Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سودخوری اور رزقِ حلال۔۔ڈاکٹڑاختر شمار
لکھاری

سودخوری اور رزقِ حلال۔۔ڈاکٹڑاختر شمار

ایڈیٹرستمبر 4, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس روز دربار پر سائیں جی کے پاس میرے سوا کوئی نہ تھا۔ بابا مہر گھاس کے لیے جاچکا تھا۔ چائے کی دیگچی کے نیچے آگ جل رہی تھی:
تھوڑی دیر میں انور ایک شخص کے ساتھ آگیا، سلام دعا کے بعد اس نے بابا جی سے ہمراہ آنے والے شخص کا تعارف کرایا : یہ اپنے چودھری صاحب فیصل آباد سے تشریف لائے ہیں۔ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی، دعا کے لیے آئے ہیں۔
آپ نے چودھری کو سر سے پاؤں تک دیکھا، اسی اثناءمیں چائے تیار ہوگئی، چودھری صاحب کو بھی پیش کی گئی مگر چودھری نے چائے پینے سے صاف انکار کردیا۔ اور قدرے ”ترلے کے انداز میں بولا :
سوائے ابلے ہوئے چاولوں کے دنیا کی اور کوئی نعمت حلق سے نہیں اتار سکتا۔ کچھ ہضم نہیں ہوتا بلکہ روٹی تو ایک مدت سے چھوٹ گئی ہے، شروع شروع میں روٹی کھانے کی کوشش کی مگر لقمہ اندر جاتے ہی درد سے تڑپنے لگتا معدے میں شدید تکلیف کے خوف سے روٹی سے ہاتھ کھینچ لیا۔ ڈاکٹروں نے منع کردیا ہے۔ اب تو برسوں میرا معدہ ابلے ہوئے چاولوں کا عادی ہو چکا ہے۔ “
یہ باتیں جاری تھیں کہ کوئی عقیدت مند بریانی اور زردہ لے کر آگیا۔


آپ انور سے مخاطب ہوئے : انور یہ بریانی زردہ اور مٹھائی بھی اٹھاؤ اور وہ سامنے دھوپ میں اینٹوں کا کام کرنے والوں کے پاس لے جاؤ۔ چودھری صاحب کو بھی ہمراہ لے جاؤ۔ کہنا :” چودھری صاحب آپ لوگوں سے کھانا تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ پھر ان کا دوپہر کا کھانا لے آنا اور یہ ساری خوراک انہیں دے آنا۔
حکم کی تعمیل کی گئی انور چودھری کو لے کر قریبی کھیتوں میں اینٹیں بنانے والوں کی طرف چل دیا۔ شدید گرمی کا موسم تھا، سخت اور بدن میں جیسے نیزوں کی طرح گڑھنے والی دھوپ میں ، ایک عورت مرد اور دوبچے مٹی گوندکر اینٹیں بنارہے تھے انور نے وہاں جاتے ہی بریانی زردہ اور مٹھائی ان کے سپرد کی اور کہا :” چودھری صاحب کھانا تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ یہ بات سن کردم بخود رہ گئے۔ جب انور نے تفصیل بیان کی تو وہ راضی ہو گئے، عمررسیدہ تپھیرے نے کہا :” وہ سامنے درخت کی شاخوں کے ساتھ ایک ” شاپر پوٹلی “ جھول رہی ہے۔ اسے کھول لیں ہمارا دوپہر کا کھانا ہے۔ انور نے شاخوں سے جھولتا ہوا شاپر کھول لیا اور چودھری کو ساتھ لے کر پھر دربار پر آگیا۔
سائیں جی کے سامنے شاپر کھولا گیا۔ اس میں سے چھوٹی سی سالن کی کٹوری میں دال کے علاوہ ایک رومال میں چند سوکھی روٹیاں بندھی تھیں۔ سائیں جی نے روٹی کا چوتھائی حصہ توڑ کر چودھری کے سامنے رکھ دیا اور کہا : چودھری صاحب دال کے ساتھ کھاؤ۔ چودھری کانوں کو ہاتھ لگانے لگا : تو بہ توبہ سرکار یہ کھاتے ہی میرا درد سے براحال ہو جائے گا اور پھر یہاں ایک پل ٹھہرنا بھی دشوار ہوگا۔ آپ نے فرمایا ۔ لقمہ توڑ کر منہ میں ڈالیں اگر درد ہوا تو ہم ذمہ دارہوں گے۔ یہ روٹی مشقت کرنے والوں کی ہے“…. کھاؤ ۔
ڈرتے ڈرتے چودھری نے ایک چھوٹا سا نوالہ منہ میں ڈال لیا اور دھیرے دھیرے کھانے لگا، یکے بعد دیگرے اس نے روٹی کا چوتھائی حصہ دال کے ساتھ کھا لیا۔ اوپر سے گھڑے کا ٹھنڈا پانی پیا۔ اب وہ اپنے تئیں انتظار کرنے لگا کہ ابھی درد شروع ہوتا ہے مگر اسے کوئی تکلیف نہ ہوئی کچھ دیر میں قہوہ تیار ہوگیا، قہوہ بھی اسے سخت منع تھا مگر وہ خوشی سے پی گیا۔ اب تو اس کے چہرے پر کھلتی رنگت دیدنی تھی۔ وہ اندر ہی اندر سے خوش ہورہا تھا کہ مہینوں بعد اس نے روٹی کھائی ہے اور وہ بھی بغیر تکلیف کے۔
شام تک وہ دربار پر رہا اور بڑے سکون اور غور سے سائیں جی کی باتیں سنتا رہا۔


آپ نے فرمایا : ” جو روٹی آپ نے کھائی ہے وہ سخت محنت اور مشقت کرنے والوں کا رزق تھا۔ اس میں ان کے خون پسینے کی محنت شامل تھی۔ اسے رزق حلال کہا جاتا ہے۔ رزق حلال تکلیف کا باعث نہیں بن سکتا ۔ آج سے رزق حلال کھانے کی کوشش کرو اور ہاں سود کھانے والوں کا رزق ”عذاب“ ہوتا ہے ۔ جاؤ اپنے روزو شب پر غورکرو۔ سادہ روٹی دال چٹنی سے کھاؤ ساری عمر تکلیف ہوئی تو ہمیں بتانا ۔ مگر یہ عمر بھر کا پرہیز ہے۔“
چودھری پھٹ پڑا اس کی آنکھیں بھیگ چکی تھیں…. رُندھی ہوئی آواز میں بولا:
” سرکار جی ! واقعتاً میں سود پر رقم دیتا ہوں۔ اس طرح کئی کاشتکاروں کی زمینیں بھی ہتھیا چکا ہوں لیکن آج سے آپ کے روبرو توبہ اور وعدہ کرتا ہوں کہ ”ازالہ “ کروں گا اور آپ کے حکم کی تعمیل ہوگی۔ کئی ماہ بعد انور سے ملاقات ہوئی تو تجسس سے میں نے فیصل آباد کے چودھری کے بارے میں دریافت کیا تو پتہ چلا کہ چودھری نے قبضہ کی ہوئی تمام زمینیں کاشتکاروں کو واپس کردیں، سود پر رقم دینے سے ثابت ہوگیا وہ خود اپنے کھیتوں کی گندم کی روٹی چٹنی سے کھاتا ہے، اس نے سود کے پیسے سے اکٹھی کی ہوئی دولت اور جائیداد لوگوں میں تقسیم کردی ہے۔
مجھے یاد ہے سائیں جی نے سود کے بارے میں فرمایا تھا :
”سود کھانا ….پاخانہ کھانے کے برابر ہے“
(بشکریہ:روزنامہ نئی بات)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشمیر کہانی …(21)۔۔رؤف کلاسرا
Next Article کریمنل انٹلیکچوئلز۔۔خاورنعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.