار نے بے نظیر بھٹو مرحومہ کو ان کی والدہ سمیت پمفلٹس کی صورت میں سکینڈلائز کیا اور سرعام جلسوں میں ایسی ’’شریفانہ‘‘ زبان استعمال کی جسے دہراتے ہوئے مجھ جیسے منہ پھٹ، لٹھ مار کو بھی مشکل پیش آ رہی ہے، پھر اسی کو بہن بھی بنا لیا اور ’’میثاق جمہوریت‘‘ بھی ہوگیا کہ ’’دونوں طرف تھی آگ برابر لگی ہوئی‘‘ اور یہ آگ بھی ہوس اقتدار کی۔ پھر جب جس کا جی چاہا اس نے یہ میثاق جمہوریت کبھی ’’سینڈل‘‘ اور کبھی مگرمچھ کی کھال سے بنے مردانہ جوتے تلے روند دیا۔ ابھی کل کی بات ہے جس کا پیٹ پھاڑنے اور سڑکوں پرگھسیٹنے کی بڑھکیں مار رہے تھے، آج ایسے جپھیاں مار رہے ہیں جیسے کسی میلے میں بچھڑے بھائی یا چاچا بھتیجا ہوں۔سمجھ نہیں آتی یہ کس مٹی سے بنے ہیں جن کا دین ایمان ہی کوئی نہیں۔ یہاں یہ وضاحت نہایت ضروری ہوگی کہ ’’دین ایمان‘‘ سے میری مراد سیاسی دین ایمان ہے ورنہ ان جیسے دیندار اور ایمان دار تو نہ کسی نے دیکھے نہ سنے، اسی لئے تو ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور عوام ’’مہنگائی‘‘ کے ہجے تک بھول گئے ہیں لیکن سمری آف دی ٹریجڈی یہی ہے کہ ’’جیسی قوم ہو ویسے ہی حکمران ان پر مسلط کردیئے جاتے ہیں‘‘۔
اور اب آخر میں ممبئی (ہندوستان) سے میرے ایک قاری جناب ڈاکٹر سدھیر تیج پال صاحب کی بھیجی ہوئی انگریزی کی یہ نظم بغیر کسی تصحیح کے
IT TAKES SUMMER SUN AND RAIN WATER…TO MAKE THE GARDENS GROW.IT TAKES THE TWINKLING STARS & MOONLIGHT…TO MAKE THE HEAVENS GLOW.IT TAKES A WILL & LOTS OF HARD WORK…TO MAKE A DREAM COME TRUE.AND TO MAKE SOME THING WORTH LISTENING. IT TAKES A PERSON LIKE YOU.LOTS OF LOVE TO ALL PAKISTANIS FROM INDIA.
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوارث شاہ انٹرچینج۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article میں اعلانِ بغاوت کررہا ہوں۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.