Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہومیو پیتھک سب سیکرٹریٹ۔۔خالد مسعودخان
لکھاری

ہومیو پیتھک سب سیکرٹریٹ۔۔خالد مسعودخان

ایڈیٹرجولائی 9, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of khalid masood khan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنوبی پنجاب والوں نے اپنی تمام عمر کی محرومیوں کے جواب میں تخت لاہور پر عثمان بزدار کو بٹھا کر جو بدلہ لیا ہے اس کا جواب نہیں۔ اللہ جانے یہ کس ستم ظریف کا جملہ ہے لیکن جی چاہتا ہے کہ کورونا کے باوجود اس کے ہاتھ چوم لوں۔ بقول منیب الحق اپنے بزدار صاحب نے تخت لاہور کا بھی وہ تختہ کر دیا ہے کہ اسے سیدھا کرنا اب نا ممکن نہیں تو بہرحال آسان بھی نہیں ہے۔ صرف اور صرف تونسہ کی جے ہے۔
اس وقت تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کا رخ ڈیرہ غازی خان کی طرف ہے اور ڈیرہ غازی خان میں بھی آگے تونسہ کی طرف۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر والے دوروں کی مانند۔ ہر تیسرا پھیرا بارتھی کی طرف جاتا ہے۔ ایک پی ٹی آئی کے لوہا توڑ قسم کے حمایتی دوست سے بات ہوئی تو وہ کہنے لگا: اب تو آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہیے۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا: آپ کے ہاں ایک عدد سب سیکرٹریٹ بن گیا ہے‘ آپ کے مسائل حل ہو گئے ہیں، آپ لوگوں کو اور کیا چاہئے؟ میں اس کی بات پر ہنسا تو وہ تاؤ کھا گیا اور کہنے لگا کہ اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے؟ میں نے کہا: فی الحال میرا دل نہیں کر رہا وگرنہ آپ کو اس بات پر رو کر دکھا دیتا۔ وہ مزید تپ گیا اور بولا: اس میں رونے کی کیا بات ہے؟ میں نے کہا: یار عجیب مشکل ہے نہ ہنسنے پر خوش ہو اور نہ ہی رونے کی بات پر شاداں ہو‘ تم چاہتے کیا ہو؟ یہ کیا سب سیکرٹریٹ بنایا ہے؟ یہ چوں چوں کا مربہ اگر حکمران اپنے پاس ہی رکھتے تو نہایت مناسب تھا۔ گزشتہ سال اس مقصد کے لیے، یعنی سب سیکرٹریٹ کے قیام کی غرض سے تین ارب روپے رکھے گئے تھے۔ اس سال ڈیڑھ ارب رکھا ہے۔ اندازہ کریں، جب سیکرٹریٹ نہیں بنایا تھا تب تین ارب رکھے اور جب بنایا ہے اس سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔ کیا شاندار مالی تقسیم ہے۔ زیادہ مناسب تو یہ تھا کہ گزشتہ سال تین ارب کے بجائے چھ ارب روپے اس کام کے لیے رکھے جاتے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ہینگ اور پھٹکڑی لگے بغیر حکومت کو چھ ارب روپے بچ جاتے۔ حکومت کی اس حماقت کی وجہ سے تین ارب روپے کی اضافی بچت کا نقصان ہو گیا ہے۔
اب اس کارنامے کی تفصیل یہ ہے کہ ایک عدد ایڈیشنل آئی جی ملتان بیٹھے گا اور ایک عدد ایڈیشنل چیف سیکرٹری بہاولپور میں بیٹھے گا۔ منصوبہ بندی ایسی شاندار ہے کہ بندہ عش عش کر اٹھے (اس عش عش سے یاد آیا گزشتہ دنوں کے ایک کالم میں اس لفظ کے استعمال پر ایک قاری نے لکھا کہ یہ لفظ عش عش نہیں اش اش ہے۔ اس سے پہلے اسی لفظ کو جب اش اش لکھا تھا تو ایک اور قاری نے اعتراض کیا یہ لفظ اش اش نہیں بلکہ عش عش ہے۔ سو دونوں قارئین کی آئندہ کی درستی والی میل کے پیش نظر پیشگی عرض ہے کہ دونوں لفظ درست ہیں۔ یقین نہ آئے تو کسی بھی مستند اردو لغت سے مدد حاصل کر لیں) ان دونوں تقرریوں سے اہل جنوبی پنجاب کو نوید سنائی گئی ہے کہ ان کی مشکلات حل ہو جائیں گی۔ ان مشکلات کے حل کا ذکر تو بعد میں کرتا ہوں فی الحال معاملہ یہ ہے کہ دونوں افسران اپنا اپنا بوریا بستر (دفتری بوریا بستر) اٹھا کر ملتان اور بہاولپور پہنچ گئے ہیں؛ تاہم ان کے ملتان اور بہاولپور پہنچنے تک کسی کو پتا نہیں تھا کہ ہر دو افسران کہاں بیٹھیں گے؟ ان کے دفاتر کہاں ہوں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کا عملہ کون سا ہے اور کہاں ہے؟
ایڈیشنل آئی جی ملتان میں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس عہدے کے پولیس افسر کے ملتان میں بیٹھنے سے جنوبی پنجاب کے عام آدمی کو کیا فائدہ ہو گا؟ اس کی کون سی مشکلات حل ہوں گی؟ کسی عام آدمی کو کسی ایڈیشنل آئی جی لیول کے پولیس افسر سے کیا کام پڑ سکتا ہے اور وہ اس کی مشکل کیسے اور کہاں کم کر سکتا ہے؟ عام آدمی کو تھانیدار سے کام پڑتا ہے۔ ایس ایچ او سے اوپر اس کو براہ راست کوئی کام نہیں پڑتا۔ ایس ایچ او سے پرابلم ہو تو ڈی ایس پی اور پھر حد تیر چلائے تو ڈی پی او یا سی پی او تک جانا پڑتا ہے۔ عام آدمی کو تو آر پی او لیول کے افسر سے کوئی براہ راست کام نہیں پڑتا کہ آر پی او کا کام ڈویژن بھر کے اعلیٰ پولیس افسران کے انتظامی معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے۔ اب یہ نیا عہدیدار یعنی ایڈیشنل آئی جی تین ڈویژنز ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے اعلیٰ پولیس افسران کے معاملات دیکھے گا۔ یہ کام صرف اور صرف آر پی اوز کو تھوڑے سے زیادہ انتظامات دے کر لیا جا سکتا تھا۔ اس نئے عہدے کے افسر کی کیا ضرورت تھی؟ علاقے کی مجبور اور مقہور عوام کو اس سے دھیلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ آسان لفظوں میں آپ اسے ہومیو پیتھک سب سیکرٹریٹ کہہ سکتے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تقرری کا حال اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز اور چکرا دینے والا ہے۔ نہ عملہ ہے اور نہ کوئی انتظامی سیٹ اپ ہی تشکیل دیا گیا ہے۔ خالی خولی ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری مع دو عدد ڈپٹی سیکرٹریز یہاں تشریف فرما ہو گئے ہیں۔ نہ نیچے دیگر سیکرٹریز ہیں اور نہ ہی ضروری افسران کی تعیناتی ہوئی ہے۔ عام سرکاری ملازم کو سیکرٹریٹ میں کس سے کام پڑتا ہے؟ تعلیم کے شعبے سے اور صحت وغیرہ کے شعبے سے۔ اب تعلیم کے لیے کوئی سیکرٹری موجود ہے نہ ہی صحت کے شعبے کے لیے کوئی سیکرٹری۔ کسی لیڈی سکول ٹیچر کو کسی مسئلے کا سامنا ہے تو وہ لیہ سے تین چار گھنٹے لگا کر بہاولپور جائے گی تو اسے پتا چلے گا کہ اس کے شعبے اور کام سے متعلق ابھی کوئی افسر یہاں موجود نہیں ہے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس اس کی فائل بھجوانے کا جو درجہ بدرجہ طے شدہ طریقہ کار ہے وہ سرے سے موجود نہیں‘ لہٰذا وہ لاہور سیکرٹری تعلیم (سیکنڈری) کے دفتر جائے اور اپنا مسئلہ حل کروائے۔ ہاں البتہ یہ ضرور ہوگا کہ بالآخر گھوم پھر کر یہ فائل دوبارہ آخرکار بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس آ جائے گی۔ تب اس خاتون سکول ٹیچر کو کہا جائے گا کہ وہ لاہور جا کر سیکرٹری تعلیم کے دفتر سے اپنی فائل کا ڈسپیچ نمبر لے آئے کہ لاہور سے بھیجی گئی فائل ادھر بہاولپور میں مل نہیں رہی۔
ایمانداری کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کا موجودہ سیٹ اپ آسانی کے بجائے تکلیف کا باعث زیادہ ہوگا کہ موجودہ صورتحال میں عملی طور پر اول تو یہ سرے سے ہی بیکار منصوبہ ہے اور اگر اس نے کوئی کام بھی کیا تو وہ محض یہاں کے لوگوں کو خوار کرنے کا کام ہوگا، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ایک ایسا سب سیکرٹریٹ جس کا نہ کوئی سر ہے اور نہ پیر‘ نہ عملہ ہے اور نہ دیگر ضروری افسر۔ دو سال کے مسلسل لاروں کے بعد ہوا یہ ہے کہ دو عدد اعلیٰ سرکاری افسران کو لاہور سے ملتان بھجوا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب کو پولیس ٹریننگ سکول کے کسی کونے میں بیٹھا دیا گیا ہے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے اولڈ کیمپس میں ادھار کی جگہ عطا کر دی گئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک سال قبل بہاولپور میں اس دفتر کا تو پھر کوئی جواز بنتا تھا لیکن ملتان سکھر موٹروے چالو ہونے کے بعد عوام کے لیے سب سیکرٹریٹ کے حوالے سے سب سے مناسب جگہ ملتان تھی کہ ایسے کاموں کے لیے سب سے اہم چیز ذرائع آمدورفت اور سفر کی آسانی ہوتی ہے اور اسی غرض سے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو معمولی کاموں کے لیے لاہور کے سفر کی صعوبت سے نجات ملے؛ تاہم یہ سب کچھ تبھی ممکن تھا اگر عقل استعمال کی جاتی۔ لگتا ہے قدرت نے موجودہ حکمرانوں کو عقل اور حکمرانی میں سے کسی ایک چیز کے انتخاب کی سہولت دی تھی۔ صاف ظاہر ہے انہوں نے کس چیز کا انتخاب کیا ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو !!۔۔کشور ناہید
Next Article ہمارے دکھ اور ہمارا سوال۔۔آئینہ/مسعوداشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.