رحیم یار خان : پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں جرگے نے کاروکاری کے الزام میں نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ خاندان نے تحفظ دینے کے لیے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ جیو نیوزکے مطابق سردار گڑھ میں وڈیروں نے مبینہ طور پر جرگہ کیا اور کاروکاری کا الزام ثابت کیے بغیر نوجوان پر 5 لاکھ روپے نقد، 2 بکریاں اور ایک بھینس کا جرمانہ عائد کیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی کے بعد جرگے نے نوجوان کو قتل کرنے کا حکم دے دیا۔ متاثرہ خاندان نے رکن پور تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

