کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے اور آنے والے ایام حتی کہ مہینوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے.سپورٹس کی دنیا بھی سہم وسمٹ کر رہ گئی ہے. ٹوکیو اولمپکس کے ملتوی ہونے کے امکانات بھی خاصے ہیں.کرکٹ ساراسال کہیں نہ کہیں جاری رہتی ہے .اسوقت مکمل معطل ہے اور موجودہ حالات میں اسکے مستقبل قریب کا متوقع منظر نامہ بھی کچھ اچھا نہیں ہے.
2020میں کرکٹ کے حوالے سے کیا کچھ شیڈول ہے اور اس میں سے کیا دائو پر لگا ہے.
** 2023میں شیڈول مردوں کے ورلڈ کپ کوالیفائر 2022 کے حوالے سے جاری ورلڈ کپ لیگ اور ورلڈ کپ چیلنج لیگ متاثر ہوچکی ہے .
**2021کے ورلڈ ٹی 20 کیلئے ریجنل کوالیفائر ایونٹس جو دنیا کے مختلف ممالک میں شیڈول ہیں وہ بھی وقت پر ممکن نہیں ہوپارہے.
**آئی پی ایل،ویمنز ٹی 20 چیلنج لیگ پر بھی تاریکی کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں.
**ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ-گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد شروع ہونے والی طویل فارمیٹ کے اس ایونٹ کے حوالے سے بھی یہ سال کچھ اچھا نہیں لگ رہا جبکہ اگلے سال جون میں اسکا فائنل کھیلا جانا ہے. 120پوائنٹس کی ایک سیریز ہوتی ہے. فائنل سے قبل تک ہر ٹیم نے 6،6سیریزمکمل کرنی ہیں. 9ممالک میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ نے اسی سال ہی زور پکڑنا ہے کیونکہ دسمبر تک 2 ٹاپ فائنلسٹ ٹیموں کا قریب انتخاب ہوجاتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھی متاثر ہے.
مارچ ،سری لنکا،انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ ملتوی ہوچکے.
جون ،انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے 3 ٹیسٹ شدید ترین خطرے سے دوچار ہیں. سیریز ستمبر تک ملتوی یا سال کے آخر تک کیریبین میدانوں میں منتقل کرنے کی تجویز ہے.
جولائی اور اگست،انگلینڈ پاکستان کے 3 ٹیسٹ ،بہتری کی امید پر ہیں لیکن یہ بھی ویسٹ انڈیز میں کروانے کی بات ہوئی ہے.
جولائی. ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے 2 ٹیسٹ،کیریبین میں حالات اب تک بہتر ہیں. میچ ہونے کی امید کی جا رہی ہے.
جولائی. بنگلہ دیش اور سری لنکا کے 3 ٹیسٹ خطرے میں ہیں.
جون،بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے 2 ٹیسٹ کورونا اور سکیورٹی مشروط ہونے پر مشکوک ہیں.
اگست ،بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے 2 ٹیسٹ ممکنہ امیدوں پر متوقع ہیں.
نومبر و دسمبر،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے 3 ٹیسٹ ممکن ہیں کہ متاثر نہ ہوں.
دسمبر سے آسٹریلیا وبهارت کے 4 ٹیسٹ نئے سال میں داخل ہونگے.
دسمبر سے ہی پاک نیوزی لینڈ 2 ٹیسٹ اگلے سال تک جانے کی وجہ سے حالات پر قابو
پالینے کا یقین ہے.
**13ممالک کی ون ڈے لیگ،بھارت میں شیڈول 2023 ورلڈ کپ کیلئے یہ لیگ کوالیفائنگ کا درجہ رکھتی ہے. ٹیموں کی باہمی ون ڈے سیریز کی بنیاد پر پوائنٹس جمع ہونگے اور ٹاپ 7 ٹیموں نے میزبان بھارت کے ہمراہ برا ە راست کوالیفائی کرنا ہے. اسکا آغاز اس سال یکم مئی سے ہوناہے. خیال ہے کہ اسکا ابتدائی حصہ متاثر ہوگا.
دی 100،انگلینڈ کرکٹ بورڈ 100 بالز اننگ کا نیا فارمیٹ اس سال جولائی سے لانچ کرنا چاہ رہا ہے. کورونا کے اثرات اس پر پڑسکتے ہیں. یہ معمولی التوا کی کاوش کے بعد اگلے سال تک موخر ہوسکتا ہے. ڈومیسٹک ایونٹ میں انگلینڈ کے 8 شہروں کی ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کے ساتھ ایکشن میں ہونگی.
**ایشیا کپ،6 ٹیموں کا ٹی 20 ایشیا کپ ستمبر میں کھیلاجانا ہے. اسکی میزبانی پاکستان کے پاس ہے مگر پاکستان و بھارت کو چھوڑ کر یہ بنگلہ دیش،سری لنکااور عرب امارات میں سے کسی ایک ملک میں حالات کی بہتری پر جہاں بھی ممکن ہوا کرادیا جائے گا.
**ورلڈ ٹی 20،اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول 16 ممالک کا آئی سی سی گلوبل ایونٹ وقت پر ہوسکتا ہے.
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

