ملتان:کوروناوائرس نے جہاں اور بہت سی تقریبات اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں پاکستان کی تاریخ میں 1956ءکے بعد پہلی مرتبہ 23مارچ کو کوئی سرکاری یا غیرسرکاری تقریب منعقد نہیں ہوئی۔23مارچ وہ تاریخی دن ہے جب 80برس قبل آج ہی کے روز آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور کے منٹو پارک میں اپنے 27ویں سالانہ اجلاس میں وہ تاریخی قراردادپیش کی جو پہلے قرارداد لاہور اور بعدازاں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہورہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی اور یہ قرارداد شیر بنگال مولوی فضل الحق نے پیش کی تھی۔
قیام پاکستان کے بعد پہلی باریہ دن 1956ءمیں یوم جمہوریہ کے طورپر منایاگیا ۔یہ وہ دن تھا جب سکندر مرزا کے دور میں پاکستان کاپہلا آئین نافذ ہوا تھا۔تین برس تک یہ دن یوم جمہوریہ کے طورپرہی منایاجاتارہا۔جنرل ایوب خان کے برسراقتدارآنے کے بعد 1959ءمیںاس دن کو یوم پاکستان میں تبدیل کردیاگیا اور 14اگست کو یوم استقلال اوربعدازاں یوم آزادی قراردیاگیا۔1956ءسے ہر سال اس روز عام تعطیل بھی ہوتی ہے اور مسلح افواج کی پریڈ اورتقسیم اعزازات کی قومی تقریب بھی اس دن کی پہچان رہیں۔مسلح افواج کی پریڈپہلے راولپنڈی اوربعدازاں پریڈگراﺅنڈ شکرپڑیاں میں منعقد ہوتی رہی۔اسی طرح قومی اعزازات کی تقریب پہلے صرف ایوان صدر اور بعدازاں چاروں گورنرہاﺅسز میں بھی منعقد ہونے لگی۔پرویز مشرف کے دور میں دہشت گردی کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے یہ پریڈ منسوخ کی گئی لیکن اس دوران ملک بھر میں دیگر تقریبات منعقد ہوتی رہیں۔64برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوروناوائرس کے باعث پرچم کشائی سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔ تاہم ریڈیو ،ٹی وی پر خصوصی نشریات جاری رہیں اور اخبارات کے خصوصی ضمیمے بھی شائع کیے گئے۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

