Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پرانا پاکستان کیسے نیا ہو گا ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

پرانا پاکستان کیسے نیا ہو گا ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹرجولائی 27, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس تحریر کوطنز نہ سمجھا جائے ۔ اب جب کہ عمران خان اقتدار سنبھال رہے ہیں ضروری ہو گیا ہے کہ انہیں وہ تمام وعدے یاد دلائے جائیں جو وہ اپنی تحریک اور دھرنوں کے دوران کرتے رہے ہیں ۔ توقعات ان سے بہت زیادہ ہیں اس لئے اب محاذ آرائی ختم کر کے انہیں وعدے پورے کرنے چاہیئں ۔ ہم یہاں کسی اضافی جملے کے بغیر یہاں وہ مطالبات درج کر رہے ہیں جو عمران خان خود کرتے رہے ہیں اور کچھ مطالبے وہ ہیں جو ہم ہر حکمران سے کرتے رہے لیکن پورے نہ ہو سکے ۔ ہمیں یقین ہے کہ اب یہ مطالبات اب وہ پورے کر دیں گے تاکہ نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو ۔۔
ٌ۔۔نئے پاکستان میں طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے ۔
۔۔ مزدور کی کم سے کم اجرت ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے۔
۔۔ سرکاری اسکولوں،اسپتالوں، اسٹیل مل، واپڈا، پی آئی اے اور ریلوے سمیت تمام محکموں کی نجکاری روک کر ان محکموں کو قومی تحویل میں لیا جائے۔
۔۔ نچلے گریڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنوں میں اضافہ اور اس کا حصول آسان بنایا جائے۔
۔۔ تمام بیروزگار نوجوانوں کو نوکریوں کی فراہمی تک مناسب بےروزگاری الاؤنس دیا جائے۔
۔۔ تمام ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
۔۔ مل مزدوروں اور محنت کشوں کو عیدین، کرسمس، ہولی، دیوالی کے مواقع پر ایک اضافی تنخواہ کا بونس دیا جائے۔
۔۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ دیا جائے۔
۔۔ جاگیرداروں کی زمینوں میں ان پر کاشتکاری کرنے والے مزارعوں کو حصہ دار بنایا جائے۔
۔۔ کارخانوں کی آمدنی میں مزدوروں کو حصہ دار بنایا جائے۔
۔۔ پرائیویٹ اسپتالوں کے کنسلٹنٹس کی فیسوں کی حد مقرر کی جائے۔
۔۔پیسوں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کے علاج سے انکار کرنے والے پرائیویٹ اسپتالوں کے خلاف قانون سازی اور سخت کارروائی کی جائے۔
۔۔ لواحقین کے پاس محض پیسوں کی کمی کی وجہ سے مہنگے سے مہنگا علاج بھی نہ روکا جائے۔
۔۔ سرکاری اسپتالوں میں تمام ادویات کی موجودگی اور مفت فراہمی یقینی بنائی جائے۔
۔۔ زیادہ سے زیادہ نئے اسپتال بنائے جائیں اور موجودہ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ اور وارڈز کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جائے، تاکہ مریض بستر نہ ہونے کی وجہ سے نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہو۔
۔۔ پرایئویٹ اسکولوں کی فیسوں کی حد مقرر کی جائے۔
۔۔ گداگری کے مافیا کے خلاف کارروائی کر کے اس فعل کا مکمل سدباب کیا جائے۔
۔۔ بچوں کی مزدوری پر مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔
۔۔ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
۔۔ عورتوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوراً قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
۔۔ سڑکوں اور فٹ ہاتھوں پر سونے اور بھیک مانگنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی ادارے بنائے جائیں اور ان بچوں کی ذہنی اور جسمانی بحالی کی جائے ۔
۔۔ خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیتی ادارے بنائے جائیں۔
۔۔ فوجیوں کی تعمیراتی رہائشی اور کاروباری اسکیموں کو روک کر اس سرمائے کو مندرجہ بالا اقدامات اور ڈیموں کی تعمیر پر استعمال کیا جائے۔
۔۔ دفاع کے بجٹ میں 50 فیصد کمی کر کے وہ رقم تعلیم اور صحت کے لیے مختص کر دی جائے۔
۔۔ سرمایہ داروں کا کالا دھن قومی میں تحویل لے کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے۔
۔۔ کرپشن کی سزا موت رکھی جائے۔
۔۔ عوام پر قدم قدم پر لاگو کیے گئے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ایک سو دنوں میں صوبہ جنوبی پنجاب ، ایک کروڑ نوکریوں ، اور پرویز مشرف اور الطاف حسین سمیت تمام غداروں کو کٹہرے میں لانا ، نواز شریف جرنل کیانی او ر دیگر لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا کرقومی خزانے میں جمع کرانا ، اپنے گھر کو بھی وزیر اعظم ہاؤس کا درجہ نہ دے کر ہر پروٹوکول اور سکیورٹی ختم کر کے تمام سڑکیں عوام کے لئے کھولنا تو ایسے مطالبے ہیں جو شائد وہ خود ہی پورے کر دیں گے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article26 جولائی: چشم تماشا / امجد اسلام امجد
Next Article ’قتل آم‘: دیکھی سُنی/ سجاد جہانیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.