Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہیرو سے زیرو اور زیرو سے ہیرو!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ہیرو سے زیرو اور زیرو سے ہیرو!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دفعہ امرتسر سے سرہند شریف جاتے ہوئے میں نے دیکھا کہ سڑک کے کنارے دستر خوان بچھے ہوئے ہیں اور کھانا کہیں یا پرشاد، بہت عزت و تکریم کے ساتھ سینکڑوں لوگوں کو پیش کیا جا رہا ہے اور میں نے یہ دستر خوان امرتسر سے لدھیانہ تک کے راستے میں دیکھے، غالباً سکھوں کا کوئی مقدس دن تھا اور اُن کے خیال میں اُس روز یا اُس مہینے نیکی کا ثواب زیادہ ملتا ہوگا۔ یہ منظر میں نے چند برس پیشتر دیکھا تھا جب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ انڈیا گیا تھا۔
یہ واقعہ یہاں بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم لوگ اس سے سو گنا زیادہ خیرات رمضان کے مقدس مہینے میں کرتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس مہینے نیکی کا زیادہ ثواب ملتا ہے چنانچہ لوگ سال بھر کی زکوٰۃ، خیرات، صدقات وغیرہ کے لئے مختص رقم اس ماہِ مبارک میں خرچ کرتے ہیں۔ میں لاہور شہر میں بیسیوں مقامات ایسے دیکھتا ہوں جہاں افطاری کے وقت ہزاروں افراد کے کھانے کا بہت عمدہ اہتمام کیا گیا ہوتا ہے۔ میرا دوست محسن نقوی رمضان میں دس ہزار افراد کو روزانہ کھانا کھلاتا ہے، اس کے علاوہ کراچی میں بھی بیسیوں ایسے مقامات ہیں جہاں سڑکیں دستر خوانوں سے اَٹی ہوتی ہیں اور لوگ جی بھر کر کھاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ پورے ملک میں سارا سال کئی لوگوں نے مفت دستر خوان دکانوں میں قائم کئے ہوئے ہیں جہاں کرسی میز پر ﷲ کے مہمانوں کو کھانا سرو کیا جاتا ہے۔ یہ کام سب سے زیادہ ملک ریاض کرتے ہیں، جماعت اسلامی اور بعض دوسری جماعتیں بھی اس سلسلے میں اپنا فرض انجام دیتی ہیں۔
اس تحریر سے میرا مقصد یہ ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے دہاڑی دار مزدور اور دوسرے کارکن بیروزگار ہو چکے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں ماہِ رمضان کا انتظار نہیں کرنا چاہئے، ﷲ کے رستے میں جو کچھ آپ لاک ڈاؤن کے تمام دورانیے میں خرچ کریں گے، اس کا ثواب رمضان کے مہینے سے کم نہیں ملے گا۔ ’’اخوت‘‘ کے ڈاکٹر امجد ثاقب ایک طویل عرصے سے ضرورت مندوں کو کاروبار اور دوسرے امور کے لئے قرض حسنہ فراہم کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان دنوں ان کی تنظیم بیروزگاروں میں نقد رقم تقسیم کر رہی ہے۔ اخوت اپنے قیام سے اب تک اربوں روپے فلاحی کاموں پر خرچ کر چکی ہے جس میں تعلیم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ میری اخوت کے علاوہ اس نوع کی دوسری تنظیموں سے بھی گزارش ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا، وہ باقی سب شعبوں کو معطل کر کے صرف ان خاندانوں کی بھوک مٹانے کی طرف توجہ دیں جو شاید مزید عرصہ اپنی تھوڑی بہت سیونگ کے سہارے نہ گزار سکیں اور یوں ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو جائے، جس کے اثرات ابھی سے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ خدانخواستہ اگر اس بےچینی اور اضطراب میں اضافہ ہوا، اس کے بعد کا نقشہ میں مصلحتاً یہاں درج نہیں کر رہا۔ سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔
ایک سب سے اہم بات یہ کہ جن تاجروں نے اس ملک سے اربوں روپے کمائے ہیں اور اس کا پورا ٹیکس بھی ادا نہیں کیا وہ کم از کم اپنے کارکنوں کی تنخواہیں ان کے گھروں تک پہنچائیں، ان کے محلات قائم رہیں، ان کے بچے عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے رہیں، مگر وہ کم از کم اپنے کارکنوں کو تنخواہیں ضرور فراہم کرتے رہیں جس کی کل مالیات ان کی کسی بیٹی یا بیٹے کی شادی پر اٹھنے والے اخراجات سے زیادہ نہیں ہو گی۔ ان کے پاس اتنا سرمایہ موجود ہے کہ وہ یہ کام برسوں تک بھی کرتے رہیں تو بھی ان کی آئندہ سات نسلیں گھر بیٹھے عیش و آرام کی زندگی بسر کر سکیں گی۔ اگر انہیں میری بات سمجھ نہیں آ رہی تو وہ وقت نکال کر تنگ آئے ہوئے عوام کا ردعمل انقلابِ فرانس اور اس نوع کے دوسرے انقلابات کی تاریخ میں یہ کہانیاں پڑھ لیں۔
باقی رہا اس گمبھیر صورتحال میں حکومت کا کردار، تو وہ اس سے کہیں زیادہ ’’ضروری‘‘ کاموں میں مصروف ہے، چلیں وہ ’’ضروری‘‘ کام بھی کرتے رہیں مگر جو اربوں روپوں کی رقم انہیں اس بحران سے نمٹنے کیلئے ملی ہے اور جو فنڈز انہوں نے خود بھی مختص کئے ہوئے ہیں، اس کی تقسیم غیرسیاسی بنیادوں پر کر دیں تو بھی ان کا شکریہ واجب ہو گا۔ ’’ٹائیگرز‘‘ کو شک کی نظروں سے دیکھنے والے اسے ایک سیاسی فورس سمجھتے ہیں، اگر حکومت اس ضمن میں نیک نامی کی خواہاں ہے اور خورد برد کے الزامات سے بچنا چاہتی ہے تو وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے۔ حکومتی اور اپوزیشن کے ایم پی ایز، ایم این ایز اور بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے امدادی رقم حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچائے تاکہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد بار بار حکومتی کوتاہیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں، کم از کم ان کی ہی سن لیں۔ کام خود بولتا ہے۔ سندھ حکومت کو عوام کی نظروں میں زیرو سمجھا جاتا تھا مگر اپنی شاندار کارکردگی سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اسے ہیرو بنا دیا ہے۔ یہ کارکردگی اور عدم کارکردگی ہے جو ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنا سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاب وہ کسی کام کا نہیں رہا۔۔حامد میر
Next Article Social Distancing کے دوران موج میلہ۔۔خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.