Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سنتھیارچی کی ملک بدر ی کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا گیا
اہم خبریں

سنتھیارچی کی ملک بدر ی کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا گیا

ایڈیٹرستمبر 7, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cynthia ritchi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو فوری ملک بدر کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
عدالت نے معاملے پر سیکریٹری وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں اور اُنھیں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے چند روز قبل سنتھیا کے ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سنتھیا رچی کی درخواست میں ان کی گراؤنڈ یہ بنتی ہے کہ مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کو سنتھیا کی جانب سے دائر کردہ اس درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے خلاف تمام الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے اور بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں کہا کہ وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کروایا ہوا ہے جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ’ریاست مخالف یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔‘
اُنھوں نے کہا کہ اس کے باوجود ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد بھی ان کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ نے اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں درخواستیں دے رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی موکلہ کے خلاف بھی مختلف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ سنتھیا کے ویزے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے سے عالمی سطح پر تاثر جائے گا کہ وزارت داخلہ ’جان بوجھ کر انھیں ان مقدمات کی پیروی سے روک رہی ہے۔‘اُنھوں نے کہا ویزے میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نہ تو وجوہات کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی ان کی موکلہ کو سُنا گیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’ویزہ مسترد کرنے میں وجوہات کا ذکر کرنا ضروری نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ہر روز پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہوتے ہیں لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی جاتی۔‘
اُنھوں نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست میں ان کی گراؤنڈ یہ بنتی ہے کہ کیسز ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
عدالت نے سنتھیا رچی پر الزمات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے اور بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا ہم یقینی بنائیں گے کہ درخواست گزار کو مکمل انصاف ملے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ سنتھیارچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحکومتی رویئے اور اپوزیشن کا اصل کردار!۔۔ایم ایم ادیب
Next Article پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.