Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نئی پارٹی کی آمد آمد ہے۔۔منصور آفاق
لکھاری

نئی پارٹی کی آمد آمد ہے۔۔منصور آفاق

ایڈیٹراگست 14, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Maryam-Nawaz-before-JIT-1
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نواز شریف کو جیل سے نکال کر برطانیہ بھیج دیا گیا۔ (جو سوئے دار سے نکلے تو کوئے یار چلے )مریم نواز جیل سے ضمانت پر جاتی امرا منتقل کر دی گئیں ۔باد ِ نو بہار چلی اور گلوں میں رنگ بھرنے لگی ۔شہباز شریف کو بھی رہا کر دیا گیاکہ گلشن کا کاروبار چلتا رہے۔ بیچارے حمزہ شہباز کے سوا شریف فیملی کا کوئی فرد نہیں رکھا گیا۔سو وہ کہہ سکتا ہے ۔جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں ۔ ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے۔ اس سارے معاملے میں کئی طرح کی داستانیں گلی کوچوں میں رسوا ہوچکی ہیں۔ہارون الرشید نے تویہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف ساڑھے چار سو ارب روپے دے کر ملک سے باہر گئے ہیں ابھی پچاس ارب اور دینے ہیں ۔محسوس یہی ہوتا ہے کہ مریم نواز کی مسلسل خاموشی کے پس منظر میں کوئی نہ کوئی معاہدہ ضرور موجود ہے ۔وہ بالکل خاموش تھیں ،حتی کہ ٹویٹ تک نہیں کررہی تھیں اور اچانک ایک دن نیب نے انہیں طلب کرلیا ۔یعنی معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ، سو وہ میدان اتر آئیں ۔نیب کے دفتر کے باہر جو کچھ ہوا ، وہ ہم سب نے دیکھا اور آنکھیں بند کرلیں۔کسی نے کہا کہ لیزر گن سے مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔کسی نے کچھ کہا ، کسی نے کچھ ۔ بے شک ویڈیو میں بلٹ پروف گاڑی پر زخموں کے کئی نشان ہیں ۔ونڈ اسکرین بھی کسی حد تک ٹوٹی ہوئی ہے۔غالب امکان یہی ہے کہ زخم پتھروں کے ہی ہیں ۔نون لیگ کی ایک گاڑی میں پتھر وں سے بھرے تھیلوں کی ویڈیو بھی موجود ہے۔یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ دو گروہوں کے تصادم میں دوسرا گروہ کس کا تھا ۔کیا پولیس نے سفید کپڑوں میں گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ کیا دونوں طرف سے نون لیگ والےخود تھے ۔یعنی یہ واقعہ ایک ڈرامہ تھا۔کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ قصہ کیا ہے ۔نون لیگ کے کارکن بھی پوچھتے ہیں کہ آخر سوئی ہوئی شیرنی کو کیوں جگایا گیا۔ویسے مریم نواز تھیں بڑی محتاط۔کوئی ایسا جملہ ان کی زبان پر نہیں آیا جو ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانیہ کی طرف اشارہ کرتا ہو ۔اگرچہ شہباز شریف پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے مگر مریم نواز کے حق میں ضرور بیان دیا۔ سوچتے ہونگےکہ بے شمار پیشیاں ان کی اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ہو چکی ہیں ۔اس وقت نون لیگ کے یہ کارکن کہاں تھے جو مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اچانک کہیں سے نکل آئے ۔
یہ خبر شہباز شریف اور حمزہ شریف کےلئے ہےکہ مریم نواز بدل گئی ہے یعنی ان کابیانیہ تبدیل ہو گیا ہے۔وہ بہت جلد اپنے کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے والی ہیں ۔آغاز نون لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ہوگا ۔اس کے بعد نون لیگ کے وہ لوگ بلائے جائیں گے جو گزشتہ انتخابات میں ہار گئے تھے ۔کیا مریم نواز نے ابھی سے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔یہ تو طے شدہ بات ہے کہ وہ اپنے وزیر اعظم بننے کا ٹارگٹ ہر حال میں اچیو کرنا چاہتی ہیں ۔انہیں توقع ہے کہ بہت جلد عدالتیں انہیں باعزت بری کردیں گی ۔وہ اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش مند ہیں ۔وہ یہ بھی نہیں چاہتیں کہ عمران خان کی حکومت وقت سے پہلے ختم ہو۔ وہ چاہتی ہیں یہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے تاکہ زخم بھر جائیں اور آئندہ انتخابات میں انہیں فتح حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ نیب کے دفتر کے باہر انہوں نے شو کرنا تھا کر لیا ۔اب اس کے بعدوہ بہت دھیرے دھیرے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ جلسہ ، جلوس یا دھرنے کی سیاست نہیں کرنا چاہتیں ۔میڈیا میں بھی کم کم آنے کا خیال ہے ۔اطلاعات یہی ہیں کہ مستقبل کی پوری پلاننگ کر لی گئی ہے مگر ایک پلاننگ آسمانوں پر بھی ہورہی ہوتی ہے ۔ وہ کیا ہے ۔یہ زمین والے نہیں جانتے ۔
مریم نواز کےلئےکسی نے لکھا ہے۔’’شہباز شریف صاحب نے نون لیگ کو ٹھہرے پانی میں بدل ڈالا۔مریم نواز نے گھر سے باہر قدم رکھا تو سیاست کے جامد پانی میں ارتعاش پیدا ہو گیا۔ قیادت اِسی کا نام ہے۔ ‘‘دوسری طرف سے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے ’’مریم نواز نے اپنے والد کی طرح اداروں پر حملے کی روایت برقرار رکھی اور اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ سجایا‘‘۔ایک سوال اور اٹھایاجارہا ہے کہ نیب آفس پرپتھراؤ،کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کے الزام میں گرفتار 58 ن لیگ کے کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔کیا مریم نواز کی گاڑی پرپتھراؤ کرنے والے تمام لوگ نون لیگ کے ہی تھے۔اگر نون لیگ نے کوئی سازش تیار کی تھی تو اتنے زیادہ لوگوں میں یہ سازش چھپی کیسے رہی۔اس کی خبر پہلے سرکاری اداروں تک کیوں نہیں پہنچی۔پھر ویڈیو ز میں دو گروہ دکھائی دے رہے ہیں مگردوسرے گروہ کا کوئی شخص گرفتار نہیں کیا گیا ۔
نیب کی پیشیوں پر بڑے بڑے لوگ جاتے رہے ہیں کبھی کچھ ایسا نہیں ہوا۔ ابھی کل وزیر اعلیٰ پنجاب پیش ہوئے ۔ بغیر پروٹوکول کےگئے ۔ دو گھنٹوں کا انٹرویو دیا اور واپس آگئے۔ وہ بھی چاہتے تو وہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود ہوتا مگر انہوں نے قانون کا احترام کرنے والے ایک شہری کی طرح جا کر انٹرویو دیا ۔جن سوالوں کے جواب معلوم نہیں تھے وہ سوالنامہ ساتھ لے آئے کہ اگلی پیشی پر ان سوالات کے جوابات فراہم کر دئیے جائیں گے ۔بہر حال میرا خیال ابھی تک یہی ہے کہ شریف فیملی کےلئے اقتدار کا سورج شاید ہمیشہ کےلئے غروب ہوچکا ہے ۔ہوائیں کہہ رہی ہیں کہ کسی نئی پارٹی کی آمد آمد ہے ۔بس لیڈر نہیں مل رہا ۔ قحط الرجال کا یہ عالم ہے کہ شاہد آفریدی اور ایاز صادق کے نام بھی زیر ِ غور رہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہنستی آنکھیں، روتی آنکھیں۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article اہل نظر اور تازہ بستیاں۔۔آئینہ/مسعوداشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.