Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جاگتی آنکھوں کے خواب۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

جاگتی آنکھوں کے خواب۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹردسمبر 9, 20185 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزیزی علی میر کو ہم سب ایک بے مثال نقالی (Mimic) اور فنکار کے حوالے سے جانتے ہیں اور میری ذاتی رائے میں معین اختر اور بشریٰ انصاری کے بعد وہ اور سہیل احمد ہی دو ایسے فنکار ہیں جنھوں نے اس فن میں غیرمعمولی اور دیرپا شہرت اور ایسی عوامی مقبولیت حاصل کی ہے جو اپنی جگہ پر ایک سنگ میل ہے۔
جناب علیؓ کا قول ہے کہ غیر معمولی شہرت دولت یا طاقت ملنے والوں کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے بدل گئے ہیں لیکن یہ بات نہیں ہے وہ بدلتے نہیں صرف ظاہر ہو جاتے ہیں اور ان کے اندر کا ’’چھوٹا پن‘‘ سامنے آ جاتا ہے۔ بہت کم لوگ ہیں جو اس کڑی منزل سے کامیابی کے ساتھ گزرتے ہیں۔ میری دانست میں میر علی کا شمار بھی ایسے ہی خوش بخت اور نیک فعال لوگوں میں ہوتا ہے جو پھلدار درختوں کی طرح ہر آنیوالے بار آور موسم میں مزید جھکتے چلے جاتے ہیں۔
ہم سب کے محترم حکیم محمد سعید شہید کا تعلق بھی اسی محدود گروہ سے تھا چنانچہ جب ان کی صاحبزادی اور ہمدرد فاؤنڈیشن کی سربراہ سعیدیہ راشد بہن کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ وہ اس نوجوان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب اور عشائیے کا اہتمام کر رہی ہیں تو حیرت کے بجائے دلی خوشی ہوئی کہ وہ اپنے عظیم والد کی اس خوبصورت روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں کہ ’’جوہر‘‘ جہاں بھی ہو اس کی پہچان اور عزت کی جائے اور ہنرمند لوگوں کو ان کے فن کا خراج ان کی زندگی میں بھی پیش کیا جائے کہ اس سے ’’خیر‘‘ کی تشہیر ہوتی ہے۔
میر علی کی عمر ابھی صرف 36 برس ہے مگر اس نے گزشتہ دس برس میں پانچ سو سے زیادہ مشہور افراد کی آواز اور گٹ اپ کی کامیاب اور انتہائی دلچسپ نقالی کرکے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا جسے توڑنا اگر ناممکن نہیں تو بیحد مشکل ضرور ہو گا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کی تحسین کے اس عمل میں میرا نام بھی شامل تھا۔ یہاں پھر احمد مشتاق کا زندہ جاوید شعر یاد آ رہا ہے کہ
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے، ویرانے میں
اس سے ہونے والی ہر ملاقات میں میں نے محسوس کیا کہ رب کریم نے اسے انکسار اور محنت کے ساتھ ساتھ سینئرز کی تکریم کی نعمت سے بھی سرفراز کیا ہے اور یہ کہ وہ خیر کے کاموں میں حصہ ڈالنے کو اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اگلے ہی روز دیکھنے میں آئی جب اس نے فون پر مجھے بتایا کہ نابینا نوجوانوں کی کرکٹ ٹیم کی ایک تقریب تقسیم انعامات میں وہ نہ صرف خود شامل ہو رہا ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ میں بھی اس محفل میں شرکت کر کے ان بچوں کا حوصلہ بڑھائوں۔
اس وقت تک میر علی کو یہ علم نہیں تھا کہ شاعر اور ڈرامہ نگار بننے سے پہلے میں بھی دن رات کرکٹر بننے کے خواب ہی دیکھا کرتا تھا سو جب عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کے ساتھ ہم تینوں جوہر ٹائون میں واقع علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی کی طرف روانہ ہوئے تو سارا راستہ کرکٹ ہی کی باتوں میں کٹ گیا۔ گرائونڈ میں نابینا افراد کے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے جانے پہچانے احباب بھی موجود تھے جب کہ کچھ لوگوں سے بالمشافہ پہلی بار ملاقات ہوئی۔ یہ سب لوگ بھی ان کھلاڑیوں کی تحسین اور حوصلہ افزائی کے لیے وہاں پہنچے تھے۔
معلوم ہوا کہ جسٹس ریٹائرڈ قیوم کی بیگم صاحبہ اس کی پیٹرن اور روح رواں ہیں اور گزشتہ بیس برس سے یعنی عالمی سطح پر نابینا کھلاڑیوں کو پہلی پاکستانی ٹیم کے قیام سے لے کر اب تک وہ اپنے چند رفقاء کے ساتھ ان کی سرپرستی کے اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا کہ اب تک کے ہونے والے نابنیا افراد کے ورلڈ کپ مقابلوں میں کل چار فائنل کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو پاکستان نے جیتے اور دو بار اس کی ٹیم رنر اپ رہی۔ ٹیم کے پہلے کپتان ساجد اور ان کے ساتھ دو ورلڈ کپ کے فاتح عبدالرزاق اور عامر اشفاق بھی موجود تھے۔
دیگر مہمانوں میں جو نام اور چہرے یاد رہ گئے ہیں ان میں کرکٹ اور ہاکی کے قومی کھلاڑیوں کے علاوہ جسٹس شیخ ریاض، ان کی بیگم اور ادیبہ بلقیس ریاض، ملک غلام جیلانی، پرویز ملک بھائی کا ایم این اے صاحبزادہ، ملک ریاض کی بیٹی، زیدی اسپورٹس کے دوست اور قومی ٹیم کے سابقہ منیجر زیدی بھائی نمایاں تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ نابینا کھلاڑیوں کی قوت بصارت کے تین درجے ہوتے ہیں، مکمل نابینا، تین میٹر تک دیکھ سکنے والے اور سات میٹر تک دیکھنے والے مگر اصل بات بینائی سے زیادہ ان کے اس ’’دیدۂ بینا‘‘ کی ہے جس کے ان کے اندر اپنی محرومی کو قبول کرنے اور اس سے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا اور انھوں نے وہ کام کردکھائے جو بظاہر سکس بائی سکس کی قوت بصارت رکھنے والوں سے بھی آگے کے تھے۔
جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے اور پھر ان کو تعبیر دینے کا حوصلہ رکھنے والوں کو ایک جگہ پر اتنی بڑی تعداد میں دیکھنا اور ملنا اپنی جگہ پر شاندار تجربہ تھا اور تعریف اور مبارکباد کے حقدار ہیں وہ لوگ جو ان کی فلاح، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے جی جان سے اور محض انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اپنا وقت اور حسب توفیق سرمایا بھی استعمال کرتے ہیں۔
میر علی اور ان دوستوں کی محبت کے طفیل بہت دنوں بعد مجھے کسی کرکٹ گرائونڈ میں قدم رکھنے اور چلنے پھرنے کا موقع ملا۔ امید کی جانی چاہیے کہ اب حکومت پاکستان اور سپووٹس منسٹری سے تعلق رکھنے والے احباب بھی ان کی تحسین اور حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے زیادہ کام کریں گے کہ ان کی پرفارمنس کسی بھی اعتبار سے ہماری قومی ٹیم سے اگر زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیصل آباد؛ شاندار شہر، شاندار لوگ۔۔زاہدہ حنا
Next Article گورنر اور وزیراعلیٰ سے توجہ کی درخواست۔۔ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.