Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مجذوب ٹرمپ اور ذہین ولی عہد ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

مجذوب ٹرمپ اور ذہین ولی عہد ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 8, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شروع شروع میں تو ہر کسی کو برا لگتا تھا کہ صدر ٹرمپ کیسی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی میڈیا کو گالی، کبھی یورپی یونین کو کہنی، کبھی چین کو جوتا، کبھی روس، ایران، شمالی کوریا کو فحش اشارے، کبھی پاکستان کے سر پہ ڈنڈا، کبھی کینیڈا کو ڈپٹنا، کبھی میکسیکو کی گوش مالی۔ پر اب دنیا ٹرمپ کی عادی ہے ۔زیادہ تر پر راز کھل گیا ہے کہ ٹرمپ کی گالی گالی نہیں بلکہ ویسا رمز ہے جس میں پرائیز بانڈ کا نمبر چھپا ہوتا ہے۔ ان کے ہر ہر جملے میں سٹے کا اشارہ ہے، ہر دھمکی ایبٹ آباد کے بابے دھنکے کی چھڑی جیسی ہے کہ جسے لگ گئی اس کی قسمت کھل گئی۔مگر مجھے دو روز پہلے تک بھی یقین نہ تھا کہ ٹرمپ عالمی گلیوں میں گھومنے والا کوئی مست ہے۔ چنانچہ جب ٹرمپ نے کہا کہ اے سعودی شاہ میں تجھے پسند کرتا ہوں مگر امریکہ نہ ہو تو تو دو ہفتے بھی نہیں نکال سکتا۔ اس سے پہلے کہ بابا جلال میں آ ئے تیل کی قیمت کم کر دے ٹھاکر۔پہلے تو اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہ آیا۔ پھر میں سر پکڑ کے بیٹھ گیا۔ خوف کی لہر ریڑھ کی ہڈی میں گذر گئی ’یہ ٹرمپ نے کیا کیا، اس بار واقعی اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مار لی۔ اس نے ایک ایسے شہزادے کے والدِ گرامی کی توہین کی ہے جو ایک بار کمٹمنٹ کر لے تو اپنی بھی نہیں سنتا۔ٹرمپ بھلے سپر پاور کا حکمران سہی پر نہیں جانتا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کون ہے۔ وہ کہ جس نے ایران نوازی کے شک میں پورے یمن کو خون تھکوا دیا۔ وہ کہ جس نے شیخ تمیم بن حماد التہانی سے منسوب صرف ایک جعلی تقیدی بیان پر اپنے امیر ترین ہمسائے قطر کو خلیج تعاون کونسل میں اچھوت بنا ڈالا۔ وہ کہ جس نے لبنان کے حاضر سروس وزیرِ اعظم سعد الحریری کو ایسے بلا کر ہفتوں مہمان بنایا کہ فرانسیسی صدر میکراں کو سفارش کر کے چھڑوانا پڑا۔ وہ کہ جس نے اپنے خاندان کے شہزادوں کو بدعنوانی پر الٹا لٹکا کے اربوں ڈالر نکلوا لئے۔ ایسے دبنگ کے آگے ٹرمپ جیسا منہ پھٹ کیا بیچتا ہے؟
ہوگا جرمنی یورپ کا صنعتی انجن، پر یاد نہیں کہ جرمن وزیرِ خارجہ سگمر گیبرئیل نے پچھلے نومبر میں بس اتنا کہا تھا کہ سعودی عرب مشرقِ وسطی میں مہم جوئی کر رہا ہے۔ بس پھر کیا تھا سعودی سفیر برلن سے واپس، جرمن ہتھیاروں کا سودا منسوخ، جرمن کمپنیاں بلیک لسٹ، نیا جرمن سفیر ریاض میں اپنی سفارتی قبولیت کے لئے شاہی محل کی کال کے انتظار میں ہفتوں ایڑیاں رگڑتا رہا۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی نئے جرمن وزیرِ خارجہ ہیکو ماس نے نیویارک میں سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر سے ’ماضی کی غلط فہمیوں‘ پر معذرت کی تب جا کے غیور سعودیوں کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔مجھے واقعی یوں لگا کہ بھائی ٹرمپ نہ ٹی وی دیکھتے ہیں نہ اخبار پڑھتے ہیں ورنہ سعودی شاہی خاندان کے لئے حقارت آمیز الفاظ منہ سے نکالنے سے پہلے یہی سوچ لیتے کہ کینیڈا جیسی عالمی صنعتی طاقت کو سعودی عرب کیسے ناکوں چنے چبوا رہا ہے۔کینیڈین وزیرِ خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے دو ماہ قبل صرف یہ ٹویٹ کیا تھا کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کی کارکن سمر بداوی کو رہا کرے۔ ان کے بلاگر بھائی رائف البداوی پہلے ہی سعودی جیل میں دس برس کی قید بھگت رہے ہیں اور رائف کے بیوی بچے کینیڈا میں مقیم ہیں۔اس توہین آمیز ٹویٹ کے چمکتے ہی ریاض سے کینیڈا کے سفیر کا بوریا بستر فوراً گول۔ کینیڈا سے سعودی سفیر واپس، کینیڈا کی یونیوورسٹیوں میں زیرِ تعلیم سولہ ہزار سعودی طلبا و طالبات کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے کا حکم، دو طرفہ پروازیں معطل اور اقتصادی تعلقات منجمد۔ کینیڈا ٹویٹرانہ گستاخی پر معافی مانگنے کو تیار نہیں اور سعودی عرب معاف کرنے کا نہیں۔مجھے ٹرمپ پہ یہ سوچ سوچ کر ترس آنے لگا کہ اس بار اس ہوشیار دیوانے نے کسی پوتن، کم جونگ ان، علی خامنہ ای، شی جن پنگ کو نہیں ایسے جوانِ رعنا کی خاندانی غیرت کو للکارا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے کا مالک ہے۔ دیکھنا ٹرمپ اب تیل کی ایک ایک بوند کو ترسے گا۔میں انتظار کرتا رہا کہ کب ریاض سے اعلان ہوتا ہے کہ جب تک وائٹ ہاؤس اس بیان سے لاتعلقی ظاہر نہیں کرتا کہ سعودی بادشاہت امریکی مدد کے بغیر دو ہفتے بھی برقرار نہیں رہ سکتی تب تک کوئی سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلق نہیں۔ تمام امریکی چوبیس گھنٹے میں سعودی سرزمین چھوڑ دیں۔ تمام سعودی شہری امریکہ سے نکل لیں۔ تمام امریکی بینکوں سے سعودی پیسے نکال لئے جائیں۔ اب تیل تب تک ڈالر کے بجائے یورو میں فروخت ہوگا جب تک ٹرمپ خود ریاض آ کر ناک سے لکیریں نہیں نکالتا۔مگر یہ کیا ؟ سعودی ولی عہد نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’مجھے ان کے ساتھ ( ٹرمپ ) کام کرنا پسند ہے۔ دوست ایک دوسرے کے لئے اچھی بری باتیں کرتے ہی رہتے ہیں۔‘تب مجھ پر کھلا کہ حقیقت پسند عزت مآب سعودی ولی عہد بھی جانتے ہے کہ ’ گنوار کگالی ہنس کے ٹالی۔‘ تب مجھ پر کھلا کہ اگر محمد بن سلمان بھی ٹرمپ کے بیان کو مجذوب کی بڑ سمجھتے ہیں تو پھر واقعی ٹرمپ ایک سچل مست ہے اور اس مست کے درجات کا کیا کہنا جس کا آستانہ وائٹ ہاؤس ہو۔ کوئی پاگل ہی ہوگا جو ایسے پہنچے ہوئے مجذوب کو چھیڑے یا پلٹ کے جواب دے۔

کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیا
جہانِ رزق میں توقیرِ اہلِ حاجت کیا ( افتخار عارف )

( بشکریہ : بی بی سی اردو ــ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقندیل بلوچ کا چیف جسٹس کے نام خط ۔۔ علی نقوی
Next Article سپر سمجھدار شہباز ”پیغام“ کو سمجھ نہ پائے۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.