لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گی البتہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کروں گی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی ٹی آئی کی حمایت کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مستحکم حکومت کے قیام کیلئے اکثریتی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافتی پس منظر اور غیر جانبدار رہنے کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

