Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ”میری وفات “ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
لکھاری

”میری وفات “ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرفروری 26, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
izhar ul haq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک مرتبہ کسی کالج میں مشاعرہ تھا، منیر نیازی وہاں مدعو تھے ، بہت کم لوگوں کو اِس بات کا علم ہے کہ نیازی صاحب جتنے بڑے شاعر تھے اتنے ہی پائے کے جملہ باز بھی تھے ۔مشاعرے کے بعد شعرا کو لڑکے لڑکیوں نے گھیر لیا اور ان سے آٹو گراف لینے لگے ،منیر نیازی کے گرد رش دیکھ کر ایک لڑکی اُن کے پاس آئی اور آٹو گراف کی فرمائش کرتے ہوئے بولی ”آپ بھی شاعر ہیں ؟“ اِس پر نیازی صاحب نے گھور کر لڑکی کو دیکھا لیکن پھر یکدم چہرے پر ایک زہریلی سی مسکراہٹ سجا کر بولے ”نئیں ، میں قتیل شفائی آں!“(نہیں ،میں قتیل شفائی ہوں)۔ بہت سال پہلے ایسا ”ملتا جلتا “ واقعہ میرے ساتھ بھی پیش آیا تھا، میں یونیورسٹی کی کسی تقریب میں مدعو تھا ، ایک خوبصورت سی لڑکی میرے پاس آئی اور بالکل اسی طرح آٹو گراف مانگتے ہوئے بولی کہ کیا آپ کالم نگار ہیں ، دل تو کیا کہ اپنا سر پیٹ لوں ، مگر پھر لڑکی کی شکل دیکھ کر ارادہ ملتوی کر دیا، میرے چہرے کے تاثرات بھانپ کر بولی کہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں اخبار نہیں پڑھتی ، میں اظہار الحق صاحب کا ہر کالم پڑھتی ہوں بلکہ ان کے کالم اخبار سے کاٹ کر اپنی ڈائری میں لگا لیتی ہوں اور پھر ان میں استعمال کیے گئے مشکل الفاظ اور شعروں کا مطلب سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ میرا ذخیرہ الفاظ بڑھ سکے ۔میں منیر نیازی کی طرح بذلہ سنج تو نہیں تھا کہ موقع کی مناسبت سے کوئی جملہ لڑھکا دیتا ،فقط اتنا کہا کہ بی بی اِس عمر میں اتنا تردد کرنے کی ضرورت نہیں ، اظہار صاحب پرانی نسل کے بابے ہیں ،وہ آپ کی سمجھ میں نہیں آئیں گے ،آپ نسبتاً نوجوان کالم نگاروں کو پڑھا کریں جو آسان اور سیدھی اردو میں لکھتے ہیں۔اِس پر وہ مہ جبیں خوشی سے چیخ کر بولی ”بالکل ٹھیک کہا آپ نے ، اسی لیے آئی لو وصی شاہ!“
اوپر بیان کیے گئے واقعے کی آڑ میں فدوی نے ایک ہی سانس میں اپنا اور اظہار الحق صاحب کا ذکرکیا ہے ،خدا میرا گناہ معاف کرے،مگر اللہ کو جان دینی ہے ،اظہار صاحب اور مجھ میں بہرحال کچھ باتیں مشترک ہیں ، مثلاً وہ کالم نگار ہیں ، میں بھی کالم گھسیٹ لیتا ہوں، وہ سول سرونٹ رہے ، بندہ بھی اسی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے ،اور تیسر ی بات جس کا علم مجھے اُ ن کی نئی کتاب ”میری وفات “کے ذریعے ہوا جو انہوں نے اپنے دستخطوں کے ساتھ مجھے بھیجی ہے ، آنجناب کی لکھائی بھی بالکل میری جیسی ہے، بقول یوسفی ،جیسے کوئی کاکروچ سیاہی کی شیشی میں ڈبکی لگا نے کے بعد کاغذ پر لڑکھڑاتا ہوا چل رہا ہو۔اپنے جس کالم کے عنوان پر اظہار صاحب نے کتاب کا نام رکھا ہے ،وہ انہوں نے اپنی ”وفات “ پر لکھا ہے ،اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اظہار صاحب اِس کالم کو اپنے بہترین کالموں میں سے ایک سمجھتے ہیں،اور یقینا اِس بات میں کوئی شبہ بھی نہیں،مگر میری رائے میں ایک کالم ایسا ہے جو اظہار الحق کوامر کرنے کے لیے کافی ہے ، اِس کالم کا عنوان ہے ”اور
کوئی دوسرا اِس خواب کو دیکھے تو۔۔۔“
اظہار صاحب نے یہ کالم اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر لکھااور قلم توڑ دیا۔جس دن میں نے یہ کالم پڑھا تھا اُس دن میں نے اظہار صاحب کو فون کیا اور کہا کہ دنیا میں جو شخص بھی بیٹی کا با پ ہے اسے چاہیے کہ آپ کا کالم فریم کر وا کے اپنی بیٹی کے کمرے میں آویزاں کردے ، بیٹی سے محبت کا اِس سے بہترین اظہار ممکن ہی نہیں۔کتاب ملتے ہی میں نے سب سے پہلے یہ کالم نکالا اور کئی مرتبہ پڑھا ، پھر بھی تسلی نہیں ہوئی ،سو میں نے کالم کو scanکیا اور اپنی بیٹی کو بھیج دیا اور ساتھ ہی اُن سب دوستوں کو بھی جن کی بیٹیاں ہیں،ذرا ایک ٹکڑا ملاحظہ ہو”اِس کائنات میں جتنی خوش رنگ، جتنی شیریں اور جتنی دلکش نعمتیں ہیں، جیسے سخت پیاس میں ٹھنڈا پانی ، جیسے چلچلاتی دھوپ میں خنک سایہ،جیسے ہوا میں اڑتے رنگین بادل، جیسے بارش کے بعد ایک افق سے دوسرے افق تک چھائی ہوئی رنگوں کی پینگ۔فطرت کے ناقابل بیان دیدہ زیب مناظر جنہیں صرف دست قدرت ہی بنا سکتا ہے اور رشتے جو خون میں شامل ہوتے ہیں ، ان سب میں ماں کی شفقت کے بعد صرف بیٹی کا پیار ہے ،جس کا کوئی ثانی نہیں،جس کو بیان کرنے کے لیے ساری زبانوں کی ساری لغات ناکافی ہیں اور جس کا احساس صرف وہ نہیں کر سکتا جو اِس نعمت سے محروم ہے ۔
سفر سے واپسی پر پہلا گھر جس میں مقدس قدم پڑتے ،فاطمہ زہراؓ کا ہوتا۔نکلتے وقت آخری تشریف آوری وہاں ہوتی۔آتیں تو جہانوں کے سردار کھڑے ہو جاتے ۔“
اظہار الحق جیسی عمدہ نثر لکھتے ہیں ویسی نثر لکھنے والے اب بہت خال خال ہی ملتے ہیں ، جو نام میرے ذہن میں آرہے ہیں اُن میں سر فہرست استاذی عرفان صدیقی ہیں ، ایک ایک جملے میں گویا موتی پروتے چلے جاتے ہیں ،کوئی لفظ ایسا نہیں جو مشکل ہو اور کوئی جملہ ایسا نہیں جو تخلیقی نہ ہو،اسی طرح اپنے وجاہت مسعود ہیں ، خورشید ندیم ہیں ، اِن کے علاوہ اظہار صاحب کے ایک کالم نگاردوست بھی عمدہ نثر لکھتے ہیں مگر آسمان پر بیٹھ کر ،زمین پر تشریف لانا پسند نہیں فرماتے۔اِس کے برعکس اظہار صاحب سراپا عجز و محبت ہیں ، ملتے ہیں تو یوں گپ لگاتے ہیں جیسے اپنے ہم عمروں میں بیٹھے ہوں،میں اکثر اُن سے لبرٹی لے جاتا ہوں اور اُن کے سیاسی کالموں پر اختلافی نوٹ بھیجتا رہتا ہوں ، جواب میں مسکرا کر کہتے ہیں ، اچھا اگر آپ کہہ رہے ہیں تو پھر مجھے سوچنا پڑے گا ۔
اظہار صاحب کی شخصیت کا سب سے دلفریب پہلو اُ ن کی اپنے نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں سے محبت ہے، خاص طور سے اپنی نواسی زینب کو تو وہ تقریبات میں بھی ساتھ ہی لے جاتے ہیں۔ایک مرتبہ مجھے بتایا کہ جب زینب کے ماں باپ لاہور سے اسلام آباد آیا کرتے تھے تو میں گاڑی لے کر پہلے ہی چکری پہنچ جاتا کہ جلدی سے نواسی کو اپنے گھر لے جاؤ ں ۔اب ایسے نانا کے بغیر کوئی زینب بھلاکیسے رہ سکتی ہے!
اظہار الحق کالم نگاروں کی اُس فہرست میں شامل ہیں جن کا کالم میں صبح اٹھ کر ضرور پڑھتا ہوں، جس روز وہ سیاست پر نہیں لکھتے اُس روز اُن سے بہتر کالم شاید ہی کسی کا ہوتاہو، میری رائے میں اظہار صاحب کو سیاسی کالم کم اور سماجی موضوعات پر زیادہ لکھنا چاہیے ۔ اسی طرح اپنے کالموں میں وہ فارسی کے اشعار کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان کا مطلب بھی نہیں بتاتے ، اب اگر آپ نے پرانے وقتوں میں ایم اے عربی کر رکھا ہے او ر گلستان سعدی حفظ کی ہوئی ہے تو حضور اِس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے تمام قاری بھی ایسے ہی عالم فاضل ہیں ۔مگر مجھے یقین ہے کہ اظہار صاحب میری رائے پر بالکل کان نہیں دھریں گے کیونکہ اگر عوام پڑھے لکھے نہیں تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ اظہار صاحب اپنا معیار نیچے لے آئیں ۔
اظہار الحق کی نئی کتاب کی پشت پر اُن درس گاہوں کے نام درج ہیں جہاں سے آپ نے تعلیم حاصل کی جن میں سر فہرست ہے ”جد امجد “ اور ”والد گرامی “ ۔کیا کہنے ۔اب ایسے شاعر اور لکھاری کہاں سے ڈھونڈ کر لائیں ،اظہار صاحب کا تعلق اُس پرانی نسل سے ہے جس کے چند دانے ہی اب ہمارے درمیان رہ گئے ہیں ، اِن کی قدر کرنی چاہیے، اظہار صاحب نے تو اپنی وفات پر کالم لکھ مارا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اُن کی موت سے پیدا شدہ خلا پُر ہو جائے گا ،میرا یہ کہنا ہے کہ جب اِس نسل کے لوگ ہم میں نہیں رہیں گے تو یہ دھرتی کیسی بانجھ لگے گی !
( گردوپیش کے لئے ارسال کیا گیا کالم )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے سے حکومت کی اتھارٹی بحال نہیں ہوگی
Next Article کرپشن حقیقت، احتساب فسانہ۔۔مظہر عباس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.