Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہدائے شکاگو کی یاد میں مشاعرہ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

شہدائے شکاگو کی یاد میں مشاعرہ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹرمئی 2, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کل یکم مئی کو پاک ٹی ہاؤس میں انجمن ترقی پسند مصنفین نے شہدائے شکاگو کی یاد میں اور محنت کشوں سے یکجہتی کے لیے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا. اس مشاعرے کے منتظم معروف شاعر اور سوشلسٹ انقلابی جناب عابد حسین عابد تھے. مجھے بھی اس خوبصورت اور بامقصد محفل میں شعر پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا.
4 مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کش مزدوری کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کرنے کے مطالبے کے ساتھ اکٹھے ہوئے. یہ اجتماع انتہائی پر امن تھا اور مزدور رہنما تقاریر کر رہے تھے. اسی دوران سرمایہ داروں کے کسی ایجنٹ نے ایک پٹاخہ پولیس کی جانب پھینکا. اس کے جواب میں پولیس نے جلسے کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی. اس کے نتیجے میں سینکڑوں مزدور مارے گئے جن کی درست تعداد کا علم کسی کو نہیں ہے. اس قتل عام کے بعد عوام نے شہداء کے خون آلودہ کپڑوں کو جھنڈے بنا کر جگہ جگہ نصب کر دیا. یوں سرخ رنگ انقلاب کی علامت بن گیا.
کل کے مشاعرے میں شعراء نے شہدائے شکاگو کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا. ان سب نے یہ عہد کیا کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے سرمایہ داروں کے جبر و استبداد کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے رہیں گے. انہوں نے پیغام دیا کہ جمود کا دور ختم ہو چکا ہے اور انقلاب کی راہ ہموار ہو چکی ہے. ظلم کی چکی میں پسے ہوئے محنت کش بیدار ہو رہے ہیں اور سرخ سویرا طلوع ہونے کو ہے.
اس نشست کی خاص بات نوجوانوں کی بھرپور شرکت تھی. نوجوان شعراء کو یقیناً سینیر تخلیق کاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہو گا. لاہور میں ترقی پسندوں کے مشاعرے وقفے وقفے سے منعقد ہو رہے ہیں جو ایک بہت خوش آئند بات ہے. اس سے پہلے ترقی پسند تحریک اور پروگریسو یوتھ الائنس کچھ ماہ پہلے ایک کامیاب مشاعرہ کر چکے ہیں.
انقلابی تحریکوں میں شعراء کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی تقریبات وقتاً فوقتاً منعقد ہوتی رہیں گی اور سوئے ہوئے طبقات کو جگاتی رہیں گی.
اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخ امراء کے در و دیوار ہلا دو
(اقبال)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مشاعرہ یوم مئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوروزہ جنوبی پنجاب ادبی میلہ شروع ہوگیا۔ صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک نے افتتاح کیا
Next Article ایک روتا پیٹتا خوش معاشرہ ۔۔ علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بسمل صابری کی ’’ ڈڈو ‘‘والی غزل اور قربانی کی کھالوں والی ویگن کا احوال : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (34 )

مارچ 3, 2025

مشاعرہ تو مشاعر میاں نے خوب پڑھا : شوکت تھانوی کی مسکراتی تحریر

جنوری 14, 2024

ریڈیو ملتان اور پی ٹی وی کے زیر اہتمام سال نو کا مشاعرہ نمائندہ شعراء کی شرکت

جنوری 12, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.