Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ

ایڈیٹرستمبر 16, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر قوم میں ذرا سا سیاسی شعور ہوتا، معاشرتی رمق کی تھوڑی سی مقدار ہوتی، تاریخ کا ہلکا سا مطالعہ ہی ہوتا، حالات پر معمولی سی نگاہ بھی ہوتی، معاشیات کے علم کا ذرا سا احساس بھی ہوتا، بین الاقوامی تعلقات کے مضمون میں درک ہوتی اور اگر مذہب کی کتابوں اور سیاسی جماعتوں کے کردار کی ورق گردانی کی ہوتی تو آج ملک میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہوتا۔ نادرِ روزگار شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سیاست سے الگ ہونا ایک قومی اور بین الاقوامی المیہ ہے ۔ اس پر جتنا بھی ماتم کیا جائے کم ہے۔
آج موقع ہے کہ میں ببانگِ دہل کہہ ڈالوں تُف ہے ان پر جو اس جامع کمالات شخص کو پہچان نہ سکے۔ اس ملک کی سیاست، معیشت، معاشرت اور مذہب تمام شعبوں کی اصلاح کے لئے ان کے پاس سائنسی فارمولے تھے، انہیں موقع ملتا تو وہ اس ملک کو جنت نظیر بنا دیتے، اقوام عالم میں اس کی پہچان کرا دیتے، اپنے بے پناہ علم اور بے پایاں بصیرت سے وہ اس ملک میں ایسا انقلاب لے آتے کہ نگاہیں خیرہ ہو جاتیں، افسوس کہ ہم نے یہ موقع ضائع کر دیا اور وہ سیاست سے ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اب اس قوم کا مستقبل یقینی طور پر تاریک نظر آ رہا ہے۔


ہمارے ہر طرف آج جو گہرے اندھیرے چھائے ہیں، یہ ہمیشہ سے ایسے نہ تھے، دو تین بار ایسے مواقع آئے جب یہ اندھیرے چھٹنے کو تھے۔ ایک بار 2002ء میں جب لاہور کے غیور عوام نے شیخ الاسلام کو براہِ راست منتخب کر کے پارلیمان میں بھیجا، اگر ہماری قسمت میں کچھ اچھا لکھا ہوتا تو اس وقت ہم ظفر اللہ جمالی اور شوکت عزیز جیسے لوگوں کو آگے لانے کے بجائے ڈاکٹر طاہر القادری کو موقع دیتے مگر شومئی قسمت آمر جنرل پرویز مشرف لوگوں کو پہچاننے کا ملکہ نہیں رکھتے تھے۔ جنرل مشرف کی اس فاش غلطی نے ہمیں یہ دن دکھایا ہے کہ آج اس ملک کے سب سے ٹیلنٹڈ شخص کو سیاست سے ریٹائر ہونا پڑا ہے اور وہ بھی کسی عہدے پر آ کر ملک کی خدمت کئے بغیر۔ جنرل مشرف سے رہتی دنیا تک ان کی اس غلطی پر پوچھ گچھ ہوتی رہے گی اور اُس دنیا میں بھی انہیں لازماً اس حوالے سے سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔
ایسا ہی شاندار موقع دوسری بار 2018ء کے انتخابات کے بعد آیا، عمران خان وزیراعظم بنے تو انہیں چاہئے تھا کہ اپنے سیاسی کزن ڈاکٹر طاہر القادری کو بلا کر صدرِ پاکستان بنا دیتے۔ خان صاحب کے دھرنے میں جس طرح ڈاکٹر طاہر القادری ثابت قدم رہے تھے اس کا کم از کم تقاضا یہ تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے تجربے، علم اور فلسفے سے فائدہ اٹھایا جاتا مگر افسوس کہ اس قوم کی قسمت میں یاوری نہیں لکھی تھی وگرنہ آج عمران خان کی حکومت نہ معاشی جھمیلوں میں گرفتار ہوتی اور نہ اس کو گورننس کا مسئلہ درپیش ہوتا۔ قبلہ ڈاکٹر صاحب معاشی مسائل کے حل پر کئی کتب کے مصنف ہیں، وہ چٹکی بجانے سے بھی کم عرصے میں ان گمبھیر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں اور جہاں تک گورننس کا تعلق ہے تو اس کا بہترین ماڈل تو وہ بنا کر دکھا چکے ہیں، جس طرح دنیا میں منہاج القرآن کا نیٹ ورک ہے اگر اسی کی نقل میں گورننس ماڈل بن جائے تو پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔ صد افسوس کہ یہ موقع بھی ضائع کر دیا گیا۔


ایک تیسرے موقع کا ذکر نہ کرنا بھی تاریخی بددیانتی ہو گی۔ یہ وہ لمحہ تھا کہ جب صرف ایک دروازہ کھل جاتا تو پاکستان کے لئے خوش قسمتی کے دروازے کھل جاتے۔ یہ ذکر ہے اس تاریخی فروگزاشت کا، کہ جب نعمتِ غیر مترقبہ ہم پر اتر سکتی تھی مگر ہم نے وہ موقع بھی ضائع کر دیا۔ دھرنے عروج پر تھے، جنرل راحیل شریف نے عمران خان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کو مذاکرات کے لئے بلایا۔ کاش جب ڈاکٹر طاہر القادری اور جنرل راحیل شریف کی کئی گھنٹوں طویل ملاقات ہو رہی تھی عین اسی وقت اقتدار کا دروازہ کھول دیا جاتا اور آج ہم ویرانے میں بھٹک نہ رہے ہوتے، پاکستان آج اپنی منزل کی طرف تیزی سے رواں دواں ہوتا۔


نقصان سراسر ہمارا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری تو ہمہ جہت ہیں وہ دینی خدمات پر توجہ دے لیں گے، مذہبی سرگرمیاں بڑھا لیں گے، تفسیر و ترجمہ اور تنظیم پر وقت صرف کر لیں گے مگر ہمارا کیا بنے گا، ہمارے پاس سیاست میں ایک ہی عبقری شخصیت تھی ہم اچانک اس سے محروم ہو گئے، اب یہ خلا صدیوں پورا نہ ہو سکے گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری تو اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو کر ہلکے پھلکے ہو گئے ہیں لیکن اب قوم کا وزن اٹھانے والا کون باقی بچا ہے؟ کوئی ایک بھی اُن جیسا نہیں۔ آج وہ ملک کے لیڈر ہوتے، صدر ہوتے یا وزیراعظم ہوتے تو کشمیر کے مسئلے پر ایسا زورِ خطابت دکھاتے، اپنے دلائل سے دنیا بھر کو قائل کرتے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بے حد فائدہ پہنچتا۔ دہشت گردی کے خلاف ان کا موقف اتنا زوردار تھا کہ سی این این کو بھی انہیں کوریج دینا پڑی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کو موقع ملتا تو وہ صنفی امتیاز کا مسئلہ بھی حل کر چکے ہوتے، ان کے اداروں میں مرد اور عورت شانہ بشانہ کام کرتے ہیں، وہاں خواتین بھی اتنی ہی متحرک ہیں جتنے مرد۔ شعبہ تعلیم کو تو وہ ایک ہی لمحے میں ٹھیک کر سکتے تھے کہ وہ خود ہزاروں اسکول، درجنوں کالجز اور یونیورسٹی خود چلاتے رہے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو اور نوابزادہ نصر اللہ خان جیسے بڑے زعماء نے اپنے اتحاد، پاکستان عوامی اتحاد کا انہیں صدر بنا دیا تھا، گویا وہ پاکستان کی سیاست کے متفقہ لیڈر کا درجہ بھی ایک دہائی پہلے ہی حاصل کر چکے تھے۔ انہیں اقتدار میں نہ لانے سے ان کا تو کوئی نقصان نہیں ہوا، نقصان ملک و ملت کا بلکہ عالم اسلام ہوا ہے۔ ہم انقلاب کے دہانے پر تھے کہ ہمیں یہ بری خبر ملی ہے۔ اے لوگو! اب ہی جاگ جاؤ، ڈاکٹر طاہر القادری کے مقام و مرتبے کو پہچانو، جوق در جوق ان کے گھر جمع ہو کر ان کو مناؤ اور سیدھا انہیں اقتدار سونپو کہ ملک کے حالات بدلیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طاہر القادری پرویز مشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو ماہ والا وعدہ۔۔خالد مسعودخان
Next Article مذاق۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.