Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم: اکیلا باصلاحیت کپتان کیا کر سکتا ہے؟
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم: اکیلا باصلاحیت کپتان کیا کر سکتا ہے؟

ایڈیٹرستمبر 30, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بلاشبہ گزرا ہفتہ وزیرِ اعظم عمران خان کا سب سے مصروف بین الاقوامی ہفتہ تھا، روزانہ اوسطاً دس ملاقاتیں، انٹرویوز اور خطابات۔انھوں نے اپنی سفارتی ٹیم کو بھی ایڑیوں پر رکھا اور ایک سپورٹس مین والی توانائی برقرار رکھتے ہوئے لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ صرف ایک وکٹ کو نشانہ بناتے ہوئے مدلل گیند سے اچھی خاصی متاثر کن بولنگ کی۔



اگرچہ وکٹ تو نہیں اڑی مگر میڈن اوور نے مخالف بلے باز کو کشمیری پچ پر ایک رن بھی نہیں بنانے دیا اور وہ تیز رفتار گیند پر چوکا چھکا لگانے کے بجائے اِدھر اُدھر نکالتا رہا۔مگر یہ کوئی ٹی ٹونٹی، ون ڈے یا ایک ٹیسٹ نہیں بلکہ پوری سیریز کا معاملہ ہے۔



سیریز جیتنے کے لیے ایک مؤثر گیم پلان، سپنرز، فاسٹ بولرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بیٹنگ کا متوازن کومبینیشن، میرٹ پر سلیکشن، گراؤنڈ کے حالات دیکھتے ہوئے حکمتِ عملی میں بروقت تبدیلی، مخالف ٹیم کی کمزوری و طاقت پر نظر اور اس سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش، جیتنے کے ارادے ظاہر کرنے والی باڈی لینگویج، باقاعدہ نیٹ پریکٹس، مضرِ صحت عادات و اشیا سے پرہیز، کھلاڑیوں کے مورال اور ذہنی و جسمانی ضروریات کا مسلسل خیال، فیورٹ ازم سے چھٹکارا اور مشکل حالات میں بھی جیت کے عزم کو برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے۔



سیریز کیا میچ بھی نہیں جیتا جا سکتا اگر اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے بارش کی دعائیں مانگی جائیں، کھلاڑی دیر تلک جاگنے یا سونے، ہر اناپ شناپ کھانے پینے، یا سٹے بازوں اور حسیناؤں سے فون نمبرز کے تبادلے کو کوئی مسئلہ ہی نہ سمجھیں۔پھر میدان میں آدھے جاگتے آدھے سوتے اتریں تو ہر فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کی طرف دیکھیں، فیصلہ مرضی کا نہ ہو تو بلا زمین یا وکٹ پر مارتے بکبکاتے پویلین کی طرف روانہ ہو جائیں۔

ٹیسٹ میچ کیا ٹی ٹونٹی بھی نہیں جیتا جا سکتا اگر ٹیم کی فتح و شکست کا دار و مدار صرف ایک آدھ بولر یا ایک دو بلے بازوں پر ہو۔ چل گئے تو چل گئے نہ چلے تو ٹیم کو بھی ساتھ باندھ لے گئے۔کپتان بھلے کتنا ہی پروفیشنل، بے داغ پرفارمنس والا یا ہر حالت میں پرعزم ہو، اپنی انفرادی پرفارمنس کے باوجود کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا اگر ٹیم بھی صلاحیت، عزم اور پروفیشنل اِزم میں کپتان کے ہم پلہ نہ سہی اس کی آدھی بھی نہ ہو۔



ایک دو ریلو کٹے تو کسی بھی ٹیم میں کھپ جاتے ہیں اگر باقی آٹھ یا نو معیاری ہوں۔ مگر جہاں کیمپ ہی بہت سے سفارشیوں، ماٹھوں، پرچی بازوں اور بھائی بھتیجوں سے بھرا ہو، اس کیمپ میں سے میرٹ کے اصول پر بھی جو ٹیم سلیکٹ ہو گی وہ دنیا کے بہترین کپتان کی قیادت میں بھی کیا کر لے گی۔



لہٰذا اگر واقعی کشمیر سمیت کوئی بھی بین الاقوامی کپ جیتنے کی نیت ہے تو پھر ڈومیسٹک کرکٹ کو پسند ناپسند کی نحوست سے نکالنا ہو گا۔سلیکٹرز کو پروفیشنلز کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی جگہ خالی کرنی ہو گی۔ ٹیم منیجر اور بورڈ کو کپتان کو سنانی نہیں بلکہ اس کی سننی ہو گی۔چلتی سیریز میں یا سیریز سے ذرا پہلے کپتان بدلنے کی عادت ختم کرنی ہو گی۔ اسے مکمل تعاون فراہم کرنا ہو گا اور سب سے اہم یہ کہ پھر ایسی ٹیم کو ہار اور جیت کے نفسیاتی دباؤ سے آزاد کرنا ہو گا۔نیز کسی بھی میچ کے دوران کسی بھی غیر کھلاڑی کا، بھلے وہ کتنا ہی پھنے خان ہو، ڈریسنگ روم میں داخلہ بند کرنا پڑے گا اور میچ کے دوران کھلاڑیوں سے موبائل فون واپس لینے ہوں گے کیونکہ جدید موبائل فون میں سب سے خطرناک شے ’واٹس ایپ‘ ہے۔



کپتان کو میڈِن پرفارمنس کے بعد وطن واپسی مبارک ہو۔ مگر اب سیریز جیتنے کے لیے آگے کیا کرنا ہے؟ جذبات سے دھکا تو لگایا جا سکتا ہے البتہ ڈرائیونگ کے لیے عقل ہی کام آتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان مقبوضہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقسور گردیزی کی کمی کیوں محسوس ہوتی ہے ؟ کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article دنیا کا ملتان سٹیشن بیورو آفس میں تبدیل : 80 کارکن بے روزگار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.