Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’میں گلیاں دا روڑا کوڑا‘‘۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

’’میں گلیاں دا روڑا کوڑا‘‘۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ

ایڈیٹراگست 30, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
suhail warraich joins dunya news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خطہ پنجاب و کشمیر کے صوفی شاعر میاں محمد بخشؒ نے اپنی انکساری اور خاکساری کے اظہار کے لئے کیا خوب کہا تھا ’’میں گلیاں دا روڑا کوڑا‘‘۔ ان کے ایک مداح اور ادنیٰ طالبعلم کی حیثیت سے میں بھی ہر ایک کو اپنے سے زیادہ باعلم، باخبر اور عقلمند جانتا ہوں۔ کبھی کبھار سیاسی رائے یا تجویز دینے پر اپنے اور بیگانے گالیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ نکتہ رس بدنیتی کا الزام لگا دیتے ہیں، ان سب کے لئے فقیر یہی دعا کرتا ہے، سب کا بھلا سب کی خیر۔ گالیاں اور طعنے دینے والوں کی بھی خیر۔ ہم تو ہیں ہی روڑا کوڑا۔
خبر یہ ہے کہ حسین نواز شریف واپس نہیں آرہے کہ ان کے والد نواز شریف نے انہیں روک دیا ہے۔ حسین نواز نے والد سے پاکستان آنے کی اجازت چاہی تو میاں نواز شریف نے انہیں جوابی پیغام دیا کہ تمہارے واپس آنے سے والد اور بہن کے دکھ میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔ تمہارے آنے سے قانونی دفاع کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کون رکھے گا؟ یہ بھی کہا کہ تم جیل چلے گئے تو لاہور، لندن اور جدہ کے گھروں کے اخراجات اور معاملات کون دیکھے گا؟ تم قید ہو گئے تو دادی کے علاج کا انتظام کون کرے گا؟ حسین نواز شریف نے تین روز پہلے لندن میں ہونے والی ملاقات میں یہ ساری تفصیلات مجھے بتائیں۔ یاد رہے کہ ایک دو ماہ پہلے میری جدہ میں بھی حسین نواز شریف سے ان کے بیٹوں کی موجودگی میں تفصیلی ملاقات ہوئی تھی جس میں مَیں نے انہیں پاکستان آنے کو کہا تھا اور اس معاملے میں وہی دلائل دئیے تھے جو میں نے اپنے کالم ’’حسین نواز واپس آؤ‘‘ میں لکھے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے میاں نواز شریف سے واپس آنے کی اجازت چاہی جو انہیں نہیں ملی، اس لئے اب وہ بیرونِ ملک بیٹھ کر ہی اپنے خاندان کی قانونی و اخلاقی امداد جاری رکھیں گے۔ فقیر کی رائے اب بھی وہی ہے، باقی فیصلے تو انہوں نے اور ان کے خاندان نے کرنا ہیں، وہی بہتر جانتے ہیں۔ روڑا کوڑا کچھ کہہ بھی دے تو ان کے خیر اندیش معاف فرمائیں، جو کچھ لکھا جاتا ہے وہ ہوا میں نہیں ہوتا، اس کے پیچھے بھی کئی کہانیاں ہوتی ہیں جو وقت آنے پر سامنے آتی ہیں۔


دو ہفتوں بعد وطن واپس لوٹا ہوں تو کشمیر کی وجہ سے فضا مغموم ہے، یورپ اور بالخصوص برطانیہ میں آباد پاکستانی، مقبوضہ کشمیر کے بھارت میں انضمام اور پھر کشمیر میں کرفیو اور بدترین حالات پر بہت دل گرفتہ ہیں۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ ہوا۔ مانچسٹر کے جلسے میں شیخ رشید اور بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ مجھے بھی شامل ہونے کا موقع ملا۔ ہر جگہ سوگ، احتجاج اور ردعمل موجود ہے، اصل بات مگر یہ ہے کہ کشمیر پر اب راہِ عمل کیا ہے اور وہ کون طے کرے گا؟
شریف خاندان کے غیر سیاسی ستارے سلمان شہباز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملا، وہ پاکستان کے سیاسی تنفس سے مکمل طور پر اَن ٹچ ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کو غلط ثابت کر دیں گے کیونکہ قانونی طور پر ان کے خلاف کچھ بھی بنایا نہیں جا سکا۔ ان کا اندازہ یہ تھا کہ عمران حکومت معیشت کو سنبھال نہیں سکے گی اور بالآخر خود مسائل کے گرداب میں الجھ کر رہ جائے گی۔
دورۂ برطانیہ ہی کے دوران شیخ رشید احمد اور عمران خان کے ذاتی دوست انیل مسرت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ شیخ رشید احمد بڑے پُرامید ہیں کہ اگلے سال سے ملک کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ انیل مسرت معاشی اشاریوں اور عالمی منڈی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ معیشت کے بارے میں فکرمندی کا اظہار تو کرتے رہے لیکن ان کا تجزیہ یہ تھا کہ حالات میں جلد ہی تبدیلی آئے گی۔


کالم کا آغاز روڑے کوڑے سے ہوا تھا، ایسا لگ رہا ہے کہ روڑے کوڑے کی سنی نہیں جا رہی، مہنگائی کا کوئی توڑ سامنے نہیں آیا۔ معیشت کی بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی، نوکر شاہی کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور ان کا حل کرنے والا کوئی نہیں۔ کوئی مانے نہ مانے، سنے نہ سنے، کامیاب اصولِ حکمرانی یہی ہے کہ جس ملک کے عوام معاشی طور پر خوشحال ہوں، وہی حکمران کامیاب ہے۔ اگر عوام معاشی طور پر تنگ ہوں تو پھر وہ حکمران ناکام ہے۔ عام عوام وہ روڑے کوڑے ہیں جو بظاہر حکمرانوں کی ٹھوکر پر ہوتے ہیں لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب یہی روڑے کوڑے طوفان بن جاتے ہیں، یہی ریزے پہاڑ بن کر ڈٹ جاتے ہیں۔
عمران خان اور ان کی حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا، اب ان کا ڈیلیوری کا وقت ہے، اب انہیں کچھ کر کے دکھانا ہے۔ ان کی معاشی، تعلیمی، صحت اور معاشرتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا چاہئیں۔ روڑے کوڑوں نے ان سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اب ان میں سے کچھ پوری کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ پہلے عمران کی غلطیاں ان کے سحر، دل کشی اور مقبولیت کے مضبوط ہیولے میں جذب ہو جاتی تھیں مگر اب ان کی ہر ایک غلطی سے دھواں اٹھے گا اور اس دھویں کے اثرات ان پر پڑیں گے۔ ان کے لئے میک اور بریک کا وقت آگیا ہے، ان کی حکومت نے کامیاب ہونا ہے یا ناکام، اس کا فیصلہ دسمبر تک ہو جائے گا۔ اگر معاشی اشاریے درست نہ ہوئے، روڑے کوڑے کی حالت نہ بدلی، عوام کے آنسو نہ پونچھے گئے تو پھر زوال کا سفر شروع ہوگا۔ ایسے میں ایک ہی صفحے پر ہونے والے دوست بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، مشورہ یہی ہے کہ روڑوں کوڑوں کی آہوں کو سنا جائے اور دن رات لگا کر معیشت کا پہیہ چلایا جائے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان سکھر موٹر وے یکم اکتوبر کو ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی
Next Article روٹی تو بہرطور کما کھائے مچھندر!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.