Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » استاد نصرت فتح علی خان کی یاد میں ( وفات : 16 اگست 1997 ء ) ۔۔ مہتاب حیدر تھہیم
لکھاری

استاد نصرت فتح علی خان کی یاد میں ( وفات : 16 اگست 1997 ء ) ۔۔ مہتاب حیدر تھہیم

ایڈیٹراگست 16, 20209 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat-fateh ali khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ 16 اگست 1997 کا دن تھا بھادوں کی ایک دوپہر میں اور میرے دوست خالد رفیق اور ڈ اکٹر ظفر ملغانی حسب سابق اپنی متبادل اتوار کی پکنک کم ملاقات کے لئے نکلے اور آج پڑاؤ تھا ڈاکٹر صاحب کا فیورٹ ریسٹورنٹ نواب ہوٹل ، ان دنوں موبائل بہت کم ہوتے تھے میں نے اپنی الیکٹرونکس کے شوق اور کچھ شوبازی کی تسکین کے لئے پاکٹل کا کنکشن لے رکھا تھا ۔
ایک تو بڑا موٹورولا کا سیٹ اور پھر گھر والوں کو چھوٹی بہن اور بھائی کو کہہ رکھاتھا کہ مس کال کرتے رہیں تاکہ میں اردگرد لوگوں کو موبائیل فون کی مو جود گی کا احساس دلا سکوں ، ہم نے ابھی کھانے کا آرڈر دیا اور انتظار کے ساتھ ساتھ بات چیت کر رہے تھے کہ گھر سے مس کال آئی میں موبائل فون نکالا اسی دوران میرے دو اور دوستوں کی کال بھی آئی میں نے لینڈ لائن سے گھر کا نمبر ملایا تو چھوٹی بہن نے فون اٹھایا اور پوچھا تم کہاں ہو میرے بتانے پر کہا کہ ٹی وی میں بریکنگ نیوز چل رہی ہے کہ لندن میں استاد نصرت فتح علی خان کا انتقال ہو گیا ہے ۔ میں نے جس انداز سے پوچھا تو ارد گرد کے لوگ متوجہ ہو گئے میرے بتانے پر تقریباً سبھی لوگ ششدر و حیران رہ گئے کچھ غم کی سی کیفیت میں نظر آئے میں نزدیک پڑی کرسی پر اپنا سر دونوں ہاتھوں میں تھامے بیٹھ گیا کہ اس ابھرتے سورج کو موت کا منحوس گرہن اور اچانک ، ڈاکٹر ظفر نے مجھے تسلی دی اور ہم واپس چل پڑے۔ جب ہم جا رہے تو میں نے زبردستی گاڑی کو صدر بازار موڑا اور استاد جی کا نیا والیم مینوں یاداں تیریاں آؤندیاں نیں خریدا تھا اور جاتے ہوئے میں اسی گیت کو سنتے ہوئے اپنے سرکو گھٹنوں میں دئے استاد جی کو آنسوؤں کا نذرانہ عقیدت پیش کرتا رہا۔
استاد جی سے میری پہلی ملاقات اپنے گھر ممتاز آ باد ملتان میں 22 جون 1984 کو ہوئی ہمارے گھر کے ساتھ ایک درویش صفت انسان علی محمد قادری کا آستانہ ہے آپ استاد جی کے پیر بھائی ہیں پیر صاحب کے سالانہ عرس کی محفل سماع ہمارے گھر پر ہوتی تھی میرے والد صاحب مشتاق حسین تھہیم مرحوم قوالی کے بے انتہا شوقین تھے اور ان سے یہ شوق مجھے ورثے میں ملا ہے۔ ان دنوں استاد نصرت فتح علی اور ان کے کزن مجاہد مبارک علی کی جوڑی مشہور تھی آپ نے اپنا قول کا کلام من کنت مولاہ بھی پیش کیا اور آخر میں آپ نے کہا کہ قوالی کی محفل کا اختتام ہم رنگ پر کرتے ہیں تو میرے ذہن میں قوالی اور رنگ کے فرق کا سوال اٹک گیا میری درمیان میں استاد جی ملاقاتیں ہوئیں مگر ان کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے پوچھ نہ سکا اور آخر کار استاد جی سے آخری ملاقات میں یہ سوال پوچھنے اور فن کے دیوتا کی زیارت کا موقع کراچی ائیر پورٹ کے غیر ملکی ڈیپارچر لاونج میں ہوئی جب وہ یورپ جارہے تھے اور ہم کمپنی کے کام سے ملائیشیا ان دنوں بھی فلائٹس لیٹ ہورہی تھیں میں نے دیکھا کہ ایک لانگ کوٹ اور ہیٹ میں استاد جی ایک ویٹنگ کاوچ پر بیٹھے تھے ان کو دیکھ کر میں ان کی طرف بڑھا سلام کیا اور تقریباً دس سال قبل ملاقات کو قادری صاحب کا ریفرنس دیا تو استاد جی بڑی گرم جوشی سے ملے میرے اصرار پر کافی پینے پر رضا مند ہوئے میں چاہتا تھا ان کے گھٹنے دباؤں کیونکہ وہ بار بار ان کو سہلا رہے تھے میں شدید ایکسائیٹڈ تھا ان سے اپنا سوال پوچھا تو آپ نے پہلے قول بتایا پھر قول ثابت اور اس پر قائم رہنے والوں کا تعارف اور بتایا کہ سچا قوال وہی ہے جو قول ثابت ” من کنت مولاہ ٫ ہے اس کے تکرار کرنے والے کو قوال کہتے ہیں اور سلسلہ ولایت پر قائم بزرگان کے ذکر کو رنگ کہا جاتا ہے اس کے بعد استاد جی اپنی پرواز میں سوار ہو گئے اور پھر آج سے 23
برس قبل آج ہی کے دن فن موسیقی کا سورج ایک ایسی منزل کی طرف روانہ ہوگیا جس کی ٹکٹ ون وے ہے ، مگر آپ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نصرت فتح علی خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی حسین وادی ریمبور میں موت کا کھیل ۔۔ سلمیٰ اعوان
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم: مرنے اور غائب ہونے والے بھی تو ہمارا خیال کریں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نہ جاویں ڈھولنا : استاد نصرت فتح علی خان کے برسی پرمہتاب حیدر تھہیم کی یادنگاری

اگست 16, 2024

کسے دایارنہ وچھڑے ، آج نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کی 26 ویں برسی ہے ۔

اگست 15, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.