Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نشانیاں تاریخ تھیں ،مٹادی گئیں۔۔کشور ناہید
لکھاری

نشانیاں تاریخ تھیں ،مٹادی گئیں۔۔کشور ناہید

ایڈیٹراگست 1, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب افتخار ممدوٹ کا گھر توڑا جا رہا تھا۔ میں حبیب اللہ روڈ پر دفتر جاتے ہوئے دیکھتی، قائد اعظم پیپرز صفحہ در صفحہ مٹی میں لپٹے سڑک کنارے پڑے ہوئے تھے۔ میں نے سرکار کے آگے بہت منتیں کیں مگر کون سنے فریاد ہماری۔ سب کچھ ردی کے بھاؤ بک گیا۔
ہمیں خبر ہی نہیں کہ قائداعظم کے بعد، لیاقت علی خان کا کوئی اپنا گھر تھا۔ البتہ جی ایم سید جنہوں نے پاکستان کی قرارداد سے پہلے سندھ اسمبلی سے پاکستان کیلئے قرارداد پاس کروائی تھی۔ جہاں پہلے تحریک پاکستان کیلئے اور پھر جئے سندھ کیلئے سیاسی کام شب و روز ہوتا رہا۔ وہ جس کا نام حیدر منزل تھا وہ ان کے پوتے نے کسی بلڈر کے ہاتھ فروخت کر دی۔ خالدہ حسین اور شبنم کے گھر مرتے ہی فروخت ہو گئے۔
اس طرح حیدر بخش جتوئی کا گھر بھی بے نشان ہو گیا۔ فیض صاحب کے گھر کی جگہ نئے گھر بن گئے ایک نئی جگہ کا نام فیض گھر رکھ دیا گیا۔
منشا یاد کا گھر بیٹوں میں تقسیم ہوا۔ بلڈر کے ہاتھوں میں گیا۔ احمد فراز کا گھر یوں تو ایک گھر جس میں ریحانہ رہتی ہیں، سلامت ہے۔ مگر دوسرا گھر بھی ریت ہو گیا۔ اس طرح قاسمی صاحب، قتیل صاحب، منٹو، مشفق خواجہ، میرا جی، انور سجاد، مظفر علی سید، ان سب گھروں کی اب کوئی نشانی نہیں۔ جن کے بچے ان کے گھر میں رہ رہے ہیں۔ جیسے یوسفی صاحب، ہاجرہ مسرور اور عالی صاحب کے گھر ابھی بطور نشانی موجود ہیں۔
اس طرح ہم یاد کریں تو رسالہ ہمایوں نکلتا تھا۔ ادبی دنیا نکلتا تھا، ہفت روزہ قندیل، چٹان اور استقلال نکلتا تھا۔ پھر انگریزی کا ’’مرر، شی‘‘ اور پاکستان کا سب سے قدیم ’’ہیرالڈ‘‘ نکلتا تھا۔
اب اس کے بند ہونے کا تازیانہ بھی پڑ چکا ہے۔ پہلے ’’افکار‘‘ صہبا لکھنوی کی ہمت سے نکلتا تھا۔ اوراق وزیر آغا کی بدولت اور فنون تو تھا ہی قاسمی صاحب کے نام سے، جسے ناہید قاسمی نے زندہ کرنے کی کوششیں کیں۔ اس طرح ادب لطیف اور سویرا کو ناصر زیدی اور ریاض احمد نے اپنی پرانی تاریخ کے ساتھ یاد رکھنے کی کوشش کی۔ مگر عمر اور سرمایہ دونوں ساتھ نہ دے سکے کہ صدیقہ بیگم دمے کے باعث سانس کو سنبھالتی رہی ہے۔ البتہ شاہد علی خاں ’’الحمرا‘‘ کو اور منظور بیاضی کو بہت حد تک سنبھالے ہوئے ہیں۔ گلزار صاحب چہار سو اور منصور عاقل صاحب الاقربا کو سنجیدگی اور محنت سے ہم تک پہنچاتے رہے ہیں۔ اس طرح اُردو ڈائجسٹ اپنی نوع کا منفرد پرچہ ہے۔ مگر عجیب و غریب ڈائجسٹوں کی بھرمار ہے۔ فیشن میگزین بھی نکلتے اور بند ہوتے رہے ہیں جیسے انگریزی کا ریڈر ڈائجسٹ اپنی تاریخ رکھتا ہے، وہ بھی تھک گیا۔ ماہِ نو تو سرکاری پرچہ ہے۔ اس پر بات کرنی ایسے بیکار ہےجیسے پی ٹی وی پر۔
البتہ آج کل نیٹ پر کچھ اہم پرچے نکل رہے ہیں۔ وجاہت مسعود نے ’’ہم سب ‘‘ نکالا ہے۔ نیٹ پر ہی پڑھا جا سکتا ہے۔ رضا رومی نے ’’نئی دنیا‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ کچھ سہ ماہی اور کچھ شش ماہی پرچے کل پرزے نکال تو رہے ہیں۔ البتہ معیار کی تلاش مایوس کر دیتی ہے۔ کھانا پکانے میں ’’ہم‘‘ والوں کا پرچہ پچاس ہزار میں فروخت ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ کچھ بچوں کے پرچے اور جاسوسی ڈائجسٹ، ٹرین میں سفر کرنے والوں کے ہاتھوں خوب فروخت ہوتے ہیں۔
اخبار ہر شہر سے بے تحاشہ نکلتے ہیں۔ بڑے شہروں والے بڑے اخبار بھی بے جان ہو گئے ہیں۔ رات نو بجے کی خبریں اُردو اور انگریزی کے اخباروں کے ایک چوتھائی حصے میں اور تین چوتھائی میں اشتہارات میرے جیسے جن کی عمر اخبار پڑھنے میں گزری ہے وہ طوعاً و کرھاً ہزاروں خرچ کر کے اخبار خریدتے، دس منٹ بعد ردی میں ڈال دیتے ہیں۔ چھوٹے شہروں کے اخبار، وہیں کے تحصیلدار اور ڈی سی او ان کی بیگمات کی خبروں اور تصاویر سے مزّین ہوتے ہیں۔ خبروں اور واقعات کا بےلاگ تبصرہ ناممکن کہ حکومت میں برداشت کا مادہ نہیں ہے اور پھر اوپر سے بقول حامد میر، حکم نامے آجاتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان تو خیر سے اپنی بے نام قبر میں چھپ گیا ہے۔ جتنے ایف۔ایم ریڈیو ہیں۔ وہ اپنے علاقے کے حکیموں کے نسخے، رشتوں کے استخارے اور پیروں، مریدوں کی کرامات سے پیٹ بھرتے ہیں۔ خبریں یا تو قتل نامہ ہوتی ہیں یا پھر ڈاکو نامہ یہ جو 46فیصد نئی نسل ہے۔ اس کو ٹھکانے لگانے اور سکھانے کا کوئی پروگرام نظر نہیں آتا۔ پھر پاکستان میں پھیلے ہوئے امراض کے فوری علاج کے بندوبست کی کوئی راہ سجھائی نہیں جاتی۔ صرف بچے کم پیدا کرو کہہ دینے سے تو آبادی کم نہ ہو گی۔ جیسے صرف یوریا دینے سے فصل اچھی نہیں آئے گی ۔
پہلے کالجوں کے میگزین نکلتے تھے۔ ریڈیو اور ٹی وی پر بھی انہی ناموں کے پروگراموں میں نوجوان نسل حصہ لیتی تھی۔ اب صرف کسوٹی کی طرح کے پروگرام ہیں یعنی رٹا لگالو، عقل استعمال کرنے کے لئے برنٹ رسل اور ڈاکٹر سلام کہاں سے آئیں گے۔
پہلے صفحے سے آخری صفحے تک تمام ذمہ داری شفقت محمود کی ہے پرانے دوست ایسے غائب ہیں کہ ابھی انہیں اکیڈمی آف لیٹرز یادنہیں،ادیبوں، خاص کر بیمار ادیبوں کا براحال کس کو بتائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیوں نہ محفوظ ہوا قیمتی پانی ہم سے۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article کلین شیو مولوی۔۔قلم لمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.