آخر کار شاہد آفریدی کو ہی ہمسایہ ملک کے کرکٹرزکی مدد کیلئے دوبارہ سامنے آنا پڑاہےکیونکہ پھینٹی جو ان کی وجہ سے لگی .بھارتی شدت پسندوں کی جانب سے سابق کرکٹرز یووراج سنگھ اور ہر بھجن سنگھ پر شدید تنقید کے ڈونگرے برسائے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خوب پھینٹی لگ رہی ہے . دونوں نے وضاحت بھی پیش کردی مگر دونوں سردار صاحبان کے سا تھ صارفین نے اپنے سینگ ایسے پھنسائے ہیں کہ پاکستانی اسٹار کو آزاد کرانے آنا پڑا.
واقعہ تو مختصر سا یہ ہے کہ دونوں بھارتی سنگھ یعنی یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے کورونا وائرس کیخلاف شاہد آفریدی فاونڈیشن کی تعریف کردی ۔پھر کیا تھا چاروں طرف سے بھارتی ان کو پڑگئے. آفریدی نے ابھی کرکٹرز کی تعریف کا شکریہ ہی ادا کیا تھا کہ تنقید میں مزید شدت آگئی جس پر یووراج نے اپنے پر برسنے والوں کو یقین دلایا کہ وہ پہلے بھارتی ہیں بعد میں کچھ اور جبکہ انسانیت کے نام پر کام کرنے والے بلا امتیاز قابل تعریف ہوتے ہیں.
سنگھ کی یہ وضاحت بھی کام نہ آئی اور سوشل میڈیا صارفین نے مزید بھڑاس نکال دی.
صورتحال کی سنگینی محسوس کرکے شاہد آفریدی سنگھ خود شدت پسندوں کے سینگوں سے کرکٹرز کو آزاد کرانے آئے .
شاہد آفریدی نے لکھا کہ
انسانیت کیلئے لکھے گئے سادہ سے پیغام کو غلط سمجھا اور لیا گیا. ہم پیار اور امن کے سفیر ہیں. شاہد آفریدی کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید میں کمی آئی ہے.
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

