اسلام آباد: ایران نے لیاری کے گینگ کے عزیر بلوچ کی ان کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطے کے الزامات کو بدنام کرنے کی مہم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘حالیہ کچھ دنوں میں کچھ ملزمان کی سرگرمیوں کا ایرانی تنظیم سے تعلق کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں’ کو مسترد کیا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ سال عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے سندھ حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ‘غیر ملکی ایجنٹس (ایرانی انٹیلی جنس افسران) کو فوجی تنصیبات اور اعلیٰ حکام سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے باعث عزیز بلوچ جاسوسی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث پایا گیا جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی خلاف ورزی ہے’۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

