Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اپوزیشن کو پنجابی والی ”گجھی سٹ“۔۔نصرت جاوید
لکھاری

اپوزیشن کو پنجابی والی ”گجھی سٹ“۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹردسمبر 19, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوستوں کو میں یہ سمجھاتا رہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہوجانے کے بعد تحریک انصاف کے اسد قیصر Solo نہیں ہوگئے۔ پانچ سال تک وہ خیبرپختون خواہ اسمبلی چلاتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو وہاں قطعی اکثریت حاصل نہیں تھی۔ مخلوط حکومت سے کام چلانا مجبوری تھی۔ تحریک عدم اعتماد کی دھمکیوں سے اس حکومت کومسلسل دباﺅ میں رکھا جا سکتا تھا۔ اسد قیصر اور پرویز خٹک مگر ”نیویں نیویں“ رہ کر پانچ سال پورے کرگئے۔ قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد سے وہ یہی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ رویہ عملی اعتبار سے یہاں موجود اپوزیشن کو زیادہ پریشان کر سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے جواں سال اراکین اسمبلی سے سرگوشیوں میں ہوئی گفتگو کے بعد میرے دوست مگر اصرار کرتے رہے کہ وزیراعظم اسد قیصر کی ”اپوزیشن نوازی“ سے خفا ہیں۔ نیب کی حراست سے شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو سپیکر نے اپنے حکم کے ذریعے یقینی بنا لیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر کو البتہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنواپائیں گے۔ عمران خان اس معاملے پر ہرگز یوٹرن نہیں لیں گے۔
شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی مدد سے لیکن اسد قیصر نے اپنے لیڈر کو بالآخر اس امر پر بھی ا?مادہ کرلیا۔ یہ آمادگی اتنی حیران کن تھی کہ فواد چودھری اور عامر کیانی جیسے بے باک وزراء ٹی وی سکرینوں پر لگی لپٹی رکھے بغیر اس کی مخالفت میں واویلا مچانا شروع ہوگئے۔
ان وزراءکے بیانات سے تصور یہ بھی پھیلا کہ شاید تحریک انصاف کی صفوں میں نام نہادs Hawk اور Doves کے مابین تقسیم شروع ہوگئی ہے۔ میں ذاتی طورپر مبینہ”تقسیم“ کو دیکھنے میں ناکام رہا۔ انگریزی محاورے والیEnd Game پر نگاہ رکھی۔اب واضح ہو رہا ہے کہ اسد قیصر، پرویز خٹک اور مخدوم شاہ محمود قریشی نے باہم مل کر قومی اسمبلی میں بے تحاشہ اراکین پر مشتمل اپوزیشن کو پنجابی والی ”گجی سٹ“ (گہری چوٹ) لگائی ہے۔ اس کے زخم نمایاں ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔اگرچہ خواجہ سعد رفیق کی صورت ابتدائی اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کو نیب کی حراست میں اب دو ہفتے مکمل ہونے کو ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے چھ اجلاس ہو چکے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے ان میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا۔ ا±مید تھی کہ منگل کی صبح ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن سعد رفیق کی عدم موجودگی کے بارے میں ہنگامہ مچائے گی۔اجلاس کو چلنے نہیں دے گی۔ پیرکی شب قومی اسمبلی کا اجلاس مگر جمعرات کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔ رواں اجلاس جمعہ کے دن ختم ہوجائے گا۔مجھے امید نہیں کہ اسد قیصر اس اجلاس میں شرکت کے لئے خواجہ سعد رفیق کو بلانے کا حکم جاری کریں گے۔ فرض کیا کہ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی سے انہیں زچ کردیا تو شاید جمعرات کو ان کی تشفی کے لئے یہ آرڈر جاری کردیا جائے۔ ایسا ہوا تو سعد رفیق فقط ایک اجلاس میں شرکت کر پائیں گے۔ اندر کی خبر رکھنے کے دعویدار اب اصرار کر رہے ہیں کہ رواں اجلاس ختم ہونے کے بعد والے دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ توقع ہے کہ اس ضمن میں آغاز آصف علی زرداری سے ہو۔ منصورآفاق صاحب نے اگرچہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے جنوری کے پہلے ہفتے کے گزرجانے کا انتظار کیا جائے گا۔ منصور آفاق کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلاتا چلوں کہ اپنے ایک کالم میں اعتراف کر چکا ہوں کہ میں ان کا کالم بہت غور سے پڑھتا ہوں۔ وہ تحریک انصاف کے اہم فیصلہ سازوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ اپنے حالیہ کالم میں انہوں نے سمجھایا ہے کہ آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے سے پہلے 27 دسمبر جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا دن ہے اور 5 جنوری (ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ) گزرجانے کا انتظار کیا جائے گا۔ نظر بظاہر ان کی بیان کردہ وجوہات معقول نظر آتی ہیں۔ اگرچہ یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ اگر ”سرکار“ اپنی آئی پر آجائے تو 27 دسمبر جیسی تاریخوں کی پرواہ نہیں کیا کرتی۔اس تاریخ سے قبل آصف زرداری کو گرفتار کرکے بلکہ یہ پیغام بھی تو دیا جا سکتا کہ موصوف کی گرفتاری کے باوجود گڑھی خدابخش میں محترمہ کی برسی کے حوالے سے ہوئی تقریب”معمول“ کے مطابق رہی۔ آصف علی زرداری کی عدم موجودگی نے اس تقریب کے شرکاءکو خاص پریشان نہیں کیا۔ خواجہ سعد رفیق بہرحال اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پائے جو اسمبلی کے قاعدہ نمبر105کے تحت دئیے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اسد قیصر نے شہباز شریف کو فراہم کی تھی۔ ”سہولت“ کا لفظ میں نے بہت سوچ کر استعمال کیا ہے۔کسی زیر حراست رکن اسمبلی کو نیب وغیرہ کی حراست سے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جو قاعدہ نمبر105ہے اس میں Shallکے بجائے Mayکا لفظ استعمال ہوا ہے۔ سادہ لفظوں میں یوں کہہ لیجئے کہ کسی زیرحراست رکن اسمبلی کی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت دینا سپیکرکی صوابدید (Discretion)پر منحصر ہے۔ وہ ”مناسب“ سمجھے تو کسی رکن کے لئے پروڈکشن آرڈرجاری کرسکتا ہے۔ وگرنہ وہی ہوگا جو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہو رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا ”خصوصی سلوک“ مسلم لیگ نون کے کئی اراکین اسمبلی کو خوفزدہ کرے گا۔وہ اس گماں سے خود کو محفوظ محسوس نہیں کریں گے کہ نیب کی حراست میں ہونے کے باوجود ان کا اسمبلی آنا جانا لگا رہے گا۔ وہ اپنے ساتھیوں اور صحافیوں کے ساتھ کسی نہ کسی صورت رابطے میں رہیں گے۔ سیاسی منظر نامے سے غائب نہیں ہوجائیں گے۔اسد قیصر، پرویز خٹک اور مخدوم شاہ محمود قریشی نے ”بڑے لوگوں“ (قائد حزب اختلاف) اور عام اراکین اسمبلی کے درمیان موجود اس ”فرق“ کو اجاگرکرنے کے لئے ہی اپنے قائد کو شہباز شریف کے معاملے پر لچک دکھانے کو قائل کیا۔اس کے علاوہ جو بھی ہے فقط شورشرابہ ہے۔

(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”لکشمی مینشن کی چار کھڑکیاں اور چھجو دا چوبارہ“۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
Next Article 16دسمبر : ہم ناکام رہے۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

اکتوبر 28, 2026

خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ

اکتوبر 28, 2026

عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم

اکتوبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.