Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امن کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔رولا رپہ/راؤخالد
راؤ خالد

امن کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔رولا رپہ/راؤخالد

ایڈیٹرمارچ 3, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ کالم ان الفاظ پر ختم کیا تھا؛ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے اور فوج کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی فوج نئی فوج ہے تو اس بات پر بھارت بھی یقین کرے۔ امن کی آفر کو اپنے الیکشن کی فتح کی خاطر نظر انداز نہ کرے ورنہ ، جنوب مشرقی ایشیا ایک نیا خطہ بننے جا رہا ہے جہاں پر امن اور ترقی اب شروع ہونے کو ہے، بھارت اسکا موئثر حصہ بننے سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔ یہ ایک تجزیہ بھی اور ایک ایسی حقیقت ہے جس کو نظر انداز کرنا ہمارے خطے میں کسی بھی ملک کے لئے ممکن نہیں ہے۔ جس طرح سے معاملات افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اسکا مثبت نتیجہ نکلنے کے امکانات دن بدن بڑھ رہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس خطے میں معاشی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے۔ افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے امید کی وجہ گزشتہ کچھ ماہ سے امریکہ کا رویہ ہے۔انہوں نے اس سے قبل تین مرتبہ مذاکرات کا ڈول ڈالا لیکن عین موقعہ پر کچھ ایسا کام دکھایا کہ سارا عمل متاثر ہوا۔ اس بار جب سے یہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں امریکی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ ہر اس عمل کی راہ میں کھڑی ہے جس سے یہ متاثر ہو سکتا ہے۔حتیٰ کہ حالیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو میں انہوں نے فوری طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ماضی میں ایسے کسی بھی موقعہ پر امریکہ معاملات بہتر کرنے میں مدد ضرور کرتا تھا لیکن پہلے پاکستان پر اس کی آڑ میں بھر پور دباؤڈالا جاتا تھا اور اپنی جائز و ناجائز بات منوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔اس بار تو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک طالبان کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤسے افغان امن عمل متاثر ہو گا۔ سر دست یہ تبدیلی ہے جو اس امر کی جانب اشارہ کر رہی ہے کہ اس خطے میں با لآخر امن آنے کو ہے۔ اس امن کے نتیجے میں معاشی ترقی کی جو بات کر رہا ہوں اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔افغانستان میں صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی ہو جائے گی جو اس وقت تک بیرونی دنیا سے براہ راست رابطوں میں بہت پیچھے ہیں۔ تجارت کا ایک بہت بڑا دروازہ اس سے کھلے گا جس سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔ جو سرمایہ کار پاکستان اور بھارت میں کام کر رہے ہیں یا اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے یہاں پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں انکے لئے یہ موقعہ غنیمت ہے۔لیکن اس ساری سرمایہ کاری کو سہولت دینے کے لئے اس خطے میں صرف افغانستان میں نہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بھی ضروری ہے اسکے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات کی بہتری بھی ضروری ہے۔میری اطلاع کے مطابق اس سلسلے میں بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔اگر ہر جگہ پر امن قائم ہوتا ہے لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان معاملات درست نہیں ہوتے تو باقی سارا امن عمل بھی بیکار رہے گا۔ کیونکہ امریکی فوجیں تو شاید افغانستان سے نکل جائیں لیکن امن عمل کی تکمیل کے لئے جس قسم کے ماحول کی وہاں ضرورت ہو گی اور تعمیر نو کے لئے جس قسم کے وسائل بیرونی دنیا سے وہاں پہنچانے ضروری ہوں گے وہ نہیں ہو پائے گا۔بھلے کچھ بھی ہو لیکن خطے کا ایک اہم ملک اور ابھرتی ہوئی معیشت ہونے کے حوالے سے بھارت کا افغانستان میں معاشی فائدہ موجود ہے۔اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے وہ ایک بہت بڑی مارکیٹ سے تو محروم ہو گا ہی لیکن دنیا بہت دیر تک اسکے اس رویّے کو برداشت نہیں کرے گی اور ایک دن اسکو اپنی شرائط پر نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری کی شرائط پر پاکستان سے معاملات طے کرنے پڑیں گے۔ علاقائی تعاون کے بڑھنے سے خطے میں موجود ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل میں بھی مدد ملے گی اور بہتر معاشی فوائد کے حصول کی خاطر یہ مسائل معمول سے جلدی حل ہونگے۔ان تعلقات میں پائیداری بھی زیادہ ہو گی اور یہ کسی ایک یا دو واقعات کی وجہ سے ملکوں کے درمیان مخاصمت پیدا نہیں کرینگے۔ مودی سرکار جو بھی کہے لیکن انتخابات جیتنے کے لئے وہ جس نہج پر چل نکلے ہیں اسکے نتیجے میں ، نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ، جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ پلوامہ کے حملے کی آڑ میں جو کام مودی سرکار نے شروع کیا تھا وہ اسکے گلے پڑ گیا ہے۔ اب الیکشن جیتنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان نے اپنے امن پسند ہونے کے عملی مظاہرے سے بھارت پر دبائومیں اضافہ کیا ہے۔اسکے نتیجے میں بی جے پی، جو کہ پہلے ہی ریاستی انتخابات میں بری طرح ہار رہی ہے، قومی انتخابات میں کانگرس سے شکست کھا جاتی ہے تو بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی صورت تیزی سے پیدا ہوگی۔ کانگرس روایتی طور پر روس کے زیادہ قریب رہی ہے اورحکومت کی تبدیلی سے بین الاقوامی سطح پر بھارت کا امریکہ اور روس کے درمیان کم ازکم متوازن تعلقات کا امکان بہت بڑھ جائے گا جو پاکستان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ1971ء کی جنگ کے بعد جب روس اور چین کے تعلقات بہت خراب تھے اور پاکستان ، چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا تھا تو روس پاکستان سے شدید ناراض تھا ۔لیکن پاکستان نے جب بھارت کے ساتھ مذاکرات میں روس کو کردار ادا کرنے کا کہا تو انہوں نے پوری مدد کی ۔ بالآخر ان مذاکرات کے نتیجے میںشملہ معاہدہ طے پایا اور پاکستان کے جنگی قیدی واپس آئے۔ اب روس، چین اور پاکستان کے تعلقات بہترین ہیں اور خطے کا امن تینوں ملکوں کی ترجیح ہے تو بھارت کے ساتھ معاملات بہتر بنانے میں یہ دونوں ملک، خصوصاً روس بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس کے لئے وہ تیار بھی ہے۔ امید ہے کہ عام انتخابات کے بعد آئندہ جون میں بھارت میں نئی حکومت قائم ہو چکی ہو گی اور خطے میں امن کے قیام کا وقت بھی شروع ہو جائے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔۔ظہوردھریجہ
Next Article ننھی اب بھیک نہیں مانگے گی۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.