Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل
  • جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مراکشی افسانہ، بچوں کا جلوس : مصنف ۔۔ محمد شکری / مترجم مبشر علی زیدی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازیانہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»امریکی مسلم صحافی نور التاجوری کو پاکستانی اداکارہ نور بخاری بنا دیا گیا
اہم خبریں

امریکی مسلم صحافی نور التاجوری کو پاکستانی اداکارہ نور بخاری بنا دیا گیا

ایڈیٹرجنوری 19, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
noor-vogue
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : معروف فیشن میگزین ‘ووگ’ نے مسلم امریکی صحافی نور التاجوری کو اپنے فروری کے شمارے میں پاکستانی اداکارہ کے طور پر بیان کرنے کے لیے معافی مانگی ہے۔ 24 سالہ صحافی نور التاجوری نے کہا کہ انھوں جب اپنی تصویر کے سامنے نور بخاری کا نام چھپا دیکھا تو ان کا ‘دل چور چور ہو گیا۔’ التاجوری نے کہا کہ امریکہ میں مسلمانوں کی ‘غلط نمائندگی اور غلط شناخت’ مسلسل مسئلہ ہے۔ انھیں سماجی رابطے کی سائٹوں پر اس معاملے پر اظہار خیال کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت مل رہی ہے۔
انسٹا گرام پر صحافی اور سرگرم رضاکار نور التاجوری نے رسالے کی ورق گردانی کرنے ک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ان کے شوہر نے شوٹ کیا ہے۔ ابتدا میں ان کا جوش قابل دید ہے۔ انھوں نے کہا: ‘یہ بہت ہی زبردست۔ میں بے خود ہوئی جا رہی ہوں۔’ لیکن جب انھیں غلطی نظر آئی تو انھوں نے کہا: رکو، رکو۔’ بے یقینی کے عالم میں وہ میگزین بند کرتی ہیں اور کہتی ہیں: ‘یہ کیا مذاق ہے؟’ noor کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہnoor کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں


اپنی پوسٹ میں نور التاجوری نے کہا کہ اس میگزن میں شائع ہونا ان کا خواب تھا لیکن انھوں نے اس پبلیکیشن کے بارے میں ایسا کبھی نہیں سوچا تھا جسے وہ ‘اتنی عزت کرتی تھیں۔’ انھوں نے مزید کہا: ‘میڈیا میں کئی بار میری غلط نمائندگی اور غلط شناخت کی گئی ہے یہاں تک کہ میری زندگی کو اس سے خطرہ بھی لاحق ہو گیا تھا، اور میں جہاں تک اس سے لڑنے کی کوشش کرتی ہوں ایسے مواقع سامنے آ جاتے ہیں جن سے میں خود کو شکست خوردہ تسلیم کرتی ہوں۔’ امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ان کی تصویر کو فلوریڈا میں اورلینڈو کے پلس نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے بندوق بردار کی اہلیہ نور سلمان کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ نور التاجوری ٹیڈ ٹاک میں شامل ہو چکی ہیں اور وہ ایک رضاکار کے طو پر مختلف مہم میں حصہ لیتی ہیں۔ سنہ 2016 میں وہ بالغوں کے ميگزین پلے بوا میں پہلی مسلم خاتون کے طور پر حجاب میں شائع ہوئی تھیں۔


ووگ نے کہا کہ ‘انھیں اس غلطی پر واقعی بہت افسوس ہے۔’ ميگزین نے کہا: ‘تاجوری کی تصویر لینے اور ان کے کام پر روشنی ڈالنے کا موقع ملنے پر ہم بہت خوش تھے لیکن ان کی شناخت میں غلطی ایک تکلیف دہ غلطی ہے۔’ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ میڈیا میں غلط شناخت کا وسیع معاملہ ہے اور بطور خاص غیر سفید فاموں میں۔ ہم مستقبل میں اپنے کام کے بارے میں مزید سنجیدہ اور ہوشیار رہیں گے اور ہم تاجوری اور بخاری کو اس سے جو شرمندگی پہنچی ہے اس کے لیے معافی مانگتے ہیں۔’ لیکن سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے ووگ کی معافی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ انھوں نے جو ‘غیر سفید فام لوگوں’ کا ذکر کیا ہے اس سے مراد کالے لوگ ہیں۔ سی این این سے بات کرتے ہوئے نور التاجوری نے کہا: ‘ہم اس حمایت کے بہت ممنون ہیں جس کے سبب یہ بات چل نکلی ہے۔ یہ بات صرف میری غلط شناخت یا غلط نمائندگی کی نہیں ہے یہ ان تمام لوگوں کی بات ہے جو حاشیے پر ہیں جن کا ہمیشہ بعد میں خیال آتا ہے اور جو واقعی نظر نہیں آتے۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابا جی فرماتے ہیں!۔۔عطا ءالحق قاسمی
Next Article ایک اور یو ٹرن : راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز

جولائی 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون جولائی 25, 2026
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 25, 2026
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز جولائی 24, 2026
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 24, 2026
  • ٹانک میں خود کش حملہ : 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد لقمہ اجل جولائی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.