Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نواز شریف کو کس نے فرار کرایا ؟ ..عمار غضنفر
اختصاریئے

نواز شریف کو کس نے فرار کرایا ؟ ..عمار غضنفر

ایڈیٹرنومبر 20, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sahrif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب نوازشریف کے صاف بچ نکلنے کے بعد احتساب کے عمل سے مایوس قوم کو یقین دلایا جائے گا کہ سیاسی نظام کی تبدیلی اشد ضروری ہے۔ اس کے لیے کام شروع ہو چکا ہے اور اس وقت باغی ہوں ایسے نظام کا- ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔ یقین مانیے جب تک قوم کا اجتماعی شعور اپنے لیے غلط اور صحیح کا فیصلہ کر کے تبدیلی لانے کا اہل نہیں ہوتا، اوپر سے تھوپا گیا کوئی نظام بھی مطلوبہ ثمرات مہیّا نہیں کر سکتا۔ اقوامِ عالم میں اسی پارلیمانی جمہوری نظام کو اپنا کر ترقی یافتہ بننے کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ ہمارا مسئلہ نظام کی تبدیلی سے زیادہ سوچ، فکر اور اپنے مجموعی روّیوں میں تبدیلی ہے۔ ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے پرتشدد قتل اور کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات ہماری معاشرتی تنزلی کے عکاس ہیں۔ کرپشن گھر کے ماحول سے سیکھی جاتی ہے اور کرپشن سے مال بنانے والوں کی اگلی نسلیں کرپشن کو برائی سمجھنے کی بصیرت سے عاری ہو جاتی ہیں۔ ایسے معاشرے میں جہاں ہر کوئی کسی نہ کسی سطح پر مال بنانے میں مصروف ہو، احتساب کے نعرے کا فقط سیاسی اہداف کے حصول کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ قوم کا با شعور ہونا بالادست طبقے کے مفادات کے خلاف ہے۔ اس لیے صرف مستقبل قریب ہی نہیں مستقبل بعید میں بھی کوئی مثبت تبدیلی قرین از قیاس ہے۔ اس لیے چاہے صدارتی نظام اپنایا جائے یا کوئی اور نظام، قوم کی حالت بد سے بدتر ہی ہو گی۔ ایک سیدھی سی بات ہے کہ سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کی منصوبہ بندی کرنے والا طبقہ اپنے مفادات کو ہی پیشِ نظر رکھے گا۔ عوام کے لیے وہی تبدیلی سود مند ہو سکتی ہے جس کی بنیاد عوام اپنے ہاتھوں سے اٹھائے۔ ہمارے ہاں ایسا تعلیمی نظام کبھی رائج ہونے ہی نہیں دیا گیا جو کہ طالب علموں کو سوچنے پر مائل کرے اور تعلیمی اداروں میں طلباء یونین جیسی مثبت سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے بعد نوجوان نسل زمانہء طالب علمی سے میّسر آنے والے سیاسی تربیت کے مواقع سے بھی محروم ہو گئی ہے۔ تبدیلی ہمیشہ درمیانے طبقے سے پھوٹتی ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام سرمایہ داروں کے لیے کام کرنے کی مشینیں پیدا کر رہا ہے اور ہمارا معاشی نظام متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیاتِ زندگی حاصل کرنے کی دوڑ میں الجھائے ہوئے ہے۔ پڑھے لکھے طبقے کو کتب بینی اور سوچنے اور سوال اٹھانے کی "علّت” سے دور کر کے مذہبی عناصر کو سونپ دیا گیا ہے۔ کمال تو یہ ہے کہ مذہب پسندی اس طبقے میں انفرادی کردار کی سطح پر کوئی مثبت تبدیلی لانے میں تو ناکام رہی ہے، ریاستی سرپرستی میں پھیلائی جانے والی مخصوص مذہبی تعلیمات نے انہیں حقیقت پسندانہ سوچ سے بھی دور کر دیا۔ ویسے اگر نواز شریف واقعی کسی سمجھوتے کے ذریعے ملک سے فرار ہوئے ہیں تو جن طاقتوں سے سمجھوتا کیا گیا ہے، صاف ظاہر ہے کہ وہی طاقتیں نظام کی تبدیلی کے ان نعروں کی پشت پر کھڑی ہیں۔ یعنی پہلے آپ ایک سزا یافتہ سیاسی لیڈر کے ملک سے فرار کی راہ ہموار کریں، اور پھر یہ ڈھنڈورا پیٹیں کہ یہ سیاسی نظام ہی اس سب کی جڑ ہے اور اس کو لپیٹ کر ایک متبادل نظام لایا جانا چاہیے۔ جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے!

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایبٹ آباد، اشوکا کے کتبے، اورشیلے کی نظم .. ماہ طلعت زاہدی
Next Article ”میں تمہیں بہت رلاﺅں گا“۔۔حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.