Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » موبائل بکرامنڈیاں: واللہ اعلم /اختر شمار
لکھاری

موبائل بکرامنڈیاں: واللہ اعلم /اختر شمار

ایڈیٹراگست 3, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عید الاضحی کا چاند ابھی دکھائی نہیں دیا مگر ہر طرف قربانی کے جانور دکھائی دینے لگے ہیں ۔ ہر برس دوسرے شہروں سے بیوپاری قربانی کے جانور ٹرکوں میں بھر کر لاہور آ بیٹھتے ہیں سو یہاں کی روایتی منڈیوں کے علاوہ بھی جانوروں کی منڈیاں وجود میں آ جاتی ہیں ، ہر سڑک اورچوراہے پر بکرے دنبے دکھائی دیتے ہیں ، جس سے ٹریفک کا سارا نظام چوپٹ ہو جاتا ہے ۔ گزشتہ روز تو ٹھوکر نیازبیگ سے موہلنوال تک قربانی کے جانوروں کی آمد کے سبب ٹریفک بری طرح جام رہا ، دوسرے شہروں سے آنے والے ٹرک ،لو ڈر اور منی ٹرک ،سڑک پر ٹریفک کو سست بنا ئے ہو ئے تھے ، ایسے مناظر ہر سال دیکھنے میں آتے ہیں مگر ہم شہروں میں ٹریفک کا نظام بہتر کر نے پر کو ئی توجہ نہیں دیتے ۔ بسوں کی چھتوں پر بھی قربانی کے جانور سفر کرتے نظر آ تے ہیں، شہر میں ، کیری ڈبوں اور رکشوں میں بھی بکرے دکھائی دیتے ہیں ٹریفک ہی کے سبب اگلے روز ہم یونیورسٹی میں قدرے تا خیر سے پہنچے تو ہمارے ایک پروفیسر صاحب فرمانے لگے : لگتا ہے آپ بھی ٹریفک کے سبب لیٹ ہوئے ہیں، ہم نے کہا آ پ درست کہتے ہیں ، ابھی عید کو کافی دن پڑے ہیں مگر قربانی کے جانو ر شہر میں پہلے ہی پہنچ چکے ہیں ، پروفیسر صاحب فرمانے لگے عید الفطر پر تو کپڑو ں کی شاپنگ ہو تی ہے مگر بڑی عید پر بچے بھی قربانی کا جانور خریدنے کی ضد کر نے لگتے ہیں، ہمارے پڑوس میں شیخ صاحب نے ابھی سے بکرا باندھ لیا ہے ، پہلے روز تو اس نے خوب وا ویلا کیا ،اس کے شور سے رات پر سونا دشوار ہو گیا تھا ، اب شیخ صاحب کے بچے بکرا لے کر نکلتے ہیں تو ہمارے بچوں نے بھی ضد کرنا شروع کر دی ہے کہ اپنا بکرا بھی لایا جا ئے ، پروفیسر صاحب بتانے لگے کہ قریبی منڈی گیا تو بکروں اور چھتروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں ۔ مہنگا ئی کے اس دور میں بکرا خریدنا آسان نہیں رہا، بچے کی خاطر ٹیڈی بکرا خریدنا پڑا اور قربانی کے لئے گا ئے میں حصہ ڈال دیا ۔ کیا کریں دوسروں کے گھر سے گو شت آنے کا انتظار کو ن کر ے ؟ اب تو قربانی بھی ایک سٹیٹس کی علامت بن گئی ہے ،نہ کریں تو طرح طرح کے سوال کیے جاتے ہیں ۔پھراپنے بکرے کی بڑھ چڑھ کر قیمتیں بیان کیجاتی ہیں ، پچھلے سال تو بکروں کا سستا با زار بھی لگا تھا مگر وہا ں بھی اتوار بازاروں کی طرح دو نمبر مال موجو د تھا ، سنا ہے چوری کے بکرے بھی ایسے با زاروں میں فروخت ہو تے ہیں ۔ ہم نے کولیگز کو بتایا کہ اب تو آن لائن بکرے بھی دستیاب ہیں، لوگ اپنا وقت بچاتے ہیں اور عید سے ایک روز پہلے اپنا بکرا منگوا لیتے ہیں ۔ پروفیسر صاحب بولے : سر پچھلے سال یہ بھی کر کے دیکھا تھا، مگر تصویر میں جو بکرا نظر آتا ہے وہ ڈیلوری کے وقت بلی دکھائی دینے لگتا ہے۔شاہ صاحب بولے: ” ہمارے گھر کے قریب ہی بکرمنڈی ہے ، میں روزانہ وہاں ایک گھنٹہ گزارتا ہوں تا کہ بکروں کی قیمتوں کا پتہ چلتا رہے۔ اگلے روز ایک جگہ خاصا رش تھا، پتہ چلا کہ یہاں سیاسی بکرے بندھے ہوئے ہیں ، ایک بیوپاری نے بتا یا اس ٹینٹ میں نواز شریف سے لے کر زرداری اور فضل الرحمن تک نام کے بکرے پائے جاتے ہیں ، میرا اشتیاق بڑھا تو میں فضل نامی دُنبے کی طرف بڑھ گیا، اُ س کا مالک کہنے لگا ، بچپن میں تو اسے ہم جھارا پہلوان کہتے تھے مگر الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے محلے والوں نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ، لہٰذا یہ نام بہت بابرکت ثابت ہوا ہے ۔ اس کے قریب لوگو ں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ بکروں کی ایک جوڑی بٹ برادران کے نام سے بھی دیکھی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ پچیس ہزار تھی ، ایک بکرا دو لاکھ روپے کا تھا ، اس کا مالک بتا نے لگا کہ میں نے اس بکرے کو بڑے شوق سے پالا ہے، دیسی گھی اور فروٹ تک اسے کھلاتا رہا ہوں، دو لاکھ روپے سے زیادہ تو اس پر خرچ ہو چکے ہیں اوپر سے منڈی والوں کے بھتے الگ ہیں ، ایک بہت سمارٹ اور چاق و چوبند بکرے کے پیچھے ایک بینر پہ لکھا ہوا تھا ”سونامی بکرا “ میں نے اس کے مالک سے پوچھا کہ کیا اتنے قیمتی بکرے لو گ خرید لیتے ہیں تو وہ مونچھوں پہ ہاتھ پھیرتے ہو ئے بتانے لگا کہ بھائی جی شوق دا کو ئی مُل نہیں۔ ایسے بکرے خریدنے والے شوقین بھی ہوتے ہیں ، چند بکرے ایک طرف بیٹھے جگالی کر رہے تھے ، میں نے پوچھا کہ یہ سب کیوں اونگھ رہے ہیں ، اور کچھ تو اداس نظر آتے ہیں، پاس کھڑے ایک نوجوان نے ہنس کر کہا : ” لگتا ہے یہ انتخابات ہا رے ہوئے بکرے ہیں ، پھر بولاسر جی لگتا ہے کہ منڈی ابھی پوری طرح شباب پر نہیں آئی لہٰذا خریداری کر نے کے لئے بہترین وقت عید سے ایک دو روز پہلے یا عید کی شام ہو تا ہے ،
آگے بڑھا تو دیکھا کہ کچھ بکرے اور دنبے بڑے سجے ہوئے پھر رہے تھے ، پتہ چلا کہ یہ جنوبی پنجاب کا کیمپ ہے ، میں نے یو نہی ایک شخص سے پو چھا کہ یہ بکرے یہاں سوکھی گھا س کھا کر کیسے ہشاش بشاش نظر آ تے ہیں تو اُس نے سرگوشی سے بتا یا کہ بعض بکروں کو بیسن والا پانی پلا کر لوگوں کو بکرا بنا یا جا تا ہے ۔
شاہ صاحب کی بات ختم ہوئی تو ہم نے کہا قربانی سنت ضرور ہے لیکن قربانی کے جانوروں کا کو ئی باقاعدہ ریٹ مقرر ہو نا چاہیے اور دوسری بات یہ ہے کہ ہر چوراہے میں بکروں کی منڈیا ں قائم نہیں ہو نی چاہییں ، انتظامیہ کو اس سلسلے میں چستی دکھانی پڑے گی ورنہ جیسے جیسے عید قریب آئے گی ، شہر میں چلنا دوبھر ہو جا ئے گا۔سب نے کہا : بالکل یہ موبائل منڈیاں اِن دنوں میں وبال جان بن جاتی ہیں ۔اس کا کوئی تدارک ہونا چاہیے۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے میرا گمان: برملا / نصرت جاوید
Next Article عدالتوں کا وقار بمقابلہ آزادی اظہار / سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.