Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خلائی تعزیت کی دنیا؟
لکھاری

خلائی تعزیت کی دنیا؟

ایڈیٹرفروری 13, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچھڑنا اور پھر بصورتِ موت کا دائمی بچھڑنا بہرحال ایک تکلیف دہ جذباتی تجربہ ہے اور اس کا اظہار بھی مثبت لفظیات میں ہی ممکن ہے۔ جیسے مرنے والے کی خوبیاں اجاگر کرنا، پسماندگان سے ہمدردی کرنا اور دلاسہ دینا۔ یہی شرافت کا عالمی کلچر ہے کہ جس میں اپنے اپنے فطری انداز میں کالاہاری صحرا کے بش مین سے نیویارک کی کاروباری اشرافیہ تک، ملحد سے لے کر مولوی تک ہم سب حصہ دار ہیں اور رہیں گے۔ مگر سوگواری اور تعزیت کے پاکیزہ عمل میں جب کلیشے (یعنی کھوکھلا پن) گھس آتا ہے تو وہ اس پورے عمل کو غیر سنجیدہ بھی بنا سکتا ہے۔ مثلاً یہ ایک مناسب اور معقول تعزیتی اظہار ہے کہ محمد اسلم کی ملک یا برادری یا ادارے کے لیے خدمات تادیر یاد رہیں گی اور ہم ان کے کام یا نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ مگر اس اظہار سے آج کل کسی کی تسلی نہیں ہوتی جب تک یہ نہ کہا جائے کہ محمد اسلم کی وفات نے جو خلا چھوڑا ہے وہ کبھی پُر نہ ہو سکے گا۔ یہ بات اگر محمد اسلم کی اولاد کہے تو سمجھ میں بھی آتی ہے۔ مگر یہ کلیشے سوائے محمد اسلم کے بچوں کے ہر ایک نہایت سہولت سے استعمال کر جاتا ہے یہ جانے بغیر کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ یہی کوئی بتا دے کہ محمد اسلم نے کس کا خلا پُر کیا تھا؟ اور آپ کو کیسے پتہ چلا کہ محمد اسلم کا خلا کبھی پر نہیں ہو گا؟ محمد اسلم سے پہلے آپ کس کس کے بارے میں یہی بات کہہ چکے ہیں؟ محمد اسلم میں ایسی کون سی خاص صفت تھی جو نہ ان سے پہلے کسی میں تھی اور نہ آئندہ کسی میں ہو گی؟
بات شاید یہ ہے کہ ہم اپنی کم مائیگی یا بےبسی ڈھانپنے یا پھر لاعلم عریانی کے خلا کو بھرنے کے لیے ایسے جملوں کا لاشعوری یا شعوری سہارا لیتے ہیں۔ مثلاً میں نے ایک درویش کے مزار کے گیسو دراز باریش متولی سے پوچھا کہ ذرا مجھے صاحبِ مزار کے کچھ فضائل بتائیے تاکہ اپنا مضمون مکمل کر سکوں۔ متولی صاحب نے کہا ‘سائیں میری کیا اوقات کہ اس عظیم ہستی کے بارے میں کچھ بتا سکوں؟ کہاں میں کہاں وہ۔ ان کے بارے میں تو بات کرنے کا سوچتے ہی زبان میں لکنت آ جاتی ہے۔ وہ شبد کہاں سے لاؤں جو ان کی ذات کا احاطہ کر سکیں۔۔۔؟ کوئی آدھ پونے گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد متولی صاحب نے صاحبِ مزار کی فضیلت میں واحد کام کا جملہ یہ کہا ‘سائیں بہت بڑی روحانی شخصیت اور اس علاقے کے قطب تھے۔۔۔’ میرا جی چاہا کہ صاحبِ مزار کے منوں ٹنوں پھولوں اور چادروں میں چھپے مرقد پر جا کر متولی اور اپنا سر ٹکرا کے جان لے لوں یا دے دوں۔ جب بھی کوئی بڑا آدمی مرتا ہے تو مجھے اپنے اردگرد بے شمار ایسے متولیوں کا جھاڑ جھنکار نظر آتا ہے۔ بھلے وہ وزیرِاعظم ہاؤس میں اونگھتا سائکلو سٹائل تعزیت جاری کرنے والا بیزار کلرک ہو یا شیدے پہلوان سے بانو قدسیہ اور حمیدہ کھوڑو تک ہر ایک پر بولنے والے پیشہ ور ردالیے، جو جانے والے کے کام اور عمل کو سنجیدگی سے اجاگر کرنے کی محنت کے بجائے کلیشیاتے رہیں گے۔ مرحوم یا مرحومہ یا شہید کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا، ان کی خدمات کا احاطہ ممکن نہیں، آنے والی نسلیں ان پر فخر کرتی رہیں گی، پپو تیرے خون سے انقلاب آئے گا، ہم اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔۔۔ ریسٹ ان پیس ۔۔۔ آر آئی پی۔۔۔ اللہ اللہ خیر سلا۔ اصحاب والا صفات اس دنیا میں آتے رہیں گے جاتے رہیں گے کیونکہ ’جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتاب ہے۔‘ نہیں پر ہوگا تو خلائی تعزیت کرنے والوں کا خلا۔ کیا یہ حقیقت کسی کے مرنے سے کم المناک ہے؟

(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleادبی بیٹھک : خوبصورت روایات کے سات سال ۔۔ نوازش علی ندیم
Next Article بول کہ لب آزاد ہیں تیرے ۔۔ فیض احمد فیض / پیدائش 13 فروری 1911ء
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.