Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک تقریر سے کیا ہوتا ہے؟ گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
تجزیے

ایک تقریر سے کیا ہوتا ہے؟ گونج / ڈاکٹر عفان قیصر

ایڈیٹراکتوبر 6, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
afaan qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے کیا ہوگا؟ یہ وہ سوال تھا جس کا جواب ہر وہ پاکستانی ڈھونڈ رہا تھا، جو تاریخ نہیں جانتا تھا۔ بھارت میں نہرو کے بعد سے زیادہ طاقت ور شخصیت کرشنا مینن کی تھی۔ یہ وہ شخص ہے جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اقوام متحدہ میں سب سے لمبی تقریر کرنے کے حوالے سے درج ہے، یہ تقریر کرشنا مینن نے 23 جنوری 1957ءکو کی تھی اور یہ وہ تقریر تھی جس نے کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے بدل کر رکھ دیا تھا۔ یہ کل آٹھ گھنٹے پر مشتمل تھی، تقریر کے دوران کرشنا مینن بے ہوش ہوگئے تھے،انہیں ہسپتال لے جایا گیا،اس نے ہسپتا ل سے واپس آکر پھر اپنی تقریر مکمل کی، اور یہ دورانیہ ہسپتال کے بعد ایک گھنٹے کا تھا۔ اس کے بعد پوری دنیا میں کشمیر کے مسئلے پر ٹھنڈ پڑ گئی۔ وہ ریفرنڈم جسے ہوجانا چاہیے تھا، کہیں دفن ہوگیا اور کشمیر میں آنے والے سالوں میں جہاد کا آغاز ہوگیا۔



سی آئی اے کے سب سے زیادہ قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والے فیڈل کاسترو کی چار گھنٹے کی تقریر نے 1960ءمیں پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کی تقریر کو کوئی اور رنگ دینے کے لیے امریکی میڈیا نے اسے بدنام کر شروع کردیا کہ دنیا اسے سیریس ہی نہ لے۔فیڈل کاسترو کیوبا سے اپنے ساتھ مرغیاں لائے تھے، ان مرغیوں کو ان کی تقریر سے زیادہ کوریج دی گئی اور فیڈل کاسترو کو ہوٹل کے کمرے تک سے نکال دیا گیا کیونکہ وہ کمرے سے مرغیاں نکالنے کو تیار نہیں تھے۔ اس سب کے باوجود کیوبا میں فیڈل کاسترو کو بے پناہ مقبولیت ملی اور امریکی سی آئی اے اسے مروانے میں لگ گئی۔



ایسی ہی ایک تقریر کرنل قذافی کی تھی ،جس کے بعد اس کے ساتھ جو ہوا دنیا نے دیکھا۔ قذافی نے اس تقریر میں امریکہ اور سی آئی اے کی تمام عالمی سازشوں کے بے نقاب کیا اور جان ایف کنیڈی کے قتل تک کے راز افشاں کردیے۔ امریکی میڈیا اس تقریر سے زیادہ قذافی کے خیموں کو کوریج دینے لگا جو اس کو امریکہ میں کہیں لگانے نہیں دیے جارہے تھے اور بالآخر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک فارم ہاﺅس پر قذافی کو جگہ فراہم کی۔ اسی سال جون میں ایک انتہائی پر اسرار انکشاف ہوا ہے،جس میں ایسی ای میلز کا انکشاف کیا گیا ہے کہ جن میں قذافی کے قتل کی پلاننگ موجود تھی،قذافی کو نیٹو فورسز نے امریکی سی آئی اے کی مدد سے قتل اس لیے کیا کیونکہ وہ افریکہ میں سونے کے ذریعے کرنسی لانے کی تیاری میں تھا،جس سے فرانس ،امریکہ اور اس سے اتحادیوں کو بہت بڑانقصان پہنچ سکتا تھا۔



بھٹو کی کشمیر پر تقریر سب کو یاد ہے اور بھٹو کا انجام بھی۔ مجھ سے گزشتہ کالم کے بعد سے مسلسل اس تقریر کے اثرات پر سوال کیا جارہا تھا اور یہی ایک جملہ کہ ایک تقریر سے کیا فرق پڑتا ہے؟ میں نے اس بات پر تحقیق کی اور جو کچھ جانا وہ اوپر تحریر کی گئیں سطور سے بہت زیادہ تھا۔ تقریر اور تقریر کی جگہ یعنی پلیٹ فارم، دنیا کی تاریخ بدل دیتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو مینن کی تقریر کے بعد کشمیر کا مقدمہ خراب نہ ہوتا، مرغیوں کی کوریج کے باوجود سی آئی اے چار سو زائد بار کاسترو کو مروانے کی کوشش نہ کرتی، قذافی اور بھٹو کے ساتھ یہ سب نہ ہوتا۔ عمران خان نے یونائیٹڈ نیشن میں جو خطاب کیا ،وہ پچاس منٹ میں آنے والی دنیا کے لیے بہت کچھ چھوڑ گیا۔



گستاخانہ خاکوں پر کہے جملے ، ان لاکھوں مساجد کے لاﺅڈ سپیکروں کی مذمت سے کئی گنا زیادہ موثر ثابت ہوئے اور پوری دنیا کو سمجھ آگئی کہ ہمارا یہ عمل انتہا پسندی کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی بھی انہی پچاس منٹ میں کی گئی اور بھارت اور بھارتی میڈیا اتنے عرصے سے جو پاکستان پر دہشت گرد ملک کا لیبل لگا رہا تھا اور کشمیر میں آزادی کی لڑائی کو طالبان دہشت گردی سے ملانے میں لگا ہوا تھا،وہ سب اس تقریر نے ختم کردیا۔ تقریر کے دوران ہی کرفیو میں کئی کشمیری جوان سڑکوں پر آگئے، سات کشمیری جوان بھارتی فوج کی گولیوں کا شکار ہوگئے ادھر بھارتی میڈیا عمران خان کی تسبیح اور دیگر چیزوں کو کوریج دینے میں لگ گیا۔



ارناب گوسوامی جیسے راء اور آر ایس ایس کے پیدا کیے گئے اینکرز عمران خان کو متنازع بنانے میں لگ گئے اور کچھ چینلز تو عمران خان کی ماضی کی زندگی اور شادیوں کی بحث میں پڑ گئے، کچھ میں ریحام خان کو دعوت دی، مگر یہ سب مرغیوں کی کوریج جیسا ہی تھا، عمران خان نے فیڈل کاسترو کی طرح جو کرنا تھا وہ کر گیا اور اس نے کشمیر کاز کو نیا رنگ دے دیا ہے اور اس سے بھی زیادہ اس پرسے دہشت گردی کی چھاپ ختم کردی ہے۔ دنیا یہ جان گئی کہ دنیا کا سب سے لمبا کرفیو لگا کر کیا چھپایا جارہا ہے اور اب پوری دنیا کا میڈیا اس کرفیو کے اٹھنے کے بعد ہولناک کہانیوں کا منتظر ہوگیا جس کا اشارہ بھی عمران خان نے تقریر میں دے دیا۔



ایک سوال کا جواب میرا پاس خود بھی نہیں تھا کہ کیا اس تقریر سے اسلام کے بارے میں گوروں کی سوچ بدلے گی؟ اس کا جواب مجھے 28 اگست 1963 ءکو دو لاکھ افراد کے اجتماع کے سامنے لنکن میموریل پر لائیو ٹی وی سے مارٹن لوتھر کنگ کی مشہور زمانہ تقریر نے دے دیا۔I have a dream وہ تقریر ہے جس نے اس دنیا پر سیاہ فاموں کی زندگی بدل دی اور وہ اتنا بدلی کہ ایک سیاہ فام امریکہ کا صدر بن گیا۔1865ءمیں امریکہ نے غلامی پر پابندی لگائی تھی. لیکن 1963 ءکی مارٹن لوتھر کنگ کی تقریر تک امریکہ میں کالے نسلی تعصب کا شکار تھے. ان کے چرچ الگ تھے. ان کے سکول الگ تھے. ان کو کمتر نوکری ہی مل سکتی تھی. ان کی رہائشی کالونیاں الگ تھیں یہ بس ٹرین میں گورے کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تھے. اور اسی دور کے ہوٹلوں کے باہر لکھا ہوتا تھا ” آپ کتا لا سکتے ہیں کوئی کالا نہیں آسکتا” لنکن میموریل پر مارٹن لوتھر کنگ کی اس تقریر سے گوروں کی سوچ نہیں بدلی ، مگر اس سے سیاہ فام امریکیوں کی سوچ بدل گئی. انصاف پسند سفید فام لوگوں کو حوصلہ ملا. بے شک مارٹن لوتھر کنگ کو مار دیا گیا لیکن اس کی تقریر امر ہوگئی.



اسی سے حوصلہ لے کر آج امریکہ کے ہر شعبہ میں سیاہ فام سینہ تان کر سفید فام نسل کے ساتھ برابری کی بنیاد پر کھڑا ہے، اس کا خوف نکل گیا، کچھ تقریریں قوموں کی سوچ بدل دیتی ہیں. تقریروں سے کچھ نہیں ہوتا لیکن جب کسی قوم کی سوچ بدل جائے تواس سے بہت کچھ ہوتا ہے،دنیا کی تاریخ بدل جاتی ہے. عمران خان کی تقریر نے جہاں پوری دنیا کے مسلمانوں کو اسلام کا صحیح مطلب سمجھنے میں مدد دی ،وہیں موجودہ دور میں اس کے دفاع کی سمت بھی دی کہ عالمی دہشت گردی ختم کرنی ہے تو نا انصافی ختم کرنا ہوگی ،اس میں معروف ہالی وڈ کی فلم Death Wish کا حوالہ بھی معنی خیز تھا۔ اس تقریر نے اس بات پر بھی مہر ثبت کردی کہ جب کرفیو اٹھے گا کشمیری نوجوان پاکستان کے حق میں اٹھیں گے اور جب بھی کشمیر آزاد ہوگا،اس کی اکثریت پاکستان سے الحاق کرے گی ،اگر یہ الحاق جغرافیائی نہ بھی ہوا تو بھی کشمیر ایسی ریاست کا کام ضرور گے جو پاکستان کی بہترین دوست ہوگی۔ بھارت میں بسنے والے مسلمان جن کے لیے کوئی بھی آواز نہیں اٹھاتا ،ان پر ہونے والے مظالم بھی دنیا کے سامنے آگئے اور آر ایس ایس کا نام بھی پوری دنیا کو اسی تقریر سے معلوم ہوا۔ آنے والا بھارت ،جتنا بھی انتہا پسند ہوگا، اس کا چہرہ دنیا کو پہلے سے معلوم ہوگا اور ساتھ ہی اس نسل پرستی کا بھی علم ہوگا،جس نے اس انتہا پسندی کو جنم دیا۔



آخر میں ایٹمی جنگ پر عمران خان کی تکبیر دنیا کے لیے وارننگ تھی کہ کبھی بھی دنیا نے اگر اس خطے کو ہیروشیما یا ناگاساکی بنتے دیکھے تو آنے والی تاریخ اس تقریر کو یاد رکھے گی کہ خان پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر گیا تھا۔ اسلام پر خان کی تقریر امریکی سی آئی اے کو کس قدر متحرک کرے گی، اس کا جواب آنے والا وقت دے گا، مگر ایک گونج یہی کہتی ہے کہ مسلم امہ کی بدلتی سوچ کا نقطہ آغاز بننے والی یہ تقریر اور طیب اردگان اور معمر قذافی کا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا، کچھ بھی کر سکتا ہے۔ آنے والا وقت خان کے لیے عالمی سازشوں کے پس منظر میں مشکل ہوگا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کا آغاز انہی دھرنوں سے ہو،جس کا موجد خود خان ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو عمران خان فیڈل کاسترو کرنل قذافی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم: ’کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے‘
Next Article ٹھس تقریر ،عالمی تنہائی اور لیڈر ساز فیکٹری ۔۔ علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.