کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔جب کہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوںمیں طوفان باد و باراں اور ژالہ باری سے گندم کی فصلیں اور آم کے باغات کو بھاری نقصان پہنچا ہے جب کہ چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سندھ بھر کے ساحلی علاقوں میں آندھی اور تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ فضا میں دھول مٹی کی مقدار معمول سے کئی گنا بڑھ گئی ہے اور حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئی ہیں جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔گرد آلود اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی تاہم ماہی گیروں نے جانیں بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگیں لگائیں اور تمام 13 ماہی گیر بحفاظت اپنے اپنے گھروں تک پہنچ گئے۔ گرد آلود ہواؤں اور بوندا باندی نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں منگل تک موجود رہے گا جس کی وجہ سے پیر کا پورا دن اور منگل کی صبح ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بدین، کڈن، جاتی، ٹھٹھہ، ٹنڈوجام سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان جاری ہے جس سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ہے۔ دریں اثناءملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان بادوباراں ،موسلادھاربارش اورژالہ باری سے چھ افرادجاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے ۔مکانوں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں ،مواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا۔آم اورگندم کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔شجاع آ باد ،جلالپورپیروالا،مظفرگڑھ،ملتان ،خانیوال ،لودھراں ،کبیروالااوردیگرعلاقوں میں طوفان بادوباراں اورژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کی اطلاعات ابھی آرہی ہیں ۔خانیوال میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

