Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بزدار اور بدشگونی۔۔حسن نثار
حسن نثار

بزدار اور بدشگونی۔۔حسن نثار

ایڈیٹراگست 15, 202025 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس سے زیادہ کم نصیبی کیا ہو گی کہ ہمیں نہ تجربہ کار صنعتکار راس آتا ہے نہ کوئی غریبڑا بزدار ہماری توقعات پر پورا اترتا ہے۔ اوپری سطح پر بھی ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بیورو کریٹوں سے لے کر بینکروں تک، قبائلی سرداروں سے لے کر بیرسٹروں تک، نیم صنعت کاروں سے لے کر جرنیلوں اور کمانڈوز تک، درویش وزیر اعظم سے لے کر ماہرین اقتصادیات اور کھلاڑیوں تک کیسے کیسے سربراہ ہم نے ’’ٹرائی‘‘ کئے لیکن ہر بار نتیجہ؟ وہی ڈھاک کے تین پات۔ اب تو سنگر، ایکٹر، پینٹر اور اینکر ہی باقی رہ گئے جن کے بعد باری کسی سینئر تجزیہ کار کی بھی آجائے تو حیرت کیسی؟پاکستان واقعی بہت متنوع اور خوبصورت ملک ہے لیکن یہاں تو خوبصورتی بھی اک المیہ ہے کیونکہاچھی صورت بھی کیا بری شے ہےجس نے ڈالی بری نظر ڈالی ایک المیہ ہمارے ’’اجتماعی ڈی این اے‘‘ کا بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ جسے دولت یا طاقت مل جائے وہ نارمل رہ ہی نہیں سکتا، عقل کل بن کر دولتیاں جھاڑنے لگتا ہے لیکن معاف کیجئے میں خود بھی ٹوٹے ہوئے چھتر کی طرح حدود سے نکل گیا حالانکہ رونا تو پنجاب کا رونا تھا جس کا تادم تحریر ’’شہکار اعلیٰ‘‘ عثمان بزدار ہے جس کی ’’نیب‘‘ میں پیشی کو میں نے ذاتی طور پر پہلی سنجیدہ بدشگونی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں ان لوگوں کی لاٹری بھی نکل آتی ہے جنہوں نے کبھی لاٹری ٹکٹ ہی نہیں خریدا ہوتا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے پرائز بونڈ خریدے بغیر کسی کا پرائز بونڈ نکل آئے۔ ’’بزدار بونڈ‘‘ پی ٹی آئی کی سب سے بڑی تبدیلی اور سرپرائز تھا اور اس سرپرائز کا جادو پورے پنجاب کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن یا الٰہی! یہ کیا ماجرا ہے کہ ’’بلبل ہے کالی اور توتا ہرا ہے‘‘۔
چند اخباری سرخیاں ملاحظہ فرمائیں۔’’نیب مطمئن نہیں۔ بزدار سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے۔‘‘’’ایک گھنٹہ چالیس منٹ پوچھ گچھ۔ بیشتر سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔‘‘’’کچھ نہیں معلوم، وقت دیں‘‘ وزیر اعلیٰ کا ہر سوال پر جواب‘‘’’جائیدادوں کا ریکارڈ طلب۔ 18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت‘‘’’بزدار سے اثاثوں کی تفصیلات طلب۔ شراب لائسنس کیس میں بغیر سیکورٹی پروٹوکول پیش۔ جائیدادوں کی خریداری سمیت متعدد الزامات، کئی سوالات۔ جواب کچھ نہ ملا۔ ڈی جی نیب سے ملاقات کی درخواست رد‘‘ ’’شراب لائسنس۔ وزیراعلیٰ پنجاب نیب میں پیش۔ جوابات سے اجتناب‘‘ ’’وزیر اعلیٰ آفس کو بتایا این او سی پورے نہیں ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کے کہنے پر دستخط کئے۔ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل وعدہ معاف گواہ بن گئے‘‘
قارئین! مندرجہ بالا سطور میں نے مختلف اخبارات سے مستعار لی ہیں جن میں چند باتیں قابل غور ہیں۔ پہلی بات بغیر کسی تام جھام کے ایک عام ملزم کی طرح پیش ہونا یقیناً قابل تحسین ہے۔ دوسری بات دامن کے بے داغ ہونے کا دعویٰ جس پر ہر بھلے آدمی کا فوری ری ایکشن یہی ہو گا کہ اللہ کرے ایسا ہی ہو لیکن کچھ باتیں یقیناً بہت سا کنفیوژن پیدا کر رہی ہیں مثلاً یہ وعدہ معاف گواہ کیوں، کیسے اور کہاں سے آ گئے؟ لیکن شاید شک کا فائدہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہماری روشن روایات کی کنٹی نیوٹی ہے کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اس کے معتمد ترین یہی کچھ کر گئے تھے تو بزدار بھولا بھالا کس شمار قطار میں لیکن یہ سوال ضرور پریشان کرتا ہے کہ عثمان بزدار کے اقتدار پر ان کی جو صفت، خوبی، اچھائی، کوالیفکیشن بہت زیادہ ہائی لائٹ کی گئی وہ تھی ان کی سفید پوشی۔ یہاں تک کہ ’’بجلی سے محرومی‘‘ بھی ان کا میرٹ قرار پائی تھی۔ سمجھ نہیں آتی کہ ایک سفید پوش آدمی کے پاس اتنی جائیدادیں کہاں سے آ گئیں جن کی تفصیلات تک یاد نہیں۔ چار چھ جائیدادیں بھی ہوں تو ٹپس پر ہوتی ہیں اور ان کے بارے میں ’’یاد نہیں، علم نہیں، خبر نہیں‘‘ کا ورد سمجھ نہیں آتا۔ ایسا سوال نواز شریف جیسے ’’رئیس الرؤسا‘‘ سے کیا جائے اور اس کی یادداشت جواب دے جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر کوئی ’’سفید پوش‘‘ بھی سوچ میں پڑ جائے تو ہر بندے کا سوچ میں پڑنا بنتا ہے کہ ایسا کیا ہوا کہ دو سال کے اندر اندر سفید پوش سر تا پا ’’رنگین‘‘ ہو گیا۔اک اور امکان ہے جسے رد نہیں کیا جا سکتا کہ پیشی سے پہلے ہی سیانوں سے مشاورت کے نتیجہ میں یہ سٹرٹیجی طے کر لی گئی ہو کہ منہ زبانی جواب دینا ہی نہیں تاکہ بعد ازاں وکلاء کی مشاورت سے پیشہ ورانہ قسم کا جواب، ڈرافٹ تیار کیا جا سکے لیکن یہ طے سمجھیں کہ بزدار اقتدار کیلئے یہ پہلی، باقاعدہ اور سنجیدہ قسم کی بدشگونی ہے جو کسی بھی قسم کا شگوفہ کھلا سکتی ہے اور یہ بات تو میں شروع میں ہی عرض کر چکا ہوں کہ ہم میں سے اکثریت کو دولت اور طاقت آسانی سے ہضم نہیں ہوتی، بدہضمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور بدہضمی کے نتائج سے بھلا کون واقف نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی ’’عیادت‘‘ کرنے والے۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article سوچ نہیں مرتی ۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.